مزید خبریں

صورہ میں پولیس عوامی دربار منعقد 

سرینگر//عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر ایس ڈی پی او حضرت بل رمیز رشید بٹ کی سربراہی میں صورہ پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ایس ایچ او بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں معزز شہریوں کے ساتھ ساتھ سبزی مارکیٹ اور ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن سے وابستہ زعماء نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے گئے اور انہیں یقین دلایاگیا کہ مسائل کو حل کیا جائیگا۔
 
 
 
 
 

مولانا قانونگو کامسجد قدیم قاضی یار زینہ کدل میں خطاب آج

سرینگر//آج غرِ ماہ رمضان کے والہانہ استقبال میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو مسجد قدیم قاضی یار زینہ کدل میں قبل از نماز ظہر فیوضات ماہ رمضان کے موضوع پر بیان کرینگے۔ دریں اثناء اہل کشمیر کو تمام زعمائے انجمن کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت ماہ کے طفیل کشمیر میں اخلاقی بلندیوں ، امن و امان سے سیراب کریں۔
 
 
 

شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی پر شرما کو تشویش

متعلقہ محکموں کو سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایت 

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما نے وادی کشمیر بالخصوص سرینگر شہر میں سڑکوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ای آر اے ڈاکٹر راگھو راجن، چیف انجنیئر تعمیرات عامہ سمیع عارف اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔مشیرنے اس موقعہ پر سڑکوں کی خستہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ خراب ہوئی سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کریں اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے وادی میں جاری تمام پروجیکٹوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 
 
 
 
 
 

علامہ اقبالؒ کی 81ویں برسی

امرسنگھ کالج میں تقریب منعقد 

سرینگر//ادبی اورغیرنصابی سرگرمیوں کوجاری رکھتے ہوئے امرسنگھ کالج کی ادبی سوسائٹی نے علامہ اقبال ؒکی81ویں برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کاہتمام کیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسرشاہین الطاف نے تقریب کارسمی طورافتتاح کیا اورشعبہ اردوکی سربراہ ڈاکٹرطاہرہ سعیدنے متعلقین کاخیرمقدم کیاجبکہ ادبی سوسائٹی کے کنوینرپروفیسرمیرمعشوق حسین نے سوسائٹی کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے طلباء اور حاضرین پر ایسی تقریب میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے پرزوردیا۔اس دوران 9پُرمغز اور علم سے مالامال مقالے  پڑھے گئے ۔تقریب کے دوران کالج کے طلباء نے علامہ اقبالؒکے کلام کو خوبصورت اندازمیں پیش کرکے حاضرین سے دادوحاصل کی ۔تقریب کا اختتام پروفیسرشاہین الطاف کے خطاب سے ہوا۔انہوں نے اپنے خطاب میںاس تقریب کااہتمام کرنے کیلئے ادبی سوسائٹی کی ستائش کی ۔تقریب میں کالج ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدرطارق عشائی ،پروفیسرپی پی سنگھ اورکالج فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔