مزید خبرں

پتراڑہ تا گھمبیر مغلاں سڑک کی حالت خستہ 

مقامی لوگوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا 

پرویز خان
 
منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علا قہ میں جانے والے رابطہ سڑک کی حالت خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دوران سفر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔پتراڑہ سے گھمبیر مغلاں 9کلو میٹر سڑک پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ مذکورہ سڑک اس پسماندہ علا قہ کو تحصیل اور ضلع ہیڈ کوارٹرکےساتھ ملانے کےلئے واحد راستے کے طور پر بھی کام کرتی ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ س سڑک کی حالت بہتر بنانے کےلئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے رجوع بھی کیا ہے لیکن ہر بار ان کو یقین دہانی کروا ئی جاتی ہے کہ جلد از جلد سڑک کی حالت بہتر بنائی جائے گی لیکن ابھی تک عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے ۔گھمبیر مغلاں کے مقامی لوگوں نے کہاکہ انتخابی دنوں میں ہر ایک سیاسی پارٹی کے لیڈران کی جانب سے عوام کےساتھ فلاح و بہبود کےلئے وعدے کئے جاتے ہیں تاہم انتخابات کے بعد عوامی مسائل کی جانب اس سے قبل کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری اور ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پتراڑہ سے گھمبیر مغلاں علا قہ کو جانے والی رابطہ سڑک کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوسکیں ۔
 

لوپیڈایمپلائزایسوسی ایشن ڈوڈہ کا اجلاس 

30اپریل کی مجوزہ ریلی کامیاب بنانے کی اپیل

ڈوڈہ //آل جے اینڈکے لوپیڈایمپلائز فیڈریشن کاایک اجلاس ضلع صدر نیازاحمد راہی کی صدارت میں منعقدہوا جس میں تنظیم کی تمام اکائیوں سے گزارش کی کہ یوم مئی منانے کے سلسلے میں پریڈگراﺅنڈجموں میں 30اپریل کومنعقدہونے والی مجوزہ ریلی میں شامل ہوکراسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران اجلاس میں مقررین نے کہاکہ 30 اپریل کویوم مئی کی مناسبت سے پریڈگراﺅنڈ میں ریلی کاانعقادکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرسال کی طرف اس سال بھی یوم مئی منایاجائے گا۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ یوم مئی (لیبرڈے) کے روزعام تعطیل کااعلان کریں۔اس موقعہ پر تنظیم کے بزرگ رہنماغلام حسن پانپوری نے کہاکہ آج کے دورمیں300روپے میڈیکل الاﺅنس سے گزاراممکن نہیں ہے ۔انہوں نے دفاترکے اوقات رام بن اورپونچھ کے طرزپرڈوڈہ ٹھاٹھری میں بھی 7.30 سے 1.30 تک کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ ٹھاٹھری میں بھی شدیدگرمی ہوتی ہے۔اس لیے حکومت کودفاترکے اوقات کے بارے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ اس دوران میٹنگ میں شکیل احمد دیوصدرچرالہ ٹھاٹھری گندو، رچھپال سنگھ واک سپروائزرایسوسی ایشن کے صدر ہوشیارسنگھ، نیڈبیس ایسوسی ایشن ،محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ عنایت اللہ شان، چناب ویلی ورک سپروائزر ایسوسی ایشن کے صدرونائب صدرنصیراحمدخان ،طارق شاہ ،کلریکل ایسوسی ایشن کے صدرغلام حسن باغوان بھی شامل تھے۔
 

ڈاکٹروحیدبلوان’ایکسلنس اِن ٹیچنگ ‘ایوارڈسے سرفراز

ڈوڈہ //ڈگری کالج ڈوڈہ میں خدمات انجام دے رہے زولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹروحید بلوان کو اے ایس کے یونیورسٹی ستنا مدھیہ پردیش میں شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے زیراہتمام ”ایڈوانسزاینڈ انوویشن اِن بائیوٹیکنالوجی فارسسٹین ایبل ڈیولپمنٹ “کے موضوع پرمنعقدہ عالمی کانفرنس میں ”ایکسلنس اِن ٹیچنگ “ایوارڈعطاکیاگیا ہے۔اس دوران بین الاقوامی کانفرنس میں لائف سائنسزاینڈٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبران ،سوسائٹی آف بائیوانفارمیٹکس اینڈبائیو لوجیکل سائنسز،سوسائٹی آف لائف سائنسزاینڈ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز انڈیا کے عہدیداران کی موجودگی میں پدم شری بابولال داہیا، پروفیسربی این پانڈے صدرزیڈایس آئی، ڈاکٹر اننت کمارسونی پروچانسلر اے کے ایس یونیورسٹی ،ڈاکٹر ہرشوردھن پرووائس چانسلر اے کے ایس یونیورسٹی اور پروفیسرپرمود رام ٹیکے چیئرمین کانفرنس کے ہاتھوں یہ ایوارڈ ڈاکٹروحیدبلوان کودیاگیا۔
 
 

کشمیر کی موجودہ صورتحال کےلئے بی جے پی ذمہ دار: غلام احمد میر

یو این آئی
 
 اننت ناگ// جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ بی جے پی ہی جموں کشمیر کے موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔اننت ناگ میں ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے میر نے کہا 'یو پی اے حکومت نے دس سالہ دور اقتدار کے دوران یہاں ترقی، امن اور جان بچانے کاایک بہترماحول پیدا کیا تھا لیکن مودی حکومت کے پانچ برسوں کے دوران جموں کشمیر میں حالات بدتر ہوئے'۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف رہی ہیں جس کے باعث یہاں پولنگ کی شرح بھی متاثر ہوسکتی ہے۔غلام احمد میر جو پارلیمانی حلقہ اننت ناگ کے کانگریسی امیدوار ہیں، نے کہا کہ سال 2014 کے انتخابات میں یہاں اسی فیصی پولنگ ہوئی تھی لیکن اس کے بعد جو چنا¶ یہاں ہوئے ان کی پولنگ شرح نیچے رہی۔انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کو بنیاد بناکر باقی ملک میں اپنا ووٹ بنک پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔میر نے کہا 'مجھے امید ہے کہ اس چنا¶ میں لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کرکے بی جے پی، آر ایس ایس اور ان کے حامیوں کو کرارا جواب دیں گے'۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کل اُن کا حامی رہا ہے جن کے باعث یہاں یہ حالات پیدا ہوئے یا نئے لوگ ان کے حامی بننے نکلے ہیں ان کا کشمیر خاص کر جنوبی کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ سے خاطر خواہ جواب دیں گے۔
 

کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کے درمیان اتحاد کام نہ آئے گا:کھنہ 

بی جے پی جموں کی دونوں سیٹیں جیتنے کےلئے پراُمید

یو این آئی
 
جموں//بی جے پی کے قومی نائب صدر اور کشمیر امور کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے کہا ہے کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان اتحاد کے باوجود بھی جموں کی دونوں سیٹوں پر بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ہفتہ کو ضلع کٹھوعہ میں منعقدہ ایک انتخابی پروگرام کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھنہ نے کہا 'جموں میں تین پارٹیاں اکھٹے لڑ رہی ہیں اور کشمیر میں یہی پارٹیاں الگ الگ لڑ رہی ہیں لہذا ان کا اتحاد ٹوٹا ہوا ہے اور یہ لوگ ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں بی جے پی اپنے بلبوتے، مودی جی کی پالسیوں اور زمینی سطح پر جوکام ہم نے کئے ہیں اس بلبوتے پر جموں کی دونوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی'۔بی جے پی کے قومی نائب صدر نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد توڑنے کے حوالے سے کہا 'ہم نے پی ڈی پی کے ساتھ جموں کشمیر کے ماحول کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ جب ہم نے دیکھا کہ جو ہم چاہتے تھے کہ امن قائم ہو، ترقی ہو، اسی دوران یہاں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جیسے صحافیوں کا قتل ہوا، پولیس افسروں کا قتل ہوا، اس کے بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونا اور انسانی حقوق کی پامالیاں جب بڑھنے لگیں تو ہم نے ذمہ داری سمجھی کہ اتحاد ختم کیا جانا چاہئے'۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم ہونے کے بعد ہی بلی تھیلے سے باہر آئی اور ان لوگوں نے ایسے بیانات دینے شروع کئے جو کسی بھی طرح ملک کے حق میں نہیں ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے ایڈوانی کو ٹکٹ نہ دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کھنہ نے کہا 'ایڈوانی جی پارٹی کے سب سے سینئر لیڈر ہیں، پارٹی کے سبھی لیڈروان ان کی عزت کرتے ہیں مودی جی اور امت شاہ جی بھی ان کی عزت کرتے ہیں، پارٹی ایڈوانی جی کو کھبی نظر انداز نہیں کرسکتی بلکہ ایک فارمولہ کے تحت سینئر لیڈروں کو عمر کے تقاضوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے ان کی عزت کم ہوئی ہے وہ پارٹی اور ملک کے لیڈر ہیں اور لیڈر رہیں گے'۔دفعہ 370 اور دفعہ35 اے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سادی سی بات ہے کہ دفعہ 35 اے عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور میں اس پر بات نہیں کرسکتا۔یو این آئی
 

 منشیات مخالف مہم، بھدرواہ میںچرس سمگلرگرفتار

ڈوڈ ہ //ضلع پولیس نے منشیات مخالف مہم کے تحت 350گرام چرس ضبط کرکے سمگلر کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرڈل ڈاک بنگلوبھدرواہ کے قریب ناکہ لگایا اورپولیس سٹیشن بھدرواہ کی ٹیم نے اے ایس آئی ناصراحمداورڈی ایس بی اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کودیکھااوراسے روک کراس کی تلاشی لی اوردوران تلاشی اس کی تحویل سے 350 گرام چرس برآمدکی گئی۔پولیس نے چرس سمگلرجس کی شناخت بھیدناتھ ولد برج ناتھ ساکن حلیل سرور تحصیل درابشالہ ضلع کشتواڑکے طورپرہوئی ہے کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس نے چرس ضبط کرکے ایف آئی آر نمبر 39/2019 زیردفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے یہ کامیابی ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹرمنیرخان اورایس ڈی پی اوبھدرواہ افتخاراحمدقریشی کی قیادت اور راج سنگھ گوریہ اے ایس پی بھدرواہ کی نگرانی میں حاصل کی۔ضلع کے لوگوں نے ضلع پولیس ڈوڈہ کی منشیات مخالف مہم کے تحت کارکردگی کی ستائش کی ہے۔
 

کشتواڑمیں سرکاری ڈیپوﺅں پرراشن کی قلت دورکرنے کامطالبہ 

کشتواڑ//پبلک اویئرنیس فرنٹ نے ضلع کشتواڑکے راشن سٹوروں پرآٹے کی قلت پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں پبلک اویئرنیس فرنٹ کے صدرشاکرصدیقی نے کہاکہ محکمہ امورصارفین وفوڈسپلائز پرمارچ 2019 مہینے کاراشن بشمول آٹاواگزارنہ کرنے کاالزام عائد کیاہے۔شاکرصدیقی نے کہاکہ ضلع کشتواڑمیں سرکاری راشن ڈپوناکارہ ہوکررہ گئے ہیں۔انہوں نے ان سرکارراشن ڈپوﺅں پرنہ صرف آٹے اورچاولوں کی قلت ہے بلکہ کھانڈکی بھی قلت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مارچ مہینے میں سرکاری راشن ڈپوﺅں پرراشن نہیں دیاگیاہے جس کی وجہ سے صارفین کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ فوڈسیفٹی ایکٹ کی عمل آوری اسی صورت مین ممکن ہوگی جب راشن ڈپوﺅں پروقت پرراشن دستیاب کرایاجائے گا۔شاکرصدیقی نے مانگ کی کہ جلدازجلد کنبہ کے فی فردکے حساب سے لوگوں کوراشن مہیاکرایاجائے۔
 

ملارکشتواڑمیں ویلڈنگ تربیتی کورس کااہتمام 

کشتواڑ//فوج کی جانب سے نوجوانوں کےلئے روزگارکے مواقعے پیداکرنے کے مقصدسے ملارکشتواڑمیں ویلڈنگ تربیتی کورس کااہتمام کیاگیاجس میں ملاراورگردونواح کے مختلف دیہات کے نوجوان تربیت حاصل کررہے ہیں۔ کورس کے دوران نوجوانوں کوویلڈنگ کاکام اوراس کی باریکیوں کوسکھایاجائے گا۔افتتاحی پروگرام میں مقررین نے کہاکہ نوجوانوں کوبااختیاربنانے اوراپنے پیروں پرکھڑاکرنے کے مقصدسے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ نوجوان ہنرمندبن کربہ آسانی بے روزگاری سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔مقامی لوگوں نے فوج کامقامی نوجوانوں کےلئے تربیتی پروگرام کے انعقادکےلئے شکریہ اداکیاہے۔