مزید خبریں

کشمیری تمدن کافروغ | جی ڈی گوینکا ٹوڈلر ہائوس میں تقریب

سرینگر//کمسن بچوں میں کشمیری تمدن کوفروغ دینے کیلئے جی ڈی گوینکاٹاڈلرہاوس نے اتوار کو کشمیری تمدن کی ایک تقریب کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر عبدالرشیدبرقی مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کشمیری تمدن کی اہمیت اُجاگر کی ۔سینٹرسربراہ ومیسہ فرودس نے مہمان خصوصی،والدین اورفنکاروں کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ کیسے سماج نے اُنہیں بطور کاروباری قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی گوینکاٹوڈلرہاوس کاماننا ہے کہ سائنسی اورروائتی علم کو ایک ساتھ دیاجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہرایک کمسن کو اپنے جڑوں سے واقف ہونا چاہیے اور ہم اس کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن کام کریں گے۔
 
 
 

مسرت عالم کو پیش عدالت نہیں کیا گیا

سرینگر//مسلم لیگ کے محبوس قائد مسرت عالم بٹ کوعدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔مسرت عالم کوایک پرانے کیس میں فاریسٹ کورٹ میں پیش کرنا تھا لیکن انہیں عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ 
 
 
 

حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے یوم ولادت پر تقاریب

سرینگر //حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کا یوم ولادت پوری ریاست میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں کئی زیارت گاہوں ،خانقاہوں اور مساجدمیں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں علماء کرام نے حضرتشیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے تاریخ ساز اسلامی کارناموں اور علمی کمالات پر روشنی ڈالی ۔ خانیار ،سرائے بالا ، رحبابہ صاحب، نادی ہل بانڈی پورہ ، پنجورہ شوپیاں،اہم شریف بانڈی پورہ میں بھی درودز واذکار کی مجالس کا انعقاد ہوا ۔
 
 
 
 

گیلانی کو ماہ صیام کے دوران نقل و حرکت کی اجازت دیں:نذیر یتو 

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے انجینئرنذیراحمدیتونے حکومت پرزوردیا ہے کہ حریت لیڈرسیدعلی گیلانی کو ماہ صیام کے دوران آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکام کو سیدعلی گیلانی کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگانی چاہیے کیونکہ وہ بیمار ہیں اور انہیںوقت وقت پر طبی چیک اَپ کی ضرورت ہوتی ہے ۔یتو نے کہا کہ گیلانی کو ماہ صیام میں مسجدمیں نمازادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے مرکز سے بھی اپیل کی کہ وہ ماہ صیام میں جموں کشمیر میں یکطرفہ جنگ بندی کااعلان کریںتاکہ لوگوں کو کسی حد تک راحت نصیب ہو اور وہ عبادات سکون کے ساتھ انجام دے سکیں۔
 
 
 

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کا کامیاب پارٹیوںکوبین الاقوامی ٹورپر بھیجنے کا اعلان

نئی دہلی//ملک کی مشہور و معروف یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ ہمیشہ طب یونانی کے فروغ میں مصروف عمل رہی ہے ۔ اسی مقصد کے تحت ریکس ریمیڈیز نے طب یونانی کے کاروبار میں سال 2018-19 میں بہترین کارکردگی کرنے والی اپنی پارٹیز کو ’’گفٹ دنیا گھومو‘‘ کے نام سے ایک سرپرائز گفٹ نکال کر انٹرنیشنل ٹور پر بھیجنے کا فیصلہ کیا اور اُن کے نام اچانک اخبارات میں شائع کر دیئے۔ چونکہ ’’گفٹ دُنیا گھومو‘‘ کسی اسکیم کا حصہ نہیں ہے اس لئے طب یونانی کے کاروباریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ منفرد گفٹ دے کر ریکس ریمیڈیز نے طب یونانی کا کام کرنے والے حضرات کیلئے دُنیا کے دروازے کھول دئیے۔ اس ٹور کی مبارکباد کیلئے کمپنی نے ان سب 49 پارٹیز؍افراد کو جن کے نام اس ٹور میں شامل کئے گئے تھے ایک خط روانہ کیا۔ واضح رہے کہ سال 2018-19 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی پارٹیز کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنے تین نمائندوں کا بھی انتخاب کیا جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کمپنی نے ممبئی کے شالیمار ہوٹل کے وائٹ ہائوس ہال میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ 
 
 
 

روزگار کی فراہمی

ڈی سی کولگام نے کھادی بورڈکاجائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے کولگام میںکھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے ضلع دفتر کا دورہ کرکے اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے بورڈ کے مختلف پروگراموں اورروزگار کی فراہمی کے لئے جاری اقدامات کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ضلع لائبریری کولگام کا دورہ کیا جہاں انہوںنے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اورکتاب خواہاں کے لئے دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔
 
 
 

لیہہ کے 294 پولنگ اسٹیشنوں کیلئے پولنگ پارٹیوں کی روانگی

لیہہ//لیہہ میں ضلع چنائو آفیسر ایونے لواسہ کی نگرانی میں 172پولنگ پارٹیوں کو الیکٹرانک مشینوں اور دیگر چنائو مواد کے ساتھ متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے روانہ کردیا گیا ۔122پولنگ اسٹیشنوں کے لئے پہلے ہی پولنگ پارٹیوں کو روانہ کیا جاچکا ہے جن میںمشکل رسائی والے 8پولنگ اسٹیشن بھی شامل ہیں۔یہ پولنگ پارٹیاں ہیلی کاپٹر سے روانہ کردی گئیں۔اس دوران ڈی ای او نے کہا کہ لیہہ ضلع میں اس بار ایسے49پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاںکا پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔لیہہ ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میںرائے دہندگان اورچنائو عملے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ چنائو کا شفاف اور منصفانہ انعقاد یقینی بن سکے۔