کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر ایس آر ٹی سی بس چلانے کا خیر مقدم
عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ سے سرینگر ایس آر ٹی سی بس سروس بزریعہ سنتھن شاہرہ چلانے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے ڈاریکٹر ایس آر ٹی سی انگریز سنگھ رانا کے اس اقدم کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی کیونکہ یہاں کا غریب طبقہ مہنگائی کے اس دور میں اضافی کرایہ ادا نہیں کر سکتا تھا ۔انہوں نے مانگ کی کہ اس شاہراہ پر مزید ایس آر ٹی سی بسوں کو چلایا جائے تاکہ لوگوں کی آمد ورفت میں اسانی ہو کیونکہ بانہال رام بن سڑک پر اکثر وبیشتر ٹریفک جام لگ جاتا ہے اور اس خلل کی وجہ سے عام مسافروں کو سفر کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں اور وہ کئی کئی روز تک شاہراہ پر ہی درماندہ ہو کر رہ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سنتھن شاہراہ کو عام لوگوں کی آمد ورفت کیلئے کھولنے کے فیصلے سے عام لوگوں کو درپیش مسائل میں کمی آئی ہے ۔
بونجواہ میں سڑکوں کی تعمیر میں سرت لائی جائے
عاصف بٹ
کشتواڑ // تحصیل بونجواہ میں زیر تعمیر مختلف سڑکوں کی مقررہ وقت پر تکمیل کیلئے ڈی ڈی سی ممبر نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام انجام دے رہی ایجنسیوں کو ہدایت کریں کہ سبھی سڑکوں کی وقت پر تعمیر مکمل ہو تاکہ لوگوں کو مشکلات پیش نہ آئے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ کی کئی ایک سڑکیں زیر تعمیر ہیں جن میں دوندی، بونجواہ، کیوا پل، کھتیر سڑک، دانودھ موری سڑک، پتنازی کتھر سڑک و دیگر سڑکیں شامل ہیں اور سبھی سڑکوں پر تعمیر کا کام جاری ہے جسے مقرر ہ وقت پر مکمل کیا جانا چاہے تاکہ ان دوردراز کے علاقہ جات کی عوام کو مشکلات نہ ہو۔
ریاسی میں مویشی سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون
۔ 21سمگلر گرفتار 124مویشیوں کو بازیاب کرایا گیا
ریاسی //ریاسی پولیس نے مویشی سمگلروں کے خلاف اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے اور محکمہ کی ٹیموں نے پیر پنچال رینجز میں مختلف ناکوں پر چھاپوں کے دوران 21سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 124میویشیوں کو بازیاب کیا ہے ۔تھانہ مہور کی ٹیم نے ایک بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 45میویشوں کو بازیاب کر کے 9سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی جو غیر قانونی طور پر ان کو گاڑیوں میں بھر کر لے جا رہے تھے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ضلع میں ایک مویشی سمگلر کے قبضہ سے 20مویشیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس سٹیشن مہور میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔تھانہ ارناس کی ٹیموں نے چھاپوں کے دوران13مویشیوں کو بازیاب کرایا اور 9سمگلروں کو حراست میں لیا ہے ۔پولیس نے تھانہ میں کیس درج کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے ۔تھانہ مہور کی ایک ایک ٹیم نے 19مویشیوں کو بازیاب کرالیا ہے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔اسی طرح ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی مویشیوں کے خلاف اپریشن جاری رہا جس کے تحت ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور مویشیوں کو بازیاب کرایا گیا ۔
رام بن میں 4گاڑیاں ضبط
۔4500روپے جرمانہ وصول
رام بن //موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ رام بن نے ٹریفک قوانین اور پروٹو کول کی خلاف ورزی پر 4500روپے جرمانہ وصول کیا ہے ۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر رام بن شفقت مجید کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم چلائی جس دوران 4 گاڑیاں کو ضبط کیا گیا ۔ٹیم نے متعدد گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں پر4500روپے جرمانہ بھی وصول کیا ۔