مزید خبریں

 لداخ کوصوبائی درجہ، پیر پنچال و چناب کو انکار

 تقسیم کی سیاست پر عمل پیرابھاجپا کا اصل چہرہ بے نقاب:سجاد کچلو

کشتواڑ// لداخ کو صوبہ کا درجہ دینے کی حمایت اور پیر پنچال و چناب ویلی کویہ درجہ دینے کا انکار کر کے بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے کہا کہ آئندہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات کے پیش نظر ایک بار بھر سے تقسیم اور نفرت پیداکرنے والی پالیسی پرچل رہی ہے ۔گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے حالیہ قانونی تبدیلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کچلو نے جموں ریجن کے پیر پنچال اور چناب ویلی خطوں کو خود مختار پہاڑی دیو لپمنٹ کونسل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پارٹی لداخ کو الگ صوبہ کا درجہ دینے کے خلاف نہیں ہیں لیکن اگر لداخ کو ڈویژنل سٹیٹس دیا جاتا ہے تو بھر چناب ویلی اور پیر پنچال کو کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حساس ریاست ہے اور آج کل مختلف مسائل بشمول ملی ٹینسی، بے روزگاری اور منشیات وغیرہ سے دو چار ہے ۔ اس قسم کے متنازعہ بیانات حالات کو مزید الجھاتے ہیں۔انہوں نے گورنر کی طرف سے جموں کشمیر بنک خود مختاری کے ساتھ کھلواڑ، مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کی تر میم  اور روشنی ایکٹ کے حوالہ سے لئے گئے فیصلوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر اس قسم کے فیصلوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ 
 
 

کشتواڑ کو بی جے پی نے کھو دیا،صرف فوٹو کھنچواتے ہیں

کشتواڑ//سابق کانگریس لیڈر کی بی جے پی میں شمولت پر کشتواڑ کانگریس نے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے  ترقی صرف فوٹو کھنچوانے تک محدود ہے  یہ دیکھا گیا ہے کہ جموں حالیہ شمولت کے دوران ایم او ایس پی ایم او  کے ساتھ چند سیاسی لیڈر ملے جن کا زمینی سطح پر کوئی موجود نہیں ہے۔ کشتواڑ کے کانگریس لیڈر رندیپ بھنڈاری نے کہا کہ سابق کانگریس ضلع صدر پردیپ سنگھ پریہار کو پارٹی مخالف سر گرمیوں کی وجہ سے دو سال قبل پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گذشتہ 4سال میں ریاست جموں و کشمیر خصوصی طور سے ضلع کشتواڑ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا وہ صرف ان نئے لیڈروں کو پارٹی میں شامل کر رہے ہیں جن کا زمینی سطح پر کوئی وجود نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ جنہوں نے کبھی کشتواڑ آنے کی زحمت نہیں کی۔
 
 

سنگل کالم 

 خاتون صحافی کو اعزاز

جموں// انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اور عام لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے انسانی حقوق کے جینوا (سوئٹزرلینڈ) کے اعلیٰ کمیشن کے تحت گزشتہ روز پریس کلب جموںمیں  انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے د وران ایڈیٹر گواہ ایکسپریس شگفتہ خالدی کو اعزاز سے نوازا گیا۔
 

دھرمنڈ اور بٹوت کے طلاب تعلیمی ٹور پر

ڈوڈہ//دفاعی فورسس میں شامل ہونے کیلئے نوجوان دماغ اور دلوں کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے گورنمنٹ مڈل سکول دھر منڈ اور بٹوت کے چھٹی جماعت سے لے کر نویں جماعت تک کے20 طلاب کیپسٹی بلڈنگ ٹور پر لے جایا گیا۔طلاب کو اپنے اساتذہ کے ہمراہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ،ملٹری انجینئرنگ کالج اور آرمڈ فورسس میڈیکل کالج لے جایا گیا۔انہیں تعلیمی اور تاریخی اقدار  جیسے سنہگاد اور میوزم بھی دکھائے گئے۔ جی او سی سی آئی ایف (ڈیلٹا)دھرمنڈ پر ٹور کا اختتام ہوا۔طلباء نے جنرل آفیسر سے اپنے تجربات بیان کئے اور دفاعی فورسس میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی ملی خاص طور سے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھنے کے بعدجنرل آفیسر نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔انہوں نے طلباء کو آگاہ کیا کہ مختلف سرکاری ایجنسیوں نے کھیلوں کے میدان اور غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے کئی اقدامات  کئے ہیں۔
 
 

فوج کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ پر توسیعی لیکچر

ریاسی//خیر سگالی پیدا کرنے کے لئے فوج نے بگا ریاسی میں’ ماحولیاتی تحفظ‘ پر ایک توسیعی لیکچر کا ا ہتمام کیا ۔اس موقعہ پر32 مقامی اور طلباء 
 شریک ہوئے ۔لیکچر کا مقصد لوگوں میں ماحول کے تحفظ کے بارے میں بیدار کرنا تھا اور مقامی لوگوں اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھی۔گائوں کے سر پنچ نے فوج کے اس قسم کے بیداری پروگرام منعقد کر نے کے اقدام کو سراہا۔
 
 
 

ہینڈ لوم ڈیو لپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیداری کیمپ کا انعقاد

ڈوڈہ//ہینڈ لوم ڈیو لپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ نے ضلع ہینڈ لوم آفس میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا جس میں مختلف بنکوں کے منیجروں اور مختلف علاقوں کے بنکر وں نے شرکت کی ۔ہارون رشید نائیک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم ڈیو لپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ نے پروگرام کی صدارت کی اور شرکاء نے بنکروں کو محکمہ کی سکیموں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کہا اور انہیں بتایا کہ سکیموں میں نئی تکنیک متعارف کرائی گئی ہے اور بنکروں کیلئے رواں سال’ پردھان منتری وویرس مدرا یوجنا سکیم‘  جاری کی ہے۔ ایجوکیشن سکیم کے تحت 11لڑکیوںکو بنک انوائس کے ذریعے فائدہ پہونچایا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ رواںمالی سال19/ 2018میں اب تک مائکرو کریڈٹ پلان سکیم کے تحت 52فائدہ اٹھانے والوں میں بنک سود سبسڈی سمیت بنک انوائس کے ذریعے 3لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر این ڈی بٹACSS نے اس محکمہ میں تمام سرکاری سکیموں کے بارے میں بتایا اور بنکروں میں’ عام آدمی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا یوجنا ‘  سکیم کے فارم بھی تقسم کئے ۔

کشتواڑ اوقاف کے اداروں کی ترویج و ترقی 

دانشوران ِ شہر کے اجلاس میں تبادلہ خیال 

اے آئی بٹ 
کشتواڑ//ضلع میں اوقاف اسلامیہ کی طرف سے چلائے جارہے متعدد اداروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے حج ہائوس جموں میں کشتواڑ کے ان ذی شعور اور بالغ النظردانشوروں کا ایک اجلاس زیر صدارت ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ کشتواڑ قاضی مشتاق منعقد ہوا جنہوں نے مختلف وجوہا ت سے جموں میں ہی سکونت اختیار کر رکھی ہے ۔ اس اجلاس میں شرکاء نے 113برس پرانے اس وقاری ادارے کو مزید بہتر بنانے پر سنجیدہ گفتگو کی اور اپنی بیش قیمت آراء پیش کیں تاکہ لوگوں کے اس ہر دلعزیز ادارے کے ساتھ مقامی لوگوں کو جو توقعات وابستہ ہیں، ان پر پورا اترا جا سکے۔ میٹنگ میں بالخصوص اسلامیہ فریدیہ ہائر سکینڈری سکول کیلئے آمدن کے مستقل ذرائع پیدا کرنے کی طرف دھیان دیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرنے والوں میں پروفیسر ارشاد احمد حمال سابق وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، اور ولی محمد اسیر سابق ڈائریکٹر جنرل ٹریجریز کے علاوہ ایڈوکیٹ یاسین حمید قاضی، شیخ شوکت علی ، سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ کشتواڑ ڈاکٹر ریاض احمد قاضی، محمد یاسین کچلو، پروفیسر شیخ حق نواز وغیرہ شامل تھے۔ اس موقعہ پر فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے اجلاس منعقد کر کے ان اداروں کی ترویج و ترقی کیلئے اتفاق رائے سے فیصلے لئے جا سکیں۔ 
 
 

تازہ برفباری سے پتنی ٹاپ سناسر میں سیاحوں کا اژدھام 

 ویشنو دیوی یاتریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ،ہوٹلوں میں بھاری رش

یوگیش سگوترہ

جموں//صوبہ کے سیاحتی مقامات پر سال کی پہلی برفباری نے سیاحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ۔ بھاری تعداد میں سیاح ، جن میں سے بیشتر کا تعلق جموں سے ہے سناسر اور پتنی ٹاپ کا رخ کرتے ہوئے نظر آئے۔ برف باری سے کٹرہ ویشنو دیوی جانے والے یاتریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور امسال یاتریوں کی تعداد 80لاکھ سے پار جا چکی ہے جو از خود ایک رکارڈ ہے ۔ منگل کی صبح پتنی ٹاپ، کد بٹوت اور سناسر میں سیاحوں کا رش دیکھا گیا۔ محکمہ سیاحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح پتنی ٹاپ، سناسر اور نتھا ٹاپ کے علاوہ کد، بٹوت وغیرہ میں وارد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کے علاوہ یہاں کے ہوٹل والوںنے بھی سیاحوں کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہوا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں انہیں اس طرح راغب کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ٹریفک کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ میں ہے تا کہ سڑک کو آمد و رفت کے قابل رکھنے کے علاوہ ٹریفک جام و دیگر مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔ بھاری برفباری کی صورت میں ایسے سیاحتی مقامات پر تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹوں میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ اونی اور گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔ درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے نیچے آنے پر ٹریفک پولیس کی طرف سے پہاڑی مقامات پر آنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے، اس ایڈوائزری کے مطابق گاڑی مالکان کو گاڑی کی بیٹریوں کی سروس کروانے کی صلح دی جاتی ہے کیوں کہ پرانی بیٹریاں اکثر شدید ٹھنڈ میں کام کرنا بند کر دیتی ہیں۔ سیاحوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں تا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں انہیں فوری امداد مہیا کروائی جا سکے ۔ ادھر کٹرہ ویشنود یوی آنے والے یاتریوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شری ماتا ویشنو دیوی جی شرائین بورڈ سمر ن دیپ سنگھ نے بتایا کہ ابھی جب کہ سال رواں کے تین ہفتے باقی ہیں ، یاتریوں کی تعداد  81,78,318ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھون پر تازہ برف باری اور بھون سے بھیروں گھاٹی تک کیبل کار کے شروع ہونے سے یاتریوں کی آمد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ 2013میں ایک کروڑ یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے تھے۔ 
 
 

ڈوڈہ کے صفائی کرمچاریوں کا احتجاج 

نصیر کھوڑا

ڈوڈہ//میونسپل کمیٹی ڈوڈہ میں کام کرنے والے صفائی کرمچاریوں نے آج بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ان کا الزام ہے کہ ان کے ایک ساتھی کو وارڈ نمبر16میں صفائی کے دوران کئی افراد نے دھمکا کر ایک شخص نے اس کو شدید طور پر زد و کوب کیا۔ اس واقعہ پر برہم صفائی کرمچاریوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے ، ان کا مطالبہ ہے کہ قصور وار پائے جانے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر مارپیٹ کرنے والے افراد متاثرہ کرمچاری سے معذرت   کرے۔انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں اور بازاروں کو صاف رکھنے کیلئے صفائی کرمچاری رات دن کام کرتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی لوگ بلا جواز ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک کرتے ہیںجو کہ افسوسناک ہے ۔ 
 

خطہ چناب کے کسانوں کو مشروم کاشت کی ترغیب 

سرتنگل بھدرواہ میں لیبارٹری و ٹرائل یونٹ کا قیام 

طاہر ندیم خان 

بھدرواہ //خطہ چناب میں مشروم کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کو تکنیکی و منطقی امداد فراہم کی جائے گی ۔ زرعی ماہرین کا ماننا ہے کہ بالخصوص ضلع ڈوڈہ کی آب و ہوا اور مٹی وغیرہ مشروم کی کاشت کے موافق ہے اور اگر کسان اس سلسلہ میں سنجیدگی سے دلچسپی لے تو اس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ محکمہ کے فیلڈ ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسانوں،خاص کر بے روزگار نوجوانوں اور گھریلو خواتین کو بٹن مشروم کی کاشت کی جانب راغب کریں تا کہ وہ اسے کوئی سرمایہ لگائے بغیر منافع بخش روزگار کے طور پر اپنا سکیں۔محکمہ ایگریکلچر نے بھدرواہ کے سرتنگل گائوں میں ایک لیبارٹری و ڈیمانسٹریشن سنٹر کے علاوہ ٹرائل یونٹ بھی قائم کیا ہے جہاں مقامی بیروزگار نوجوان نے کامیابی سے مشروم کی پہلی فصل تیار کر لی ہے ۔ محکمہ مشروم کے استعمال، فوائد اور اس کے مالی طور پر منافع بخش ہونے کے بارے میں محکمہ عنقریب ہی ایک تشہیری مہم شروع کرنے جا رہا ہے تا کہ نوجوان طبقہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جا سکے ۔ چیف ایگریکلچر آفیسر ڈوڈہ سنیل کمار کول نے گزشتہ روز سرتنگل میں لیبارٹری و کراپنگ سنٹر کا افتتاح کیا، اس موقعہ پر انہوں نے مشروم کی کاشت کو خطہ چناب میںمتعارف کروانے کے حوالہ سے اسے سنگ میل قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ قدم اس علاقہ کی معاشی حالت سدھارنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 
 
 

انیمل ہسبنڈری بانہال کی الوداعی تقریب 

محمد تسکین 

بانہال // محکمہ اینمل ہسبنڈری میں تقریبا تین دہائیوں تک اپنا فرض انجام دینے کے بعد محمد قاسم دیدڑ  ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔ گزشتہ روز ان کے اعزاز میں محکمہ اینمل ہسبنڈری بانہال کے عملہ اور افسروں  کی طرف سے ایک الوداعی پارٹی ک اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر محمد قاسم کی طرف سے ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرض کو انجام دینے کیلئے انکی خدمات کی سراہناکی گئی اور محکمہ کے افسروں اور دیگر عملے نے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی بہتر صحت اور پرسکون زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ساتھی ملازمین اور افسروں نے سبکدوش ملازم کو کئی تحائف بھی پیش کئے۔
 
 

راشٹریاپی ٹریڈ یونین کا اجلاس منعقد 

 کشتواڑ//راشٹریاپی ٹریڈ یونین کا ایک اجلاسمنعقد ہوا جس میں ڈسٹ الائونس، گیس الائونس، وردی، فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے  لیبر قوانین کے تحت تنخواہیں واگزار کرانے پر بھی زور دیا گیا۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیاکہ ڈول کے عوام کوروزگارکی فراہمی میں ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد لیڈر اپنی روٹیا ں سینکنے کے لئے بے روزگار نوجوانوں کا استحصال کر رہے ہیں جب کہ راشٹریہ پی ٹریڈ یونین  بھارت کے عظیم الشان لیڈر جے پرکاش نارائن  کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لئے وعدہ بند ہے ۔ اس موقعہ پر چناب ویلی صدر و یونین کے سٹیٹ سیکریٹری  شیخ تنویر ،ایڈوائزر رجب ،راجندر نائب صدر ضلع کشتواڑ بھی موجود  تھے۔
 
 

ایم ایم پرویز

رام بن //جموں سرینگر شاہراہ کو چہار گلیارہ بنانے کا کام جاری ہے لیکن شاہراہ کے ارد گرد آباد لوگوں کو اس تعمیری پروجیکٹ سے فائدہ ہو یا نہ ہو نقصانات بہت زیادہ ہو رہے ہیں۔ شاہراہ کی کھدائی کے کام سے لوگوں کو مالی اور جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آلودگی سے جہاں لوگوں کو پھیپھڑوں کی