مزید خبریں

عربی پکوانوں کا ذائقہ اب شہر میں چکھنے کو ملے گا 

بربر شاہ میں ’’الف دا کیفے ‘‘ ریستوران کا افتتاح 

سٹی رپورٹر

سرینگر //عربی پکوانوں کا ذائقہ اب شہر کے ایک ریستوران پر لوگ چکھ سکتے ہیں ۔ بربرشاہ بنڈ پر ’’الف دا کیفے ‘‘نامی ایک ریستوران کا افتتاح نیشنل کانفرنس کی خاتون لیڈر اور سابق ایم ایل اے حبہ کدل شمیمہ فردوس نے کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران ڈائریکٹر انڈسٹریز ی اینڈ کامرس محمود شاہ ، ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر مظفر شاہ ،جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت، اے ڈی سی بڈگام وسیم راجہ، ایس پی نارتھ سجاد احمد، ڈی ایس پی سرینگرزبیر احمد، ایس ایچ او خانیار پرویز احمد کے علاوہ دیگر معززیںنے شرکت کی ۔تقریب پر paristan resorts groupکے مالکان جن میں اعجاز احمد خان ، حاجی عبدالحمیدنروری ،معراج الدین بزاز ،حاجی محمد اشرف وانی ، حاجی غلام احمد درزی بھی شامل ہوئے جبکہ’’ الف دا کیفے‘‘ نامی ریستوران کے مالکان جن میں عرفان احمد، ظفر اور اطہر یامین نروری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اُن کا شکریا ادا کیا ۔تقریب پر موجود مہمانوں نے عربی پکوانوں کو کھانے کے بعد پسند کیا ۔’’الف دا کیفے ‘‘ نامی اس ریستوران کے ایک مالک اطہر نروری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریستوان میں اب خواہشمند مقامی اور غیر مقامی سیاخوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو عربی کھانا ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ اُن کی کوشش یہ رہے گی کہ یہاں آنے والوں کو اُن کے پسندہ کا کھانا ملے ۔نروری نے مزید کہا کہ ریستوران میں تمام جدید سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں ،جبکہ ریستوران کے سامنے پارکنگ کیلئے بھی کھلی جگہ موجود ہے ۔ 
 
 
 

 معروف ماہر تعلیم پیرزاہ غلام رسول شاہ کا انتقال 

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہار ِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وادی کے معروف ماہر تعلیم، اسلامی سکالر اور ملی شخصیت الحاج پیرزاہ غلام رسول شاہ ساکن مندر باغ بسنت باغ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور خواتین لیڈر شمیمہ فردوس نے بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 
 
 
 
 

ایکسیز بنک کی شاخ فروٹ منڈی سے کرن نگر منتقل 

سرینگر//بھارت کے تیسرے بڑے بنک ایکسیزبنک نے جمعہ کوفروٹ منڈی میں واقع شاخ کو کرن نگر منتقل کرنے کااعلان کیا ۔کرن نگر شاخ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سرینگر نے ایکسیزبنک کے علاقائی سربراہ نتی چکرورتی کی موجودگی میں کیا۔ایکسیز بنک بھارت کا نجی شعبے کا تیسرا بڑا بنک ہے ۔بنک کے بیرون ممالک میں نو دفاتر ہیں ۔