مزید خبرں

 راج گڑھ سڑک حادثہ پر مختلف مذہبی ، سماجی اور سیاسی انجمنوں کا اظہار دکھ

نیوز ڈیسک
رام بن// راج گڑھ چندر کوٹ رام بن میں المناک ٹاٹا سومو سڑک حادثہ جس میں 11افراد لقمہ اجل اور 4شدید زخمی ہوئے تحفظ سنت ضلع رام بن کے ترجمان مولانا نذیر احمد القاسمی نے نہایت ہی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے حادثات کو روکنے کے لئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر جملہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر تنظیم ائمہ مساجد و مرکزی مجلس شوریٰ رام بن کے ترجمان مولانا نذیر احمد القاسمی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے اہل ایمان کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ ایک تعزیتی بیان میں مولانا نے کہا کہ جس ٹاٹا سومو میں7سواریوں کو بٹھانا جائز قرار دیاگیا لیکن اس میں 14سے زائد سواریاں تھیں اور سڑکوںکی حالت ابتر اور سخت پہاڑی علاقوں میں اس طرح کا اور لوڈ تشویش ناک ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ ٹریفک اپنے کام میں کوتاہی برت رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رام بن ایک پہاڑی علاقہ ہے یہاں تمام رابطہ سڑکیں سخت دشوار گزار اور نہایت ہی خستہ ہیں یہاں انسانوں کو خالی گاڑی میں سفر کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ڈرائیور حضرات بلا کسی خوف کے گاڑیوں میں جانوروں کی طرح سواریوں کو لادتے ہیں جس پر سخت کاروائی ہونی چاہئے اور تمام رابطہ سڑکوں دور دراز علاقوں میں اور لوڈنگ پر سخت کاروائی ہونی چاہئے تا کہ آئندہ اس طرح انسانی جانیں ضائع نہ ہوں ۔اس دوران ہفتہ کی صبح چندر کوٹ راجگڑ روڑ پر پیش آے المناک سڑک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر پر نیشنل کانفرنس لیڈر وسابقہ ایم ایل اے رام بن ڈاکٹر چمن لعل بھگت نے گہرے دُکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی علاقہ سراج سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما ڈاکٹر بھگت جائے حادثہ کے مقام پر پہونچے اورحادثہ میں لقمہ اجل بنے افراد اور زخمیوں کے وارثین کی برابر ڈھارس بند ھانے میں مشغول رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھگت نے ضلع انتظامیہ رام بن اور تحصیل انتظامیہ راجگڑھ کی بھی تعریف کی جنہوں نے حادثہ کی خبر پاتے ہی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریو ں کو انجام دیا۔ دریں اثناء نیشنل کانفرنس او بی سی سیل نے رام بن سڑک حادثہ پر سخت دکھ کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے آج صُبح ضلع رام بن میں رونما ہوئے سڑک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مشیر موصوف نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات دستیاب رکھی جائیں۔ انہوں نے مرحومین کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔
 

کیرو بجلی پروجیکٹ متاثرین کو فوری معاوضہ دیاجائے

جائزہ اجلاس میں ڈی سی کشتواڑکی متعلقین کو ہدایت

نیوز ڈیسک
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ہفتہ کے روز کئیرو آبی پن بجلی پروجیکٹ کے متعدد مدعوں کے سلسلہ میں متعلقین کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اے سی ریونیو ڈاکٹر عامر حسین ، جنرل منیجر کئیرو ایچ ای پی ویریندر سلمان ،سینئر منیجر ایس آر رانا کے علاوہ متعلقہ افسران بھی اجلاس کے دوران موجود تھے۔اجلاس کے دوران جنرل منیجر ویریندر سلمان نے پروجیکٹ حکام کی جانب سے در پیش متعدد مسائل ،جیسے کہ حاصل شدہ زمین کو لینا،پروجیکٹ کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو بقایا معاوضہ کی ادائیگی ار گلہار چھچا لنک روڈ تعمیر کی جانکاری دی، تاکہ پروجیکٹ کا کام شروع کرنے میں تاخیر سے بچا جا سکے۔ڈی سی نے کلکٹر لینڈ ایکوزیشن (ACR) کو مدعوں کو حل کرنے، جائز مالکان کو معاوضہ ایک ہفتہ کے دوران ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈی سی ،جو کہ کمشنر آر اینڈ آر کئیرو بھی ہیں، نے جنرل منیجر کو کئیر وایچ ای پی کے منظور شدہ آر اینڈ آر پلان کے کھاتہ میں فنڈذجمع کرنے کی ہدایت دی،تاکہ اسے جائز اور حقدار پروجیکٹ متاثرین کے کنبوں میں تقسیم کی جائے ،تاکہ پروجکٹ پر کام بر وقت شروع ہو سکے۔ ڈی سی نے تما م مدعوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی اور کہا کہ ضلع انتظامیہ اس سلسلہ میں کوئی بھی ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔
 
 

پولیس نے 24 گھنٹوں میں گمشدہ شخص کو ڈھونڈ نکالا

ڈار محسن 
کشتواڑ// پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر گمشدہ فرد کو دریافت کر لیا جس کے گمشدہ ہونے پر پولیس پوسٹ ٹھاکرائی میں ایک تحریری شکایت درج کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق، ضلع کشتواڑ کے علاقہ ٹھاکرائی میں بسنے والے ایک شخص رگھو ناتھ نے اپنے فرزند شکتی کمار کے گمشدہ ہونے پر پولیس پوسٹ ٹھاکرائی میں 15 مارچ کے روز ایک تحریری شکایت درج کی تھی جسکی بنیاد پر پولیس نے ایک مخصوص ٹیم کو تشکیل دے کر تلاش شروع کردی اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر گمشدہ فرزند کو ڈھونڈ نکال کر والد کے حوالے کردیا۔پولیس کی جانب تشکیل دی گئی مخصوص ٹیم کی قیادت تھانہ پولیس کشتواڑ کے ایس ایچ او محمد بشیر کررہے تھے جنہوں نے مختلف جگہوں کو تلاش کرکے بس سٹینڈ کشتواڑ سے گمشدہ فرد کو بازیاب کر لیا۔اپنے فرزند کو حاصل کرنے کے بعد والد نے ضلع پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

ڈوڈہ میں 2 منشیات فروش پولیس حراست میں

نیوز ڈیسک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے ضلع میں منشیات کی بدعت کے خلاف جاری مہم میں ہفتہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی جانب سے بھدرواہ قصبہ و ملحقہ دیہات میں منشیات کی شکایات موصول ہونے کے بعدایس ایچ او پولیس اسٹیشن بھدرواہ انسپکٹر منیر احمد خان اور ایس ڈی پی او بھدرواہ افتخار احمد کی قیادت پر ایک پولیس ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے چھاپہ مارکر دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں ابرار احمد ولد ظفر اللہ ساکن بھیجہ تحصیل بھدرواہ اور ہارن احمد ولد نثار حمد ساکن بیکیارڈ چیرالہ کو گرفتار کیا۔دونوں مبینہ ملزمان قصبہ بھدرواہ میں نوجوانوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتاری کے بعد دونوں مبینہ ملزمان کو تحصیلدار بھدرواہ زیشان طاہر کی عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں سے انہیں ایک ماہ کے لئے ڈسٹرکٹ جیل بھیجا گیا۔گرفتاری ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ راج سنگھ گورئیا کی نگرانی میں ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ملک کی ہدایت پر عمل میںلائی گئی۔بھدرواہ پولیس نے سماج سے منشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔
 

نیاز کا باتھری سانحہ متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ 

نیوز ڈیسک
بھدرواہ // سابقہ وزیر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر محمد شریف نیاز نے گذشتہ روز تحصیل کاہرہ کے موضع باتھری  میں تودے گر آنے سے دوکانداروں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی چناب میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران بھاری برفباری اور بارشوں سے موضع باتھری میں پسیاں گر آئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ روز تحصیل کاہرہ کے موضع باتھری میںایک خطر ناک تودے نے تقریباً20دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا،جس سے یہ تمام دوکان کروڑوں روپے کے مال کے ہمراہ ملبے کے نیچے دفن ہوئے۔ انہوںنے سرکار سے ان دوکان مالکان کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ برفانی طوفان سے موضع ٹینسا ،پنچایت ڈھڈکی تحصیل بھلیسہ ،ایس ٹی بستی، بلاک چنگا کے ٹانٹلی اور انہارا ،ریشو محلہ چنٹو ٹٹورا میں جائیداد کو کافی نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سینکڑوں مکانات، باغات اور فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔نیاز نے گونر انتظامیہ سے ان علاقوں کے متاثرین میں ایکس گریشیا منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 

۔5 کلو گرام چرس برآمد، 3 اسمگلر گرفتار

ایم ایم پرویز 
رام بن //بانہال پولیس نے ہفتہ کے روز دو الگ الگ ناکوں میں تین چرس سمگلروں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے  ،03 کلو گرام چرس برآمد کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس نے ایک خصوصی اطلاع پر رالو ڈار پورہ لنک روڈ پر ایک ناکہ لگایا اور علاقہ کے ایک منشیات فروش کو تلاشی کیلئے روکا ، دوران تلاشی اسکے بیگ سے دو کلو گرام چرس بر آمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق منشیات فروش بہار احمد ولد ثنہ اللہ ڈار ساکن ڈار پورہ،بانہال کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 26 of 2019 درج کرکے مزید تحقیقات شر وع کر دی ہے۔ایک او ر ناکہ میں بانہال پولیس نے ٹی چوک ریلوے کراسنگ کے نزدیک ایک تھری وہیلر  زیر رجسٹریشن نمبر JK01L-6733 کو رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن اس نے روکنے کے بجائے اپنی رفتار میں تیزی لائی اور بھاگنے کی کوشش کی ،تاہم چوکس پولیس اہلکاروں نے اسکا تعاقب کرکے تھری وہیلر کو اپنے قبضہ میں کیا ،جس کی تلاشی کے بعد اس میں سے تین کلو گرام چرس بر آمد کی گئی ۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت آزاد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ بٹہ پورہ ،تحصیل لیتر ضلع پلوامہ اور عادل احمد پڈر ولد جبار احمد پڈر ساکن ویت تحصیل بیجبہاڑہ ،ضلع اننت ناگ کے بطور کی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر  27 of 2019 درج کرکے مزید تحقیقات شر وع کر دی ہے۔دونوں معاملات میںبانہال پولیس اسٹیشن میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
  

ڈوڈہ میں روزگار میلہ کا اہتمام 

نصیر احمد کھوڑا
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر دتاترے ڈوئیفوڈ نے ہفتہ کے روز یہاں ضلع روزگار اور کونسلنگ سنٹر کی جانب سے منعقدہ روز گار میلہ کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ،جی ایم ڈی آئی سی ،ڈی آئی او ڈوڈہ ،سسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ  و دیگر افسراں بھی موجود تھے۔ڈی سی نے میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کام حاصل کرنے والوں سے مختلف محکموں کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف ایمپلائمنٹ / سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کا استفادہ لینے کی تلقین کی۔انہوں نے ایمپلائمنٹ محکمہ کی جانب سے پرائیویٹ کمپنیوںکو ضلع میں لانے کی سراہنا کی۔میلے میں مقامی بیروزگار نوجوانوں اور ڈگری کالج کے ایک ہزار سے زائد طلاب نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شائستہ سلطانہ نے افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو سرکار کی اجنب سے چلائی جا رہی متعدد سکیموں کی جانکاری دی ۔
 

 این سی کا رام بن حادثہ پر دکھ کا اظہار 

نیوز ڈیسک
جموں // نیشنل کانفرنس او بی سی سیل نے رام بن سڑک حادثہ پر سخت دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں سیل کے شریک چیئرمین عبدالغنی تیلی نے ضلع رام کے چندر کوٹ علاقہ میں ہوئے المناک سڑک حادثہ پر سخت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے خطہ میں لگاتار ہو رہے سڑک حادثات کو روکنے کے لئے موثر اقدام کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سنگین اکروائی کا مطالبہ کیا ہے ،جس کی وجہ سے آئے دن ایسے المناک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے ہلاک شدگان کے حق میں فوری طور سے ایکس گریشیا رقم منظور رکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دکھ زدہ کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔