مزید خبریں

سرکاری راشن کی بلیک مارکٹینگ 

پولیس نے 15کوئنٹل چاول ضبط کر تے ہوئے معاملہ درج کرلیا 

محمد بشارت 
 
کوٹرنکہ//کوٹرنکہ میں پولیس نے سرکاری راشن کی بلیک مارکٹینگ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 15کونٹل چاول ضبط کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو ملی ایک خفیہ جانکاری کے بعد عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران لوہر کیول کے قریب پولیس نے 50کلو گرام کی 30بوریاں ضبط کر لی ۔ایک مقامی شخص محمد یوسف نے بتایا کہ مذکورہ راشن کو پھگولی گائوں میں مہنگے داموں پر فروخت کیا جانا تھا لیکن اس دوران پولیس کو جانکاری مل گئی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس نے راشن ضبط کرتے ہوئے راشن ڈیلر کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 18/2019درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 

گمشدہ شخص کی لاش دریا سے برآمد 

نوشہرہ//رمیش کیسر //بگنوٹی نوشہرہ کے گمشدہ شخص کی لاش سندر بنی کے بیری پتن علا قہ سے برآمد کر لی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے گھر سے لا پتہ سنجے کمار ولد رمیش چندر سکنہ بگنوٹی نوشہرہ کی لاش دریا سے بر آمد کر لی گئی جبکہ مذکورہ شخص کے لواحقین کی جانب سے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں 7اپریل کو درج کروائی گئی تھی جس کے بعد اس کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا تھا ۔پولیس انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاش کو پولیس کی ٹیم اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر دریا سے نکال کر تمام ضروری لورزاما ت پوری کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی ۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش مشکوک حالت میں بر آمد کی گئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 

بالا کوٹ کی عوام نے تعمیر و ترقی کی امید میں انتخابات میں حصہ لیا 

مینڈھر//جاوید اقبال //سرحدی ضلع پونچھ کے بالا کوٹ کی عوام نے کہاہے کہ انہوں نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کی امید میں ووٹ کا استعمال کیا ہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ تحصیل بالا کوٹ کے متعدد گائوں پاکستا نی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے متاثر ہیں اور اسی وجہ سے ان علا قوں کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں بنا ئی جاسکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان متاثر علا قوں کی 90فیصد عوام نے پولنگ عمل میں شرکت کی تاکہ جمہوریت کو مضبوط کرتے ہوئے علا قہ کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنایا جاسکے ۔اس سلسلہ میں بالا کوٹ کے نمبر دار محمد ایاز خان ،سابقہ سرپنچ ماسٹر عنایت اللہ خان ،سرپنچ دھراٹی گل سید خان ودیگران نے کہا کہ مقامی لوگوں نے سرحدی کشیدگی کے باوجود پولنگ عمل میں شرکت کی تاکہ سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ بالاکوٹ کے متاثر علا قوں کی تعمیر و ترقی ممکن بنائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ کے سرحدی علا قوں میں بجلی ،پانی کی دقتوں کیساتھ ساتھ سڑکوں کی خستہ حالی ،تعلیمی و طبی نظام کی خستہ حالی اور مواصلاتی نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بالاکوٹ کے سرحدی علا قوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
 

کانگریس اکائی پونچھ نے ووٹروںکا شکریہ ادا کیا 

مینڈھر//کانگریس کی ضلع اکائی پونچھ نے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرنے اور پارٹی امید وار کے حق میں ووٹ ڈالنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔ضلع کانگریس کمیٹی کے صدرچوہدری عبدالغنی نے عوام کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی ضلع پونچھ کی عوام نے کانگریس امید وارکے حق میں ووٹ ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ سیکولر طاقتوں اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کوشاں رہتی ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے اسمبلی حلقہ حویلی ،سرنکوٹ اور مینڈھر کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔اسی دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ممبر پروین سرور خان نے مینڈھر کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پٹھانہ تیر ،بلنوئی و دیگر علا قوں کی عوام نے ناراضگی کے باوجود بھی کانگریس امیدوار کی کامیابی کیلئے ووٹ ڈالے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خطہ پیر پنچال کی عوام کے ساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کیا گیا ہے جبکہ اب عوام نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ فرقہ پرستوں سے نجات کیلئے اپنا رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے کانگریس اکائی مینڈھر کے بلاک صدرحاجی ظہیر احمد خان ،علی دادخان،لیاقت خان و پارٹی کیساتھ منسلک دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا ۔
 

سرحد ی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائی: آل انڈیا تنظیم علماء 

پونچھ// آل انڈیا تنظیم علماء نے ریاستی ومرکزی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔تنظیم علماء کے اراکین نے کہاکہ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ کے انتخابات میں سرحدی علا قوں کی عوام نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ پونچھ کے اسلام آباد، شاہپور، بانڈی چچیاں جھلاس، سلوتری ، دیگوار، اجوٹ، کھڑی، کرماڑی اور دیگر سرحدی علاقوں می عوام کی جانب 80 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔آل انڈیا تنظیم علماء کے جنرل سیکریٹری مولانامحمد سکھی خان راٹھور نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات جگہ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام نے اپنا ووٹ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں اور جمہوری نظام کو پسند کرتے ہیں اس لئے حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ ان لوگوں کا پورا تعاون کرے۔ موصوف نے کہا کہ ایک طرف جہاں سرحدی علاقوں میں شدت کے ساتھ گولہ باری ہوتی رہی وہیں کل پارلیمانی انتخابات کے دوران لوگوں نے یہاں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے تاہم اب حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرئے ۔انہوں امید ظاہرکی کہ اس بار اقتدار میں آنے والے لیڈران سرحدی علا قوں کے ساتھ ساتھ دیہی علا قوں کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے تعمیر اتی پروجیکٹوں کو شروع کریں گے۔
 

سکول کی اراضی میں مداخلت 

معاملہ درج کرنے کا حکم جاری 

طارق شال
 
تھنہ منڈی//ہائر سکینڈری سکول پلانگڑ ھ کی اراضی میں مداخلت کر نے پر معاملہ درج کر نے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔گور نمنٹ گرلز ہا ئر سکینڈری سکول پلانگڑھ کی اراضی پر 11اپریل کو شوکت حسین ولد حسن محمد سکنہ پلانگڑ ھ کی جانب سے کھیتی شروع کر دی گئی ۔اس سلسلہ میں سکول انتظامیہ نے تحصیلدار تھنہ منڈی کے پاس ایک تحریری شکایت درج کروائی ۔اس شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ایک مقامی شخص کی جانب سے سکول اراضی پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کیلئے کھیتی کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم مذکورہ اراضی کے سلسلہ میں ہائی کورٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کی مداخلت پر روک لگائی گئی ہے ۔تحصیلدار تھنہ منڈی نے مذکورہ معاملہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھنہ منڈی پولیس کو ہدایت جاری کیں کہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات عمل میں لائی جائیں ۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھنہ منڈی نے کہاکہ سکول کی اراضی پر مداخلت کی گئی ہے جبکہ مذکورہ زمین میں مداخلت پر روک بھی لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کورٹ کی ہدایت پر اس سلسلہ میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
 
 

نیلی گائوں میں پولیس پبلک دربار منعقد 

منجا کوٹ //منجا کوٹ پولیس کی جانب سے نیلی گائوں میں ایک عوامی دربار لگایا گیا ۔ایس ایچ او منجا کوٹ کی قیادت میں لگائے گئے اس دربار میں مقا می لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کے کرعلا قہ میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں پولیس انتظامیہ کو جانکاری فراہم کی ۔مقامی لوگوںنے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی سپلائی لائن میں آئی خرابی کی وجہ سے 2500افراد پانی کی سپلائی سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ایس ایچ او منجا کوٹ نے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرواتے ہوئے مذکورہ پائپ لائن کی مرمت کروا کر رعوام کی پانی سپلائی کر بحال کروایا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون دیا جائے ۔