مزید خبریں

کشتواڑ میں بھاجپا کو جھٹکا

ضلع سکریٹری مسلم مورچہ پارٹی سے مستعفی

 عاصف بٹ
 
کشتواڑ// کشتواڑمیں بھاجپا کواس وقت دھچکالگاجب بی جے پی کے ضلع سکریٹری مسلم مورچہ محمد اسلم نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے مسلم مورچہ کے صدر کو سونپ دیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں محمداسلم نے بھاجپاپرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ہمیں ہر موقعے پر نظر انداز کیاہے جبکہ ہم نے پارٹی کو کشتواڑ میں مضبوط کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ہمیں سوائے دھوکے کے نہیںدیا۔ ۱۴ ۲۰؁ء میں پارٹی لیڈران نے عوام سے تعمیر و ترقی کے مدعے پر ووٹ مانگے تھے اور ہم نے دور دراز علاقہ جات میں پارٹی کے لیے ووٹ مانگے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی جو منشور لے کر لوگوں کے درمیان آئی تھی ان میں سے ایک بھی وعدہ پارٹی نے پورا نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی نے ایک طرفہ معیار اپنا یاہے وہ ہمارے لیے ناقابلہ قبول  تھا جس کی وجہ سے آج میں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
 

کشتواڑ میںٹی ایس او،سٹورکیپراٹیچ 

کشتواڑ//ڈپٹی کمشنرکشتواڑانگریزسنگھ رانانے تحصیل سپلائی افسر(ٹی ایس او)کشتواڑاورسٹور۔کیپرکشتواڑ کوفرائض منصبی کی انجام دہی میں غفلت برتنے کی پاداش میں اٹیچ کردیاہے۔واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنرنے یہ فیصلہ متعددوفودکی طرف سے راشن سپلائی کرنے کے تئیں غیرسنجیدہ رویہ برکھنے اورعوامی مشکلات پردھیان نہ دینے کے سلسلے میں ملی متعددشکایات کے ردعمل میں لیا۔
 

بلاک مرمت کے سکولوں میں ڈھانچے کافقدان 

کاعمارتوں کی  خستہ حالی پراظہارتشویش AISF

ڈوڈہ //آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف ) لیڈررویندرسنگھ کٹوچ نے بلاک مرمت کے گورنمنٹ سکولوں میں ڈھانچے کی کمی پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے لیڈررویندرسنگھ کٹوچ نے کہاکہ گزشتہ دنوں میں نے بلاک مرمت کے دیہی علاقوں کے سکولوں کادورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے پایاکہ سکولوں میں عمارتوں اوردیگرڈھانچے کی شدیدکمی ہے اوربعض سکولوں کی عمارت بچوں کیلئے موت کاسایہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے معیاری تعلیم اوربہترتعلیمی ڈھانچے کی فراہمی کے دعوے کیے جارہے ہیں جوبالکل بے بنیادہیں اورکسی کوبہترتعلیم مہیانہیں کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ سکولوں میں تعلیمی ڈھانچے کوبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سکولوں میں معیاری تعلیم اورڈھانچے کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے جوخوش آئندہے۔انہوں نے ڈی سی اپیل کی کہ وہ دیہی علاقوں کادورہ کریں اورسکولوں کی خستہ حالی کاجائزہ لیں۔
 

بھدرواہ میں50سالہ شخص کے قتل کی مذمت 

آپسی بھائی چارہ قائم رکھاجائے :خالدنجیب سہراوردی 

نصیراحمدکھوڑا
 
ڈوڈہ//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراورامام جامع مسجدڈوڈہ خالدنجیب سہراوردی نے دوروزقبل  بھدرواہ کے قلعہ محلہ کے رہائشی نعیم احمد شاہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ کے ملوثین کوعبرتناک سزادینے کامطالبہ کیاہے ۔واضح رہے نعیم احمد شاہ کو بدھ کی رات دو بجے گئورکشک کہلانے والے افرادنے نالٹھی کے مقام پر بندوق سے گولی چلاکراپنا نشانہ بناتے ہوئے اسے ہلاک اوراس کے ایک ساتھی کوزخمی کردیاتھاجس کے بعدگئورکشک موقعہ سے فرارہوگئے تھے۔نوجوان کی بلاجوازہلاکت پرمختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے اسے آرایس ایس کی غنڈہ گردی قراردیاہے۔اس سلسلے میں امام جامع مسجدڈوڈہ اورنیشنل کانفرنس لیڈر خالدنجیب سہراوردی نے آرایس ایس ،شیوسیناکے غنڈوں کوللکارتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی حرکتیں انجام دے کرکیاتاثردیناچاہتے ہیں۔کشتواڑپریہاربرادرس اورآرایس لیڈرچندرکانت کی ہلاکت سے جب یہاں ماحول دونوں فرقوں کے درمیان پرامن رہا۔پہلے ان غنڈہ عناصرنے ہندوبھائیوں کوہلاک کرنے پریہاں مسلم فسادپھیلانے کی کوشش کی اوراس میں ناکام رہنے کے بعدمسلم شخص کوگولیوں کانشانہ بناکرہلاک کردیاتاکہ ہندوومسلمانوں میں خلیج پیداہواوروہ آپس میں لڑیں ۔انہوں نے کہاکہ وادی چناب کے لوگ پرامن ہیں اورشرپسندعناصرکی چالوں میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھدرواہ میں مسلم شخص کی ہلاکت ایک سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ شرپسندعناصروادی چناب کے پرامن ماحول کوبگاڑنے کے درپہ ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن وامان بگاڑنے کی کوشش کرنے والے عناصرکوآپسی بھائی چارہ قائم رکھ کرمنہ توڑجواب دیں۔
 

چائلڈلائن وریڈکراس کااشتراک 

ٹھاٹھری میںمختلف بیداری پروگراموں کاانعقاد

نصیراحمدکھوڑا
 
ڈوڈہ//چائلڈلائن وریڈکراس کے باہمی اشتراک سے ایکس سروس مین پبلک ہائرسکینڈری سکول ٹھاٹھری ،نیشنل اکیڈمی ٹھاٹھری ،گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول ٹھاٹھری اورگورنمنٹ ہائی اسکول ٹھاٹھری میں الگ الگ بیداری پروگراموں کاانعقادکیاگیا۔ ان پروگراموں کے دوران مقررین نے بوں کے حقوق، بچوں کی ہراسانی اوران پرتشدد ،چائلڈلیبر،چھوٹی عمرمیں شادی اوربچوں سے متعلق معاملات کے بارے میں جانکار ی دی گئی۔اس دوران پروگراموں میں طلبااورسکولوں کے تدریسی وغیرتدریسی عملہ نے حصہ لیا۔ چائلڈلائن وریڈکراس کے منتظمین نے کہاکہ اس طرح کے کیمپ لوگوں میں جانکاری عام کرنے کے مقصدسے آئندہ بھی منعقدکئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل کمشنرنے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ 14فروری 2019کومنعقدہ میٹنگ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بیداری پروگراموں کے انعقادکی ہدایات دیں تھیں۔ ضلع ڈوڈہ میں یہ بیداری پروگرام ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔ اس موقعہ پربتایا گیاکہ بچوں سے متعلق تمام ترمعاملات چائلڈلائن ریڈکراس نمٹاتاہے ۔ڈاکٹرسجاد حسین کرائپاک کے علاوہ دیگرافسران بشمول کونسلرآئی سی پی ایس سجادخان، کوآرڈی نیٹر چائلڈلائن میناکشی دیوی، چائلڈلائن کونسلر،صدف وانی اورتمام دیگرممبران چائلڈلائن پروجیکٹ ڈوڈہ بھی موجودتھے ۔ڈائریکٹر ڈاکٹرسجادنے کہاکہ اگر کہیں پربھی کوئی بچوں کوہراساں کرتاہے توآ پ 1098 پررابطہ قائم کرکے ان کی پریشانی کاازالہ کرسکتے ہیں۔
 
 
 

نئے کالجوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے: گنائی

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاست میں نئے کالجوں کی تعمیر کو حتمی شکل دینے سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری طلعت پرویز، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی ، ایم راجو، ڈائریکٹر کالجز ظہور احمد ژاٹ، تعمیرات عامہ کے چیف انجنیئران، چیف آرکیٹیکٹ جموں وکشمیر، ایف اے سی اے او اعلیٰ تعلیم اور پرنسپل جی سی ای ٹی سرینگر کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران خورشید گنائی جن کے پاس محکمہ تعلیم کا قلمدان بھی ہے، نے نئے کالجوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو ڈی پی آر کی تشکیل میں شمسی توانائی اور رین واٹر ہارویسٹنگ کی گنجائش رکھنے کی صلاح دی۔ انہوں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور متعلقہ ایجنسیوں کو سلامتی ضوابط پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عمارتوں کی تعمیر میں مقامی ثقافت کو مد نظر رکھنے پر زور دیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کالجوں میں اکیڈیمک اور انتظامی بلاکوں کے علاوہ آڈیٹوریم کی گنجائش بھی رکھی جائے گی۔صلاحکار نے ہوسٹلوں اور رہایشی کوارٹروں کی تعمیر کی گنجائش کو دھیان میں رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہر ایک پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے سے قبل جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ہر ایک کالج میں غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے جگہ دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ریاست میں قائم کئے جارہے ان کالجوں کے لئے تعمیراتی منصوبے تشکیل دینے کے لئے کام پر لگائے گئے نجی ایجنسیوں کے نمائندوں نے پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے متعلقہ تفاصیل پیش کیں۔
 

ماہ رمضان کا دوسرا جمعہ 

پونچھ میں ہزاروں فرزند ان توحید نے نماز جمعہ ادا کی 

حسین محتشم
پونچھ//ماہ مبارک رمضان کے دوسرے جمعہ کے موقعہ پر پونچھ کی مختلف مساجد میں نماز جمع ادا کی گئی ۔اس دوران سب سے بڑے اجتماع نے مرکزی عید گاہ پونچھ میں نماز جمع ادا کی ، جب کہ مسجد بگیالاں، علی جامع مسجد، مرکزی جامع مسجد، مسجد اہل حدیث پونچھ کے علاوہ دیگر درجنوں مسجدوں میں فرزندان توحید نے ماہ رمضان کا دوسرا جمعہ نہایت ہی عقیدت و احترام سے ادا کیا۔اس دوران علمائے کرام نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ جو کہ رحمت والا عشرہ تھا آج اختتام پذیر ہوا اوردوسرا عشرہ جس کو عشرہ مغفرت کہتے ہیں کی شروعات آج ہی کے روز ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا ْ عشرہ عشرئہ مغفرت ہے اس میں جتنا ہو سکے اعمال بجا لاکر اللہ سے مغفرت طلب کی جائے ۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین نے کہا کہ عشرہ مغفرت کی شروعات ہو چکی ہے اور خدا کا شکر ہے کہ جس نے ایک بار پھر مسلمانوں کو اس برکتوں والے مہینے میں داخل کیا۔انہوں نے کہا کہ اب مسلمانوں تک ہے کہ وہ اپنے خدا کو کیسے راضی کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن نمازیوں کو مسجدوں میں نماز پڑھنے کے لئے جگہ نہ ملی وہ سبھی عید گاہ پہنچے جہاں پونچھ کے سب سے بڑے اجتماع نے نماز ادا کی۔اس موقعہ پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔
 

 چوہدری بشیر احمد ناز کے انتقال پراظہارتعزیت 

جموں//پردیش یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب صدراعجازاحمد،سماجی کارکن چوہدری نصیب علی اورصاف ستھرامومنٹ کے ریاستی صدرشوکت چوہدری نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سابق ایم ایل اے حویلی پونچھ اورسابق وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ چوہدری بشیراحمدنازکی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔اعجازاحمدودیگران نے کہاکہ چوہدری بشیرنازایک نیک سیرت انسان تھے اوران میں پسماندہ گوجربکروال طبقہ کی بہبودکاجذبہ کوٹ کوٹ کربھراہواتھا۔انہوں نے کہاکہ بشیرنازصاحب کی وفات سے ریاست کے سیاسی اورسماجی حلقوں میں جوخلاپیداہواہے اس کاپرہوناممکن نہیں ہے۔انہوں نے بشیرنازکی وفات کوگوجربکروال طبقہ کیلئے ناتلافی نقصان قراردیا۔جاویدراناودیگران نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی۔