مزید خبرں

شراب کی 56بوتلوں سمیت 3گرفتار 

راجوری //ضلع راجوری میں پولیس نے شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب کی 56بوتلوں کیساتھ 3افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ جانکاری موصول ہو نے کے بعد راجوری پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم کی جانب سے سلانی پل پر ایک ناکے کے دوران ایک راہگیر گنگا رام کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران اس کے قبضہ سے شراب کی 21 بوتلیں ضبط کر لی گئی ۔اسی ناکے کے دورا ن پولیس نے ذوالفقااحمد ولد کالا خان سکنہ مراد پور کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے شراب کی 22بوتلیں ضبط کر لی گئیں ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر تے ہوئے دو مقدمات زیر ایف آئی آر نمبر 132/19اور 133/19پولیس اسٹیشن راجوری میں درج کرلئے ۔اسی طرح پولیس اسٹیشن نوشہرہ کی ایک ٹیم نے ایس بی آئی چوک میں لگائے گئے ایک ناکے کے دوران پولا رام نامی ایک راہگیر کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران اس کے قبضہ سے شراب کی 13بوتلیں ضبط کر لی گئیں ۔پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 43/2019درج کر لیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
 

چوری کی ورداتوں میں ملوث ملزم پر PSAکانفاذ

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں پولیس نے چوری کی مختلف ورداتوں میںملوث ایک ملزم کو ’پبلک سیفٹی ایکٹ ‘کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے ایس ایس پی راجوری یگل منہاس نے کہاکہ ملزم ہارون رشید لد عبدالرشید پر پی ایس اے عائد کرنے کے سلسلہ میں راجوری پولیس نے فائل تیار کر کے ضلع مجسٹریت کے دفتر میں جمع کر وائی تھی جس کے بعد ڈی سی راجوری نے عوامی مفاد کو دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر نے کا حکم نامہ جاری کیا ۔جس کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ۔ایس ایس پی نے مزید کہاکہ مذکورہ ملزم 286/2013،602/2014،330/2014،561/2014،529/2015اور 721/2018مقدمات میں ملوث تھا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے گی جبکہ پولیس کئی دیگر افراد کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے ۔
 

مرحومہ حسن بانو کے چہلم پر قرآن خوانی 

مینڈھر //مرحوم حُسن بانو زوجہ مرحوم علم حسین کا چہلم پر گزشتہ روز ان کے آبائی گائو ں ناڑ مرگان میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں اور راشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مرحومہ کے ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ختمات کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران ان کی روح کی تسکین کیلئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔یاد رہے کہ مرحومہ 9فروری 2019کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں تھیں ۔
 

خواتین کیلئے مقوی غذاکی ضرورت پر زور

 مینڈھر//ڈی پی او دفتر مینڈھر میں پوشن پکھوادہ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔اس پروگرام میں ایس ڈی ایم مینڈھر ساہل جنڈیال بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے جبکہ ان کے علاوہ بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ،تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر، پنچایتی نمائندوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں ایس ڈی ایم مینڈھر نے کہاکہ صحت مند معاشرے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ٹھا یا جائے ۔انہوں نے ملازمین و پنچایتی نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے اور ان کے فائدوں کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کا کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے غذاکی کمی کو دور کرنے کیلئے کئی اسکیموں کو شروع کیا ہوا ہے جن کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
 

پونچھ میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس 

پونچھ//کانگریس ضلع صدر پونچھ چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کانگریس کارکنوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے سابقہ ریاستی وزیر رمن بھلہ کی بطور امید وار نامزگی کی ستائش کر تے ہوئے کہاکہ وہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کر ینگے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے عوامی فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے کانگریس سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر کو نامزد کیا ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر پارٹی کی کامیابی کیلئے تیاریاں شروع کریں ۔اس اجلاس میں چوہدری گلزار جٹ، چوہدری نظیر حسین، چوہدری جان بہادر، سید امیر حسین، محمد بشیر پسوال، سید اصغرحسین، سابق ایس پی چوہدری طالب، چوہدری رشید، چوہدری محمد رشید، رشید اعوان محمد رفیق، محمد اشرف، نیاز چوہان، منیر گیگی، سید خورشید، انجم راٹھور، صادق چوہان،چوہدری محمد شبیر، حاجی صدیق، چوہدری جہانگیر، محمد شریف، محمد یوسف، خان محمد اور حاجی نظیر ودیگران نے بھی شرکت کی ۔
 

بفلیاز میں حفظ قرآن پر دستار بندی کاپروگرام

بختیار حسین
 
سرنکوٹ // بفلیاز کے مرکزی مدرسہ اسلامیہ قادریہ جامع مسجد میں تکمیل حفظ قرآن کاپروگرام منعقد ہوا ۔امام و خطیب جامع مسجدبھونی کھیت مولانا جاویدقادری کی صدرات میں منعقدہ پروگرام کے دوران قران حفظ کرنے والوں کی دستار بندی کی گئی ۔اس پروگرام میں مدرسی اسلامیہ قاردیہ کے سربراہ مولانا نصیر قادری کے ساتھ ساتھ علماء اور مقامی معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں اور اسلام کو بد نام کرنے کی ناپاک کوششیں کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام دنیا میں امن کا پیغام 14سو برس قبل لے کر آیا تھا جبکہ اسلام نہ ہی مٹا ہے اور نہ ہی آئندہ مٹے گا ۔علماء نے لوگوں کو نماز قائم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ رسول پاک ﷺ کے بتا ئے ہوئے راستے پر چل کر اسلام کے پیغام کر عام کرنے کا کام کریں ۔ اس پرورگرام کے دوران مدرسہ کے طالب علم محمد عرفان کو قرآن پاک حفظ کرنے پر حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ ا ن کی دستار بندی کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے امام و خطیب نصیر قادری سے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو دین کی جانب راغب کریں تاکہ آئندہ نوجوان معاشرے کیلئے مشعل راہ بن سکیں ۔ اس پروگرام میں مولانا حافظ الیاس امام وخطیب دروگیاں ،مولانا حافظ فاروق عطاری ،فاروق احمد مبلغ دعوت اسلامی قاری رفیق و دیگران نے شرکت کی۔
 

تھنہ منڈی میں نوجوانوں کا اجلاس منعقد 

تھنہ منڈی //پارلیمانی انتخابات 2019کی آمد کے سلسلہ میں تھنہ منڈی میںنوجوانوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ایڈ وکیٹ ظہور بھٹی کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران مقررین نے سیاسی پارٹیوں پر الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ ہر بار انتخابات کی آمد کے دوران ہی عوامی مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے تاہم انتخابی نتائج کے بعد دیہی و دور دراز علا قوں کی عوام کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے خطہ پیر پنچال کی عوام پسماندہ طرز کی زند گی بسر کر نے پر مجبور ہو چکی ہے ۔مقررین نے کہاکہ ہر ایک الیکشن میں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مذکورہ خطہ کی عوام کو بطور ووٹ بینک استعمال کیا جاتا ہے ۔اپنے خطاب میں ایڈو کیٹ ظہور بھٹی نے کہاکہ خطہ پیر پنچال کو جب تک ہل ڈیولپمنٹ کونسل کا درجہ نہیں دیا جا تا تب تک اس علا قہ کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خطہ کی تعمیر و ترقی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے لیڈران کا انتخاب کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں ۔مقررین نے کہاکہ آئندہ کچھ دنوں میں دوبارہ اجلاس منعقد کر کے ایڈو کیٹ ظہور احمد بھٹی کیلئے سیاسی راستہ ہمورا کرنے پر غور کیا جائے گا ۔اس اجلاس میں ایڈوکیٹ ساجد قیوم شال ،قاضی شبیر احمد، مفتی گلفراز احمد،ذوالفقار احمد،حاجی اسلم،مغل،علی اصغر،جہانگیر عالم،شیراز قریشی کے علاوہ کافی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔