مزید خبریں

اتل ڈلو نے HIVکی تشخیص پر تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

سر ینگر//محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈُلو نے ایچ آئی وی ٹسٹنگ کیلئے تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام ایپیڈیمولوجی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈویژن برزلہ سرینگر میں منعقد کیا گیا۔جے کے ایس اے سی ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، سی ایم او سرینگر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اتل ڈُلو نے ریاست کے پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں درج شدہ کیسوں کے تعلق سے بچے کی پیدائش سے قبل ماں کا ایچ آئی وی ٹسٹ کرانے پر زور دیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے ایس اے سی ایس نے کہا کہ یہ ادارہ اس سلسلے میں تمام ضروریات پورا کرنے کو ترجیح دے گا۔
 
 
 

اسلامیہ کالج میں سوچھ بھارت سمر انٹر نشپ ورکشاپ

سرینگر//اسلامیہ کالج آف سائینس اینڈ کامرس سرینگرمیں این ایس ایس یونٹس کے اہتمام سے ہفتہ بھر چلنے والے سوچھ بھارت سمر انٹرنشپ ۔2019 کے افتتاحی سیشن کا انعقاد ہوا۔پروگرام کا افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر نے کیا جوکہ اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ اس طرح کے جانکاری پروگراموں کے انعقاد سے نوجوانوں کو سماج میں بائیو ڈگریڈبل اورنان بائیو ڈگریڈبل سولڈ ویسٹ کے مناسب استعمال اور دوبارہ استعمال کرنے میں جانکاری مل رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ مناسب کارروائی نہ کرنے سے منفی اثرات حائل ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے موقعہ پر ہی ضائع شدہ موادکو الگ الگ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔اس دوران ایس ایم سی اور انووسیویرس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے مہمانِ مقررین نے ورکشاپ کے ابتدائی سیشن میںسولڈ ویسٹ منیجمنٹ اورپائیدار سولڈ ویسٹ منیجمنٹ پر ایک تصوراتی خاکہ پیش کیا۔اس دوران این ایس ایس کے رضاکاروں نے اپنی پرزنٹیشن اورسوالات وجوابات کی نشست کے دوران ماحولیاتی بچائو اوراسے مزید تباہی سے بچانے کے لئے اپنی آرأ اورتجاویز پیش کیں۔پروفیسر سجاد سرور نے کالج اور کالج سے باہر ایک ہفتہ تک چلنے والے پروگرام کے خدوخال کو اجاگر کیا۔
 
 
 

کشمیر میں اولیائے کرامؒ کی خدمات ناقابل فراموش: مولانا قانونگو

سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے زیارت غوثیہ خانیار شریف میں قبل از نماز ظہر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں اولیائے کرام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حضرت شاہ ہمدانؒ کے بعد حضرت ایشان شیخ یعقوب صرفیؒ اور حضرت علامہ خاکیؒ کے اس قوم پر تحریری احسانات اتنے ہیں کہ برصغیر میں یہی علمی خدمات کشمیر کی شناخت ہے۔
 
 
 

کشمیر یونیورسٹی میں توسیعی خطبے کا اہتمام

سرینگر//نظامت فاصلاتی تعلیم ، جامعہ کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک توسیعی خطبے کا انعقاد کیا گیا ۔ ادبی مجلس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے منسلک معرورف ادبی شخصیت ڈاکٹر مشتاق صدف مہمانِ خصوصی اور مقرر کی حیثیت سے شامل رہے۔ ڈاکٹر صدف نے ’’اردو شاعری کی تفہیم و تحسین : معاصر اردو شاعری کے خصوصی حوالے سے ‘‘ کے موضوع پر ایک بصیرت افروز اور پُر مغز خطبہ پیش کیا ۔ اس مجلس میں نظامت فاصلاتی تعلیم سے وابستہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے ساتھ ساتھ ریسرچ اسکالرز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض ریسرچ اسکالر توصیف احمد نے انجام دئے ۔ ڈاکٹر الطاف انجم نے حاضرین کے استقبال کے ساتھ ساتھ مہمانِ خصوصی کا تعارف بھی پیش کیا ۔ خطبہ کے اختتام پر شرکاء مجلس نے صحت مند بحث میں حصہ لیا۔آخر میں محترمہ اسماء بدر (ریسرچ اسکالر ) نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
 
 
 

معروف تاجر حبیب اللہ خانیاری فوت 

جمعیت ہمدانیہ کا اظہار تعزیت 

سرینگر//جمعیت ہمدانیہ سربراہ میر واعظ مولانا ریاض احمدہمدانی نے معروف تاجر حبیب اللہ خانیاری کے انتقال رنج وغم کااظہار کیاہے۔ انہوںنے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواراں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے  اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔مولانا ہمدانی نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو اللہ نے دینی اور مالی دولت سے سرفراز کیا تھا اور کشمیر میں اولیاء کرام کی درگاہوں کی تعمیر و تجدید خصوصاً دربار سلطانیہ واقع کوہ ماراں کی تعمیر و تجدید میں کلیدی رول ادا کیا اور زر کثیر صرف کر کے بقعہ عالیہ کے صحن میں ایک مسجد بھی تعمیر کی ۔جمعیت کے نمائندے میر غلام محمد ساقی اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف عنایتی کے ساتھ ساتھ صوبائی صدر پیرزادہ محمد یاسین زہراہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور موصوف کے فرزند اقبال خانیار ی کی دستار بندی کی گئی ۔