مزید خبریں

پیپلز کانفرنس الحاق کو چیلینج بھی کرسکتی ہے:غنی وکیل

سرینگر//پیپلز کانفرنس کے سنیئر نائب صدر اور سابق وزیر عبد الغنی وکیل نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کے امید وار پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے تو وہ دفعہ 370اور 35Aکے تحفظ کیلئے کس بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔یہاںتک کہ ریاست کے الحاق کو چیلنج کرنے سے بھی رکا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صدر ریاست کے عہدے کی طرح دفعہ 370کو بھی ختم کرنے کی باتیں سیاسی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ بلکہ ایسی باتیں کرنے سے ریاست کے عوام قومی دھار سے انتے دور ہو سکتے ہیں کہ انہیں بعد میں واپس لانا انتہائی مشکل ہو گا ۔ تلسی باغ سرینگر میں سرینگر پارلیمانی حلقہ کیلئے امید وار عرفان رضا انصاری کے حق میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے عبد الغنی وکیل نے نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس پر دفعہ 370کو کھوکھلا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان کے بہکائو میں نہ آئیں کیونکہ ان لوگوں نے عوام کا استحصال کرنے کے بغیر کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار ریاست جموں کشمیر سے خاندانی راج کا خاتمہ ہوگا اور پیپلز کانفرنس بڑی پارٹی بن کر آئی گی ۔
 
 
 

ضلع الیکشن آفیسر اننت ناگ نے چنائو تیاریوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ//ضلع الیکشن آفیسر اننت ناگ خالد جہانگیر، جوکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے ریٹریننگ آفیسر بھی ہیں ، نے میٹنگ کے دوران ضلع میں کی جارہی چنائو تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اِنتخابات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ، چناوی مواد کو تقسیم کرنے، چناوی عملے کی تربیت اور تعیناتی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی رینڈامائزیشن ،ایس وی ای ای پی کے بارے میں جانکاری عام کرنے اور پولنگ مراکز پر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے معاملات پر میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع الیکشن آفیسر نے ہدایات دیں کہ اگر کوئی سیاسی جماعت یا اُمیدوار اِنتخابات کے آزادانہ انعقاد کے لئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں طلب کرتا ہے تو اُس کو وہ جانکاری فراہم کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جانی چاہیئے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اب تک مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزریوں کی آٹھ شکایتیں موصول ہوئیں ہیں جن کو نپٹایا گیا ہے۔ضلع الیکشن آفیسر نے چناوی عملے کو متحرک کرنے کی ہدایت دی ااور انہوں نے اسسٹنٹ ریٹریننگ افسروں کو تلقین کی کہ وہ چنائو تیاریوں کے عمل کی نگرانی کریں۔اُنہوں نے منصفانہ اور آزادانہ اِنتخابات کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔
 

اولڈ ٹاون بارہمولہ میں طالب علم کی لاش برآمد

فیاض بخاری
بارہمولہ // اولڈ ٹاون بارہمولہ میں بارہویں جماعت کے ایک طالب علم کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمدکی گی۔ 20 سالہ مبشر احمد ڈار عرف چھوٹو ولد محمد اشرف ساکنہ گنائی حمام اولڈ ٹاون بارہمولہ کو لوگوں نے ایک مقامی زیارت آستان عالیہ کے نزدیک پُراسرار حالت میں مردہ پایا۔اس موقعہ پر لوگوں نے پولیس کومطلع کیااور لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کی ۔ بارہمولہ پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کیاگیا ہے۔ 
 

منڈی گام کپوارہ میں طالب علم کی ہلاکت افسوسناک: گیلانی/صحرائی 

 سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی اور تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے منڈی گام کپواڑہ میں مارے گئے 7ویں جماعت کے طالب علم اویس احمد میر اور مختلف مقامات پر سینکڑوں افراد کو زخمی کرنے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ گیلانی نے بیان میں کہا کہاکہ حکومت نے الیکشن کے نام پر کئے جارہے فوجی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے جس طرح تشدد کا بے تحاشا استعمال کیا اور لوگوں پر اندھا دھند گولیاں اور پیلٹ گن چلائے گئے، اُسے ریاستی ظلم و ستم کے سوا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا ہے اور یہ اس نسل کُشی کی تازہ مثال ہے، جو جموں کشمیر میں نہتے شہریوں کی ہورہی ہے۔ گیلانی نے عالمی برادری کی توجہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ اس خطے میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جس طرح سے جاری ہے، اُس پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی مجرمانہ ہے اور اس طرح سے وہ تمام دعوے بے وزن اور بے وُقعت ثابت ہورہے ہیں، جو انسانی حقوق اور عدل وانصاف کے بارے میں مختلف فورموں کی طرف سے وقتاً فوقتاً کئے جاتے ہیں۔ گیلانی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ادھر محمد اشرف صحرائی نے اویس مشتاق میر کو پیلٹ شلنگ سے مارے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سانحہ قرار دیا۔ صحرائی نے کہا کہ مظاہرین پر طاقت کا بے محابہ استعمال قابل مذمت ہے اور پوری وادی فورسز کے عذاب و عتاب کا شکار ہے ۔ صحرائی نے حبیب اللہ گاڑو ( کرنگشون سوپور) کی وفات پر غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
 

جلیاں والا باغ مہلوکین کو گورنرکا خراج عقیدت 

 جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ’’جلیاں والا باغ قتل عام ‘‘ کی پہلی صد سالہ تقریب پر اِس واقعہ میں مارے جانے والے لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے امرتسر میں جلیاں والا باغ میں 13؍ اپریل 1919ء میں اپنے مادرِ وطن کے لئے جانیں قربان کیں۔مارے گئے لوگوں میں ریاست جموں وکشمیر سے بھی تعلق رکھتے تھے ، ان کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اِن افراد کی قربانیوں کو نئی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی اور ملک کی سا  لمیت اور وحدت کو قائم رکھنے میں لوگوں کے لئے ایک مشعل راہ بنے رہیں گے ۔
 

جامع مسجد بیروہ میں آگ،تیسری منزل کو نقصان 

سرینگر// بیروہ بڈگام میںجامع مسجد کی تیسری منزل میں آگ لگنے سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔ جامع مسجد بیروہ کی تیسری منزل میں نماز جمعہ سے قبل آگ نمودار ہوئی اور نمازی محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے مسجد کی بالائی منزل کو نقصان پہنچاہے۔
 
رام نومی پرگورنر اور مشیروں کی مبارکباد  
 جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے لوگوں کو رام نومی کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اس متبرک موقعہ کی بدولت ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ مبارک بادی کے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اِن تہواروں کو منانے کا مقصد ریاست میں آپسی بھائی چارے کے بندھنوں کو مضبوط کرنے اور ریاست میں خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔گورنر نے اِس موقعہ پر ریاست کے لوگوں کے لئے امن اور سلامتی کی دعا کی ہے۔ادھر گورنر کے مشیروں کیول کمار شرما اور خورشید احمد گنائی نے بھی لوگوں کو رام نومی پر مبارکبادی دی ہے۔
  

صنعتی بستیوں کاانتظام وانصرام 

سیکاپ سے واپس ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز کے سپرد کرنے کا مطالبہ

سرینگر//کشمیرسمال اسکیل انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے  سال 2016سے قبل کی طرح صنعتی بستیوں کی ترقی ،دیکھ ریکھ اور انتظام وانصرام فوی طور پرسیکاپ سے واپس ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریزکوکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک میٹنگ میں کشمیراسمال اسکیل انڈسٹریزایسوسی ایشن نے صدرسیدفضل الہی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ممبران نے کہا کہ نئے نظام کے تحت سیکاپ کوبے لگام اختیارات دینے سے صنعتی بستیوں میںکاروباریوں کو زبردست مشکلات اوربے پناہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبران نے کہا کہ پرانے نظام کے تحت سیکاپ ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریزکے ماتحت ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے کام کرتا تھا۔نئے نظام کے تحت وہ صنعتی بستیوں کے مالک بنائے گئے ہیں۔ممبران نے کہا کہ جب سے کارپوریشن نے اسٹیٹ کاکنٹرول سنبھالا ہے ،کاروباریوں سے معمولی کاموں کیلئے بھاری  اخراجات وصول کئے جاتے ہیں ۔ممبران نے کہا کہ کارپوریشن بجائے سہولت کار کارول نبھانے کے استحصالی رول ادا کررہی ہے ۔ ممبران نے ایسٹیٹ میں سڑکوں کی حالت زور پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان خستہ حال سڑکوں نے ماحول کوآلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ یونٹوں تک رسائی بھی مشکل بنائی ہے ۔میٹنگ میں صدرفضل الہی نے ممبران کی رائے سے اتفاق کیا اورکہا کہ باغ علی مردان خان صنعتی بستی کی ترقی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز کے ساتھ ایک جامع ترقیاتی پروگرام پر غور کیاگیا۔کشمیراسمال اسکیل انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ تبدیل شدہ صنعتی پالیسی کادوبارہ جائزہ لیں۔
 

ٹرک حادثے میں ڈرائیور ہلاک 

نوشہرہ //رمیش کیسر// جموں پونچھ شاہراہ پرایک ٹرک حادثے کاشکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔راجوری سے جموں کی طرف جارہاٹرک زیر نمبر RJ45GA-0396جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرہ ٹی سی پی کے مقام پر حادثے کاشکار ہوگیا جس کی وجہ سے اس کا ڈرائیور راکیش کمار عمر 45سال ولد بودھ راج سکنہ رام نگر اودھمپور کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔ پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد متوفی کے اہل خانہ کو فون پر نعش حاصل کرنے کیلئے مطلع کردیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔
 

سماجی کارکن نے محبوبہ مفتی کے خلاف شکایت دائر کی

جموں // ایک سماجی کارکن سکیش سی کھجوریہ نے سابقہ وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی کے خلاف غد داری کامبینہ ٹویٹ کرنے پر عدالت میں ایک شکایت دائر کی ہے۔ایک پریس بیان میں سماجی کار کن نے کہا ہے سابقہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے غداری کے ٹویٹ سے تشدُد اور نقص امن پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کے پاس ایک شکایت دائر کی ہے۔