نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر
خود کشی کرنے کی کوشش کی
طارق شال
تھنہ منڈی //تحصیل تھنہ منڈی میں چوری کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کی جارہی تحقیقات سے تنگ آکر ایک نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس ودیگر معززین کی کوششوں کے بعد کود کشی کی کوشش کر ناکام بنادیا گیا ۔تھنہ منڈی میں حالیہ دنوں میں پیش آئی ایک چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے کچھ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا ۔اس معاملہ میں خود کشی کرنے کی کوشش کر نے والے جاوید احمد ولد محمد جمیل کو بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم پوچھ تاچھ کے بعد گھر واپس لوٹنے پر مذکورہ شخص نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اس دوران ایس ڈی ایم تھنہ منڈی ڈاکٹر محمد تنویر خان ، تحصیلدار تھنہ منڈی انجم بشر خان ،صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر ،ایس ایچ ائو تھنہ منڈی وعلا قہ کے دیگر معززین بھی موقعہ پر پہنچے اور خود کشی کرنے والے نوجوانوں کو سمجھنے کی کوششیں کیں ۔اسی دوران انتظامیہ نے فوج کی مدد بھی طلب کر لی جبکہ اسی دوران مذکورہ نوجوانوں کی طرف سے خود کشی کرنے کے قدم کو ناکام بنا دیا گیا ۔
کشمیر عظمی میں شائع خبر کا اثر
کوٹرنکہ میں تعلیمی نظام کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل
محمد بشارت
کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے کوٹر نکہ زو ن میں تعلیمی اداروں میں طلباء کی پرھائی کے سلسلہ میں کشمیر عظمیٰ میں شائع خبر کانوٹس لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری نے بلاک راج نگر بدھل کے ہائی سکول گھبر،پرائمری سکول کنڈابگلہ اور پرائمری سکول کھناریاں میں بنیادی سہولیات کی قلت ،عمارتوں کی خستہ حالی اور اساتذہ کی غیر حاضری جیسے مسائل کے سلسلہ میں یک کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔قائم کر دہ کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔پنچایت اپر کیول کے نائب سرپنچ منظور احمد ملک ،ارشد حسین میر ودیگر مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ ادارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کی حالت درست کرنے کے علا وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ادارہ ایک اہم رول ادا کر رہاہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علا قوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔
جموں وکشمیر سرپنچ ،پنچ یونا ٹینڈ فورم کا اجلاس
تھنہ منڈی //جموں وکشمیر سرپنچ پنچ یو ناٹینڈ فورم کا اجلاس فورم چیئر مین محمد غفور ڈار منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران پنچایتی اداروں اور اراکین کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس دوران اراکین کی جانب سے با اتفاق رائے بلاک منجا کوٹ اور بلاک پنج گرائیں کی 11ممبری کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔بلاک منجا کوٹ کی کمیٹی سرپنچ تصدق حسین جبکہ بلاک پنج گرائیں کی کمیٹی سرپنچ محمد جمیل کی قیادت میں ترتیب دی گئی ہے ۔ان دونوں بلاکوں کی کمیٹیوں کے اراکین نے جموں وکشمیر سرپنچ ،پنچ یونا ٹینڈ فورم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی قیادت پر زور دیا کہ وہ پنچایتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جدو جہد شروع کریں تاکہ ریاست میں پنچایتی راج ایکٹ 1989کے تحت اختیارات منتقل کئے جاسکیں ۔جموں وکشمیر سرپنچ ،پنچ یونا ٹینڈ فورم نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اداروں کو با اختیار بنانے کیلئے نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ بلاک اور ضلع سطح کی باڈی تشکیل دی جاسکے ۔فورم چیئر مین نے گور نر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فنڈز وگزار کئے جائیں تاکہ پنچایتوں سے غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا جاسکے ۔
مینڈھر کے گوہلد گائوں میں طبی کیمپ کا اہتمام
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر کے گوہلد گائوں میں فو ج کی جانب سے مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مریضوں کی جانچ کیساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔اس طبی کیمپ کے دوران کل 177مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا جن میں سے 38مرد 47خواتین اور 92بچے شامل تھے ۔طبی کیمپ کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں میں مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کو مختلف بیماریوں اور ان کی احتیاطی تدبیروں کے سلسلہ میں بھی بیدار کیا ۔اس طبی کیمپ کے دوران بالاکوٹ ،گوہلد ودیگر ملحقہ گائوں کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ۔مقامی لوگوں اور عال قہ کے سرپنچ نے فوج کا شکریہ اد اکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فوج عوام کیلئے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے گی ۔
کوٹر نکہ میں آگ کی واردات 20بکریاں و دیگر مویشی ہلاک
راجوری//ضلع راجوری کے کوٹرنکہ علا قہ میں آگ کی خوفناک واردات کے دوران 20بکریاں و دیگر مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹر نکہ کے مروتہ گائوں کے رہائشی محمود جمیل کے مویشی خانہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لگی آگ کی وجہ سے مکان خاکستر ہو گیا جس کے نتیجے میں 20مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کے ہو ئے نقصان کے سلسلہ میں ریلیف دی جائے ۔
محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ آفیسران کا راجوری میں اجلاس
سمت بھارگو
راجوری//سکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور سٹیٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن جموں کے پرنسپل نے سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ کا دورہ کر کے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔اس دورے کے دوران محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے ان دونوں ضلاع کے مختلف علا قوں میں قائم تعلیم اداروں میں فراہم کی جارہی تعلیم اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اسی دوران آفیسران کی جانب سے ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری میں متعدد ہائر سکینڈی سکولوں کے پرنسپلوں کا اجلاس طلب کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران ڈائٹ پرنسپل راجور ی نے جوائنٹ ڈائریکٹر کو ضلع میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اپنے خطاب میں جوائنٹ ڈائر یکٹر محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کے پرنسپلوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہ وہ اپنے اداروں میں طلباء کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکالر شپ اسکیم کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء سکالر شپ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں ۔