میرواعظ ہمدانی نے خانقاہ معلی میں شب برات کی فضیلت بیان کی
سرینگر//خانقاہ معلی سرینگرمیں میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے نمازِ مغرب سے نمازِ عشا تک مقدس شب کی فضلیت قرآن اور احادیث کی روشنی میں بیان کی۔ انہوں نے خلیفہ چہارم سیدنا حضرت علی مرتضیٰؓ، خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنیؓ اور حضرت عائشہ صدیقہؓ اور حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے اُن فرمودات کا بھی ذکر کیا جو انہوں نے اس مقدس اور بابرکت شب کے بارے میں بیان فرمائے ہیں۔ مولانا ہمدانی نے بعض صحابہ کرامؓ اور خاص کر خلفائے راشدین ؓکے اُن ارشادات کا بھی ذکر کیا جنہوں نے ان مقدس شب کی فضیلت بیان کی۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے اپنے اولاداوں کو ابتداء سے ہی آراستہ کریں اور پنجگانہ نماز پر قائم رکھیں اور فجر کے بعد حسب قدیم اورادِ فتح ، مساجد اور زیارتگاہوں و خانقاہوں میں جاری رکھیں، جس کی تعلیم حضرت میر سید علی ہمدانی ؒنے ہم کو دی ہے اور دعائے صبح کو بھی پڑھنے کی عادت رکھیں۔ حضرت محبوب العالم ؒ کے ارشادات کے مطابق نمازِ عشا کے بعد اورادِ فتح پڑھنے کی عادت جاری رکھیں۔ نمازِ عشا کے بعد رات بھر توبہ استغفار، خختمات المعظمات ، درودازکار اوراودارخوانی کی مجلس جاری رہی، جس کی پیشوائی امام بقعہ غلام محمد ہمدانی نے کی۔اس موقعہ پر انہوں نے خانقاہِ معلی میں مولوی شریف الدین ہمدانی کے یوم وصال اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کئے۔
دربار مو کے انتظامات کا جائزہ
گورنر کے مشیر نے سول سکریٹریٹ کا دورہ کیا
سر ینگر//گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے سول سیکرٹریٹ سرینگر کا دورہ کر کے وہاں دربار کے سلسلے میں کئے جارہے اِنتظامات کا جائز ہ لیا۔ بعد میں انہوں نے بمنہ کا دورہ کر کے پادشاہی باغ ۔ جھیل ولر ڈائیوریژن چینل پر جاری کام کا بھی جائز ہ لیا۔ اُن کے ہمراہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے چیف انجینئر ، تعمیر اتِ عام کے چیف انجینئر اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔کام کا جائزہ لیتے ہوئے صلاح کار نے تمام اڑچنوں کو دُور کر نے اور کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اسے جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے ۔صلاح کار نے رام منشی باغ میں آٹومیٹک گیج ریڈر سسٹم کا بھی معائینہ کیا۔