مزید خبریں

بانہال تا رام بن شاہراہ پرٹریفک بدنظمی کاشکار

ٹریفک اہلکاروں کی نایابی اورجام سے مسافرپریشان 

ایم ایم پرویز

رام بن //بانہال تا رام بن جموں سرینگرنیشنل ہائی وے کے حصے پرٹریفک اہلکاروں کی نایابی ،ڈرائیوروں کی طرف سے ٹریفک قواعدکی خلاف ورزیوں کے سبب ٹریفک کیبدنظمی اورگھنٹوں جام میں پھنسنے سے  مسافروں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔قومی شاہراہ پرناقص ٹریفک نظام کی وجہ سے مسافراورڈرائیورٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے سبب لگنے والے معمول کے جام سے مایوس ہیں ۔اس سلسلے میں کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ایک مسافرنے کہاکہ جموں سرینگرنیشنل ہائی وے کے بانہال تا رام بن حصے پرٹریفک کی سست رفتاری سے مسافروں کوسخت دشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے اوروہ محکمہ ٹریفک کے اہلکاران سے اُمیدکرتے ہیں کہ وہ جلدجام کوکھلوائیں لیکن ہمیں ہائی وے پرکوئی بھی ٹریفک اہلکارتعینات کیاہوانظرہی نہیں آتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہائی وے پرٹریفک اہلکارتعینات نہ ہوناٹریفک نظام کے سدھارمیں رکاوٹ ہے۔ایک ڈرائیورنے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ بانہال سے رام بن کے ہائی وے کے حصے پر ٹریفک کچھوے کی چال چلتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جام کی وجہ سے نہ صرف مسافروں بلکہ ڈرائیوروں کوبھی گھنٹوں جام میں پھنس کرپریشانی جھیلناپڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ٹریفک اورانتظامیہ کی طرف سے ٹریفک نظام کے سدھارکیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات اٹھانے کیلئے کوشش نہیں کرتا ۔ ایک شہری نے بتایاکہ بانہال سے رام بن شاہراہ پر ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایساکرنے سے جام کم لگے گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی اہلکارشاہراہ پرنہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے ڈرائیورٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے جام لگارہتاہے جس کاخمیازہ مسافروں کوکرناپڑتاہے۔انھوں نے گورنرانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قومی شاہراہ پرٹریفک نظم وضبط کوبہتربناکرمسافروں کی پریشانیوں کاازالہ کیاجائے۔
 
 
 

ڈوڈہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ کی تحقیقات کاحکم جاری

اعلیٰ حکام کوگمراہ کن رپورٹ ارسال کرنے کی پاداش میں سکول پرنسپل معطل 

نیوزڈیسک

ڈوڈہ //ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ اورضلع الیکشن افسر ڈاکٹر ساگرڈی ڈوئیفوڈ نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق گمراہ کن رپورٹ اعلیٰ حکام کوارسال کرنے کی پاداش میں ہائرسکینڈری سکول جودھپورکومعطل کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق )کی خلاف ورزی کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایک حکمنامہ MCC/Doda/2019/402-05 ،مورخہ 19 مارچ 2019جاری کرکے نوڈل آفیسرایم سی سی اورسی ای اوڈوڈہ کوہدایات دی ہیں کہ معاملہ کی تفصیلی مربوط رپورٹ پیش کی جائے۔اس کے بعد چیف ایجوکیشن افسرڈوڈہ نے انڈورسمنٹ نمبر CEO/D/MW/40500-53،مورخہ 20مارچ 2019 کے تحت آٖفیسران/اہلکاران کوہدایت دی تھی کہ وہ 24گھنٹوں کے اندر الزامات کاجواب پیش کریں۔سی ای اوڈوڈہ نے CEO/D/MW/40059-61،مورخہ 20مارچ 2019 کے تحت اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایاگیاکہ الزامات بے بنیاد ہیںلیکن فوٹوگراف ثبوتوں جوشکایت کنندہ نے پیش کئے ہیں سے صاف ظاہرہوتاہے کہ ہائرسکینڈری سکول کے پرنسپل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اوراس نے سی ای اوڈوڈہ اوراعلیٰ حکام کوگمراہ کن رپورٹ جمع کرائی۔ضلع الیکشن افسرنے گمراہ کن رپورٹ پیش کرنے کی پاداش میں پرنسپل ہائرسکینڈری سکول جودھپور کومعطل کرنے اورڈپٹی ڈی ای اوڈوڈہ کے دفترکے ساتھ اٹیچ کرنے اور سی ای اوڈوڈہ کواس کی تنخواہ بند رکھنے کی ہدایات د ی ہیں۔ضلع الیکشن افسرنے اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ امام دین نے تحقیقات کی مفصل رپورٹ ڈی ای اودفترمیں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ڈی ای اوکاکہناہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کوبرداشت نہیں کیاجائے گااوراس میں ملوث پائے جانے والے افسران /اہلکاران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
 
 

۔50گرام برائون شوگر ضبط، سمگلرگرفتار

نیوزڈیسک

رام بن//رام بن پولیس نے ایک منشیات سمگلرکے قبضہ سے 50گرام برائون شوگرضبط کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی را م بن انیتاکی ہدایات پرایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال کی قیادت اور ڈی ایس پی رام بن اصغرملک اورایڈیشنل ایس پی سنجے پریہارکی نگرانی میں مہارکے مقام پرناکہ لگایاگیا۔اس دوران ایک مشتبہ شخص نے پولیس ٹیم کودیکھتے ہی موقعہ سے فرارہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کاتعاقب کرتے ہوئے اسے دبوچ لیااوردوران تلاشی اس کی تحویل سے 50گرام برائون شوگربرآمد کی جسے ضبط کرلیاگیااورمنشیات سمگلرکوگرفتارکرلیا۔منشیات سمگلرکی شناخت آزاداحمد ولد ثنااللہ گنائی ساکن براری ناگ اننت ناگ کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے پولیس تھانہ رام بن میں ایف آئی آر نمبر 60/19 زیردفعات 8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کی جانب سے ایس ایس پی انیتاشرماکی ہدایات پر ضلع رام بن میں منشیات مخالف خصوصی مہم شروع کررکھی ہے اورمنشیات سمگلروں کیخلاف شکنجہ کساگیاہے۔
 
 

کشتواڑمیں پولیس کاصحافیوں کے ساتھ اجلاس 

سماج سے جرائم اوربرائیوں کاقلع قمع کرنے کیلئے تعاون طلب کیا

نیوزڈیسک

کشتواڑ//جموں وکشمیرپولیس نیمیڈیا اورپولیس کے درمیان روابط کومستحکم بنانے کے مقصدسے ایس ایس پی کشتواڑ شکتی کمارپاٹھک کی قیادت میںان کے دفترمیں پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاسے وابستہ افرادکے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی۔اپنے خطاب میں ایس ایس پی کشتواڑنے میڈیاافرادکومیٹنگ کے اغراض ومقاصدکوواضح کیا۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکاسماج سدھارمیں کلیدی رول ہے اوران کے رول کے بغیرپرامن اورسماجی برائیوں سے مبرامعاشرہ تشکیل نہیں پاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس صحافیوں کوپیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے تعاون کرتاہے۔انہوں نے میڈیاافرادسے اپیل کی کہ وہ سماج سے جرائم اوربرائیوں کاقلع قمع کرنے کیلئے پولیس کوتعاون دیں۔میٹنگ کے دوران ایک سینئرصحافی نے قصبہ کشتواڑکی ہرگلی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کامعاملہ اُٹھایااورایس ایس پی پرزوردیاکہ وہ تاجروں کوبھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقعہ پر صحافیوں نے کہاکہ ایسی میٹنگ ہرماہ منعقدہونی چاہیئے اورکہاکہ سوشل میڈیاپرسماج دشمن عناصرکی سرگرمیوں کاپولیس کونوٹس لیناچاہیئے۔اس دوران ایس ایس پی شکتی کمارپاٹھک نے صحافیوں کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات کواطمینان سے سنااورسی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام معاملات پراقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے صحافیوں پرزوردیاوہ سماج میں بھائی چارے اورامن کوفروغ دینے میں اپناکرداراداکریں ۔انہوں نے کہاکہ سماج سے منشیات کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ ہرشخص کونشے کے خلاف پرچارکرنے کیلئے راغب کیاجائے اورنوجوانوں کوراہ راست پرلانے کیلئے تندہی سے کوششیں کی جائیں۔انہوں نے صحافیوں سے کہاکہ وہ علاقے میں مشتبہ حرکت دیکھتے ہی پولیس کوفوری طورمطلع کریں۔
 
 
 

حاجی پبلک سکول بریسوانہ کے طلباء میں رین کوٹ تقسیم 

نیوزڈیسک

ڈوڈہ //ضلع کشتواڑکے دوردرازگائوںبریسوانہ میں قائم حاجی پبلک سکول میں فوج کی جانب سے طلباکوبارش سے بچنے کیلئے کوٹ فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا ۔ سکول ہذا میں  200کے قریب طلبازیرتعلیم ہیں ۔فوج کی جانب سے طلباء کیلئے طلباء کیلئے بارش سے بچنے کیلئے کوٹوں کی فراہمی ،سکول کے ڈائریکٹر صباحاجی کی طرف سے سوشل میڈیاپرطلباء کی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے پوسٹ کے ذریعے امدادکی اپیل کی تھی ۔فوج نے سکول انتظامیہ کی اپیل پرسنجیدہ غورکرتے ہوئے سکول کے طلباء کیلئے 200 رین کوٹ فراہم کرنے کافیصلہ لیا۔سکول کے طلباء اورسکول انتظامیہ نے فوج کاامدادی سامان مہیاکرانے کیلئے شکریہ ادا کیاہے۔
 
 
 
 

ماسٹرعبدالسلام گنائی کی حادثاتی موت پر

آزاد،سروڑی ،گونی ،گپتااورجاویدکااظہارتعزیت 

نیوزڈیسک

ڈوڈہ //سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد ،کانگریس لیڈر غلام محمدسروڑی ،محمداسلم گونی ،نریش گپتااورجاویدآزادنے گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں ملسوبھدرواہ کے ماسٹرعبدالسلام کی موت پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔ماسٹرعبدالسلام گنائی ساکن مالسو بھدرواہ میںاپنے 9سالہ پوتے محمد عمادحمزہ کے ہمراہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں اس کا موٹرسائیکل زیر نمبر JK 02P – 8319قابو سے باہر ہوکرمالسو فٹ برج کے نزدیک دریائے نیرو میں جاگرا۔حادثے کے بعدعبدالسلام اور حمزہ کوسب ضلع ہسپتال بھدرواہ لایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے عبدالسلام کو مردہ قرار دیاتھا ۔سینئرکانگریس لیڈر اورسابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد ،کانگریس لیڈر غلام محمدسروڑی ،محمداسلم گونی ،نریش گپتااورجاویدآزادنے یہاں جاری پرالگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔ غلام نبی آزادودیگران نے کہاکہ ماسٹر عبدالسلام کی اچانک موت سے سماج میں جوخلاپیداہواہے اس کاپرہوناممکن نہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم عبدالسلام کی مغفرت اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی اورسڑک حادثے میں زخمی ہوئے چھوٹے بچے کی جلدصحت یابی کی تمناکااظہارکیاہے۔
 
 
 
 

آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن کابھگت سنگھ وساتھیوں کوخراج 

نمائندہ عظمیٰ 

ڈوڈہ //آل انڈیا  سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ کونسل ڈوڈہ نے پیرامائونٹ ہائرسکینڈری سکول ڈوڈہ میں مجاہدین آزادی بھگت سنگھ واس کے ساتھیوں کوان کے 88ویں برسی کے موقعہ پرخراج عقیدت پیش کرنے کے مقصدسے ایک تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران تنظیم کے ضلع صدرڈوڈہ سلیندرپریہارسرازی کی قیادت میں طلبانے بھگت سنگھ اوراس کے ساتھیوں راج گرواورسکھدیوکوشاندارالفاظ میں خراج پیش کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ بھگت سنگھ وساتھیوں کی قربانی نے جدوجہدآزادی میں کلیدی رول اداکیا۔ اس موقعہ پر شرکانے مجاہدین آزادی کی تصاویرپرپھول مالائیں چڑھاکرانہیں یادکیا۔اس موقعہ پرسلیندرپریہارنے مجاہدین آزادی کی جدوجہدپرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ بھگت سنگھ کی سوچ کوفروغ دیاجاناچاہیئے بدقسمتی سے ان دنوں فاشسٹ طاقتیں سرگرم ہیں اوریہ دعویٰ کررہی ہیں کہ بھگت سنگھ کانظریہ ہی ان کانظریہ ہے ۔ انہوں نے مانگ کی کہ بھگت سنگھ کوبعدازمرگ بھارت رتن اعزازسے نوازاجائے۔انہوں نے سکول کے پرنسپل اوردیگرفیکلٹی ممبران وانتظامیہ کا پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں تعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر ضلع نائب صدرشیوانی ،محمداقبال نائک اورپیرامائونٹ ہائرسکینڈری سکول ڈوڈہ کے دیگرطلباء نے بھی خیالات کااظہارکیا۔
 
 

گورنمنٹ ہائی سکول کنگامیں شجرکاری مہم کااہتمام 

نیوز ڈیسک

رام بن //عالمی یوم شجرکاری کے سلسلہ میںمحکمہ جنگلات نے گورنمنٹ ہائی سکول کنگامیں شجرکاری مہم کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر میزبان سکول کی ہیڈماسٹرراج رانی مہمان خصوصی تھیں۔اس دوران مہم میں رینج آفیسر ،بلاک افسران کے علاوہ ٹیچروں اورمقامی لوگوں نے حصہ لیا۔پروگرام کے دوران شرکاء نے ’ہرکوئی ایک پودہ لگائے ‘کاحلف اٹھایااورعزم کیاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں لوگوں کوجنگلات کے کٹائوکے مضراثرات کے بارے میں جانکاری عام کریں گے۔اس موقعہ پر سکول کی ہیڈماسٹرراج رانی نے شرکاپرزیادہ سے زیادہ پودے لگانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پودوں کواپنے بچوں کی مانندپالناچاہیئے۔رینج آفیسرنے عالمی یوم شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ہماراہدف ہے کہ ضلع میںرواں مالی سال کے دوران کثیرتعدادمیںپودے لگائے جائیں ۔اس دوران کنگا سکول کے طلباء پینٹنگ اورڈرائنگ مقابلہ میں حصہ لیااوربعدازاں مہمان خصوصی نے مقابلوں میںشاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔سوشل فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آربرہفتہ کے تحت ڈی ایف او سوشل فاریسٹری مہیش ٹھاکرکی نگرانی میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیاجارہاہے۔
 
 
 

ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی کے زیراہتمام تربیتی پروگرام 

نیوزڈیسک

کشتواڑ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی (ڈی ایل ایس اے )کشتواڑنے ضلع کے ریٹینروکلاء ، پیرالیگل والنٹیرس ،برانچ پوسٹ ماسٹروں (بی پی ایمز) اورکامن سروس سنٹروں کے ورکروں کیلئے دوسرے مرحلے کے تحت ٹریننگ اوراورنٹیشن پروگرام کاانعقادکیا۔تربیتی پروگرام کااہتمام چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کشتواڑ ایس سی کٹل اورسیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی توصیف ماگرے کی نگرانی میں کیاگیاتھا۔اس دوران ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی کے عہدیداران نے پروگرام کے آغازمیں تربیتی پروگرام کے انعقادکے مقاصدکوبیان کیا۔اس موقعہ پر شرکاکوجانکاری دی کہ وہ ڈاک کے ذریعے اپنی عرضی ہائی کورٹ میں کیسے دائرکرسکتے ہیں۔اس موقعہ پر لوگوں پرزوردیاکہ وہ مسائل کوٹیکنالوجی کے ذریعے حکام تک پہنچائیں۔تربیتی پروگرام کے دوران محکمہ ڈاک نے شرکاکویقین دہانی کرائی کہ و ہ ان کے کیسوں کو کم ازکم وقت میں متعلقہ ہائی کورٹ تک پہنچائیں گے۔اس موقعہ پر سکینگ ،ای میل، ڈاٹا کوڈیجیٹل فارمیٹ مین منتقل کرنے اوراس کی انٹرنیٹ کے ذریعے متعلقہ کورٹ تک رسائی کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔تربیتی پروگرام میں تفصیلی غوروخوض سیشن بھی منعقدکیاگیاجس میں شرکانے سوالات بھی پوچھے جن کاڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی کے عہدیداران نے پراطمینان طریقہ سے جوابات دیئے۔اس دوران مشق کے طورپر کیس بھی دائرکیے گئے جن کے نتائج آنے والے وقت میں سامنے آئیں گے۔