کھڑی کی گوجر بستیاں سرکاری عدم توجہی کا شکار
بنیادی سہولیات کے مکمل فقدان سے لوگ پریشان
محمد تسکین
بانہال// مختلف سرکاری محکموں اور ملازموں کی طرف سے مبینہ طور نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے ضلع رام بن میں گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں دیہات بنیادی سہولیات سے محروم کسمپرسی کی زندگی جی رہے ہیں اور شیڈول ٹرائب کے زمرے میں آنے والے گوجر بکروالوں کی فلاح و بہبود کیلئے چلائی جارہی سرکاری سکیمیں صرف کاغذوں تک محدود ہیں۔ضلع رام بن کی تحصیل کھڑی ، کے کانہ ، باوا ، آکھرن ، آڑمرگ اور منگت کی چھ گوجر بستیوں کیلئے کوئی طبی مرکز قائم نہیں ہے ۔ فوج کی طرف سے دو کمروں مشتمل عطیہ کی گئی ڈسپنسری عمارت اب خستہ ہے اور طبی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بخار جانچنے کیلئے بھی یہاں سے دس کلومیٹر دور پرائمری ہیلتھ سینٹر کھڑی پہنچنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گوجر بستیوں کو درپیش مشکلات کی طرف سرکاری محکموں اور ملازموں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور کئی دیہات میں شعبہ صحت کی ابتر صورتحال کے علاوہ کئی گوجر بستیوں کو ابھی تک بجلی سے جوڑا ہی نہیں گیا ہے ۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع رام بن میں شیڈول ٹرائب اور شیڈول کاسٹ طبقے کیلئے پچھلی دو دہائیوں سے خرچ کی گئی سرکاری رقومات کا حساب لیں تاکہ خرچ دکھائی گئی رقومات کی مبینہ ہیرا پھیری میں ملوث ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 21 نئے مثبت معاملات
۔14 مریض صحتیاب ،جی ایم سی میں ایک مریض فوت
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کو کوڈ 19 کے 21 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 14 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوڈ جانچ کے دوران اکیس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور چودہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 225و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 6645 پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک ضلع میں 121ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور 154663افراد نے ٹیکے لگائے ہیں۔
چارماہ قبل بولنی ٹاپ روڈ پرٹینڈرہونے کے باوجودنہیں ہواکام
لوگوں نے کیاسخت تشویش کااظہار،جلدکام لگانیکالیامطالبہ
زاہدبشیر
گول// بولنی ٹاپ روڈ پر قریبا چارماہ قبل محکمہ پی ڈبلیوڈی نے ٹینڈر نکالے اوراے این بلڈرس کوکام الاٹ کیاگیاجس میںاس روڈ کی حالت کوبہتربنانا اور اس پرتارکول ڈالنا مطلوب تھالیکن آج چارماہ گزرنے کے باوجود یہاںکوئی دکھائی نہیں دے رہاہے۔ کشمیرعظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوان معروف سماجی کارکن صدام گنائی نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی حالت نہایت ہی ابترہے اگرچہ پی۔ ڈبلیو۔ڈی نے اس کے ٹینڈربھی نکالے اورایک نجی ایجنسی کوبھی الاٹ کیالیکن ٹھیکیدار نے اس روڈ پرچارماہ گزرنے کے باوجود کام شروع نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی حالت نہایت ہی ابترہے یہاں چلنا بھی دشوار ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندراندر روڈ پرکام شروع نہیں کیاگیا تو یہاں کہ عوام سڑکوں پرآکراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائے گی۔انہوںنے انتظامیہ سے اس جانب مداخلت کی اپیل کی۔
قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران پانی کی پائپ لائن کو نقصان
چندرکوٹ رام بن میںلوگوں کا احتجاج، جاری کام پھر روک دیا
رام بن//سرینگر ، جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے کئی ہفتوں بعد بھی مرمت نہکئے جانے پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کی جانب سے جاری کام کو روک دیا۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں سرینگر، جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔مقامی باشندوں کے مطابق، کئی مہینے گزرنے کے باوجود بھی مرمت نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کی جانب سے قومی شاہراہ پر جاری کام کو روک دیا۔انہوں نے بتایا کہ کئی مہینوں سے علاقے کی کثیر آبادی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہی ہے۔ انکا کہناتھا کہ پائپ لائنوںکو پہنچے نقصان کے بعدتعمیراتی کمپنی کی جانب سے لوگوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم انکے مطابق وہ ناکافی ہے۔احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے افسران سے رابطہ قائم کیا تاہم انکے مطابق انہیں ہر بار مایوس لوٹنا پڑا۔احتجاجی لوگوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے انہیں صرف یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں، تاہم کثیر آبادی کو پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیے جانے سے متعلق جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔
کشتواڑ ٹھاٹری شاہراہ پر حادثہ،ایک زخمی
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ٹھاٹری شاہرہ پر جمعرات کی شام سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے علاج کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لوڈکیریر گاڑی زیر نمبر JK06 9282جو کشتواڑ سے بھدرواہ کی طرف جارہی تھی کاندنی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس میں صرف ڈرا ئیور سوار تھا جسے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کشتواڑ و ریڈکراس نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جسکے بعد اسے مزید علاج کیلئے گورنمٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت بلال احمد ولد بشیر احمد ساکنہ سرتنگل بھدرواہ کے طور ہوئی ۔
پہاڑی کور کمیٹی ایس ڈی ایم گندوہ سے ملاقی
بھلیسی بولی کو ترقی دینے کا مطالبہ
ڈوڈہ//پہاڑی کور کمیٹی بھلیس نے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ بھلیسہ ڈاکٹر پریتم لال تھاپا سے ملاقات کی اور ابتدائی سروے رپورٹ اور بھلیسی بولی کا خاکہ جمعہ کے روز انتظامیہ کے محکموں ، جموں و کشمیر اکیڈمی میں جمع کروانے کے لئے پیش کیا، وفد نے بھلیسہ کے پہاڑی بولنے والوں کی نما یندگی کرتے ہوے کہا کہ بھلیس کی لسانی بولی بھلیسی ہے جو کہ حکومت ھند کی تسلیم شدہ پہلی لسانی سروے نے پہاڑی زمرے میں رکھی ہے اور اس بولی کا تعلق مغربی پہاڑی سلسلے میں شمار ہوتا ہے۔معروف سماجی کارکن اور سیکرٹری کور کمیٹی برائے فروغ پہاڑی خطہ چناب کی قیادت میں اس وفد نے ایس ڈیی ایم گندو سے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقہ کے بھلیسی (پہاڑی بولنے والوں) کی بہبود کے لے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ مطالبات میں زبان کی بنیاد پر چار فیصد ریزرویشن ، تعلیمی نصاب میں بھلیسی لاگو کرنا، ریاستی کلچرل اکادمی میں پہاڑی یعنی بھلیسی کا الگ سیکشن کا قیام، اسکول، کالج، یونیورسٹی اور دیگر پیشہ وارانہ تعلیمی طلبہ کے لئے مالی امداد، پہاڑی ہوسٹل وغیرہ شامل ہیں۔
حد بندی 2021 مردم شماری پر مبنی ہونی چاہئے: اجیت بھگت
کشتواڑ //سینئر سماجی کارکن اجیت بھگت نے حکومت سے تازہ مردم شماری کی بنیاد پر حد بندی ورزش کرنے کی اپیل کی۔ بھگت نے کہا کہ تازہ مردم شماری پر حد بندی ضروری ہے۔اجیت بھگت نے بتایا کہ ملک میں آخری حد بندی 2000 میں کی گئی تھی لیکن یہ ریاستیں مختلف وجوہات کی بنا پر چھوڑ دی گئیں۔ شمالی مشرق کی چار ریاستوں میںسیکورٹی کی موجودہ وجوہات کی بنا پر دیگر ہندوستانی ریاستوں کے ساتھ بھی حد بندی نہیں کی جاسکتی تھی لیکن اب ، صورتحال بدلی ہوئی ہے۔ بھگت نے کہا کہ جموں و کشمیر کے وسطی خطے میں حد بندی کو متنازعہ آرٹیکل 370 کو دو مرکز علاقوں میں شامل کرنے کے تقریبا دو سال بعد سامنے آیا ہے۔ اجیت بھگت نے کہا کہ جموں و کشمیرتنظیم نو ایکٹ ، 2019 جو پارلیمنٹ میں اگست 2019 میں کلیئر کیا گیا تھا ، اس ایکٹ کی دفعہ 62 کے مطابق جموں و کشمیر کے انتخابی حلقوں کو ازسر نو شکل دینے کا ذکر کیا گیا ہے۔
غیر مقامی شخص کی نعش برآمد
عاصف بٹ
کشتواڑ//پولیس کو جمعرات شام قصبہ کے قریب تریگام کے لعل کھلن کے مقام سے نامعلوم غیر مقامی شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ایس ایچ او کشتواڑ نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوئی پائی اور نہ ہی اسے کوئی شناختی کارڈ ملا جبکہ یہ غیر مقامی معلوم ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پولیس کے پاس لاپتہ ہونے کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اسکی تحقیقات کررہے ہیں کہ موت کیسے رونما ہوئی ۔
جے کے ٹی ڈی سی ، نجی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام پذیر ملازمین کی حاضری طلب
جموں//محکمہ اسٹیٹس نے تمام محکموں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ سال کے دوران پرائیویٹ ہوٹلوں ، گیسٹ ہاؤسز اور جے کے ٹی ڈی سی کے ہوٹلوں میں رکھے ہوئے ملازمین کی حاضری پیش کرے۔محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک مکتوب میںکہاگیا ہے’’"موجودہ حالات کے پیش نظر ، مبینہ طور پر کچھ ملازمین اپنے ہیڈ کوارٹر سے باہر ہی رہے ہیں چاہے وہ چھٹی پر ہو یا دوسری صورت میں اور اس سلسلے میں ، تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے تمام ملازمین کی چھٹی کے بیان / ٹور ڈائری پیش کریں جو اس دفتر کواس قابل بنائے گی لکہ چھٹی کی مدت میں کٹوتی کے بعد اپنے متعلقہ ہوٹلوں میں قیدیوں کی اصل حاضری کے مطابق ہوٹل والوں کو ادائیگی کرسکے۔ مئی اور جون 2021 کے مہینے کے لئے مطلوبہ معلومات 15 جولائی 2021 تک یا اس سے پہلے اس دفتر تک پہنچنا ضروری ہے‘‘۔ اس میں مزید کہا گیا ہے "اگر 15 جولائی 2021 تک یا اس سے پہلے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تویہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے انتظامی کنٹرول میں اور ہوٹل / میس کی سہولت حاصل کرنے والا کوئی بھی افسر / عہدہ چھٹی پر نہیں چلا ہے اور ادائیگی اس کے حق میں جاری کی جائے گی ‘‘۔
کووڈ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر9ہزار کا جرمانہ
رام بن میں 3264 ٹیکے لگائے گئے ، 1566 نمونے جمع
رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 8800 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ جمعرات کے روز ضلع رامبن میں 3264 افراد کو پہلا اور دوسرا کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر کی طرف سے جاری روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1566 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 387 آر ٹی-پی سی آر اور 1179 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع میں وقفہ ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 3264 افراد کو کوڈ ویکسین دی گئی ہے۔
سول سیکرٹریٹ میں 202 ملازمین کا داخلہ خطرے میں
کووڈ ویکسین نہ لگانے کا شاخسانہ،ٹیکہ کاری کیلئے ا یک ہفتہ کی مہلت
سید امجد شاہ
جموں// سول سکریٹریٹ کے 202 ملازمین کو جموں اور سری نگر کے دونوں سول سکریٹریٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوسکتی ہے ، اگر وہ ایک ہفتہ کے اندر خود کوکووڈ ٹیکے نہیں لگائیں گے۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے ڈی) نے ٹیکے لگانے سے گریز کرنے والے ملازمین کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامی سکریٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں کے ساتھ ساتھ سری نگر ، دونوں میں سول سکریٹریٹ کے رہ گئے 202 ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے۔اگر رہ چکے ملازمین کو ایک ہفتے کے اندر مثبت طور پر ویکسین نہیں لگائی گئی تو ان ملازمین کو جموں اور سری نگر کے سول سکریٹریٹ کے احاطے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ آرڈر کے مطابق ، ان کی تفصیلات جی اے ڈی کو بتائی جائیں ۔اس سے قبل ایک عہدیدار نے بتایا کہ جی اے ڈی نے 10 جون 2021 تک سول سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیںتاہم ملازمین کی ویکسی نیشن کے بارے میں مختلف محکموں کی جانب سے پیش کی جانے والی اطلاعات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ابھی تک 202 ملازمین نے کووڈ ٹیکے نہیں لگوائے ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا ، "سیکرٹریٹ میں ویکسی نیشن دستیاب ہے۔ تاہم کچھ ملازمین ویکسی نیشن کے لئے آگے نہیں آ رہے ہیں۔"
کڈولا گاؤں کے 26 گھروں کو بجلی دی گئی
رام بن//تحصیل رام بن کے کڈولا گاؤں کے لوگوں نے بجلی کے لئے 26 گھرانوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کونسل رام بن رینوکٹوچ کونسلر کی جانب سے جاری منصوبے کو مکمل کرنے پر کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا جو جے پی ڈی سی ایل کے تب پی ڈی ڈی نے سوبھاگیا اسکیم کے تحت لیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینوکا کٹوچ نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے 6 کلومیٹر دور ایک دور دراز گاؤں آزادی کے بعد سے ہی بجلی کی سہولت سے محروم تھا۔میں نے اس معاملے کو صرف دس دن قبل ڈپٹی کمشنر کے سامنے اجاگر کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی نے ایگزیکٹو انجینئر جے پی ڈی سی ایل کو ہدایت کی کہ وہ اس اسکیم کے تحت سات جولائی سے پہلے باقی کام مکمل کرکے غیر منقولہ گھروں تک بجلی کی رابطہ کو یقینی بنائے۔رینوکا کٹوچ نے کہا کہ مودی سرکار نے جموں و کشمیر کے مرکز یونین کے ہر کونے کی ترقی کے لئے پرعزم کیا ہے اور مربوط کوششوں سے محروم علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Contents
کھڑی کی گوجر بستیاں سرکاری عدم توجہی کا شکاربنیادی سہولیات کے مکمل فقدان سے لوگ پریشانڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 21 نئے مثبت معاملات ۔14 مریض صحتیاب ،جی ایم سی میں ایک مریض فوت چارماہ قبل بولنی ٹاپ روڈ پرٹینڈرہونے کے باوجودنہیں ہواکاملوگوں نے کیاسخت تشویش کااظہار،جلدکام لگانیکالیامطالبہ قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران پانی کی پائپ لائن کو نقصان چندرکوٹ رام بن میںلوگوں کا احتجاج، جاری کام پھر روک دیاکشتواڑ ٹھاٹری شاہراہ پر حادثہ،ایک زخمیپہاڑی کور کمیٹی ایس ڈی ایم گندوہ سے ملاقی بھلیسی بولی کو ترقی دینے کا مطالبہ حد بندی 2021 مردم شماری پر مبنی ہونی چاہئے: اجیت بھگتغیر مقامی شخص کی نعش برآمد جے کے ٹی ڈی سی ، نجی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام پذیر ملازمین کی حاضری طلب