پری پیڈ میٹروں کی تنصیب’تغلقی فیصلہ‘:خورشید عالم
سرینگر// پی ڈی پی نے پری پیڈ میٹروں کی تنصیب کو’تغلقی فیصلہ ‘ قرار دیا ہے۔پی ڈی پی لیڈر اور ایم ایل سی محمد خورشید عالم نے کہا کہ اس قسم کا فیصلہ کشمیریوں کوہراسان کرنے کا ایک حربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پہلے ہی غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں اور بجلی کی کمی اور اقتصادی طور پیچھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ذاتی فائدے کیلئے یہاں کے بجلی پروجیکٹوں کو فروخت کیا اور اب گورنر انتظامیہ یہاں کے صارفین کو تنگ کرنے کیلئے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔
امام حسین ؓ اسپتال بمنہ میں سرجری سہولیات کا آغاز
سرینگر/امام حسینؓ اسپتال بمنہ میں مریضوں کیلئے Leproscopic سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ اسپتال کے چیرمین آغا سید حسن نے ایک مختصر سی تقریب کے دوران ان سہولیات کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس تقریب میں اسپتال کے طبی عملے کے اراکین ، لینڈ ڈونورس اور دیگر عطیہ کنندگان کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقعہ پر اسپتال کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسرذوالفقار علی بٹ نے کہا کہ اسپتال میںمختلف امراض کے علاج و معالجہ اور سرجریوں کیلئے اس سال مزید 40 ماہر امراض ڈاکٹروں کی خدمات میسر رکھی گئی ہیں۔ایڈمنسٹریٹیو آفیسر نے کہا کہ اس وقت پیرامیڈیکل ٹریننگ کورسزز میں 128 طلبہ و طالبات تربیت حاصل کررہے ہیں۔
میرواعظ مولوی فاروق کے قریبی ساتھی عبدالحمید شانکرو فوت
میر واعظ کا اظہار تعزیت
سرینگر//حریت (ع)چیرمین اورعوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے عوامی مجلس عمل کے سرکردہ رکن اور بانی تنظیم شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق کے قریبی ساتھی عبدالحمید شانکرو، خاندان میرواعظین کے محب خاص حاجی علی محمد خان ساکن آرم پورہ بوٹہ کدل سرینگر،سرکردہ حریت پسند شبیر احمد زرگر ساکن صورہ کی والدہ محترمہ اور خاندان میرواعظین کے محب خاص بشیر احمد وانی ساکن کائوڈارہ سرینگر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ان سانحات پر اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم سے وابستہ ارکان کا ایک وفد جس میں مشتاق احمد صوفی، غلام قادر بیگ، پیر غلام نبی، فاروق احمد سوداگر، آفاق احمد بٹ اور محمدصدیق ہزار شامل تھے ،نے نواکدل ، صورہ اور کائوڈارہ اور آرم پورہ بوٹہ کدل جاکر سربراہ تنظیم کی جانب سے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔