مختلف کیسوں میں مطلوب6ملزم گرفتار
ڈوڈہ// مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ مفرور ملزموں کو ڈوڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا جوبرسوں سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے۔گرفتار ملزمان میںباج دین ولد گلاب دین ساکن گیلندر کاشتی گڑھ ایف آئی آر نمبر 08/2011 زیردفعہ 379/201 آر پی سی میں ملوث تھا جوپچھلے 11 سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔اسی طرح جوگیندر کمار ولد امرناتھ ساکن چیکھا بھدروہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 81/2009 زیردفعہ 380 RPC میں ملوث ہے ، جو پچھلے 12 سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔ ارشاد بشیرولد قاسم دین ساکن جرائی کٹھوعہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 195/2014زیردفعہ 8/2021 این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہے جو پچھلے 07 سالوں سے مفرورتھا ۔سوامی راج ولد جمیت رام ساکن گاگلا کاشتی گڑھ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 31/1992زیردفعہ 323/341 / 34 آر پی سی میں ملوث تھا جو 1992 سے مفرور تھا۔اسی طرح گل محمدولدعبد المجید ساکن لوڈانہ گڈانا ڈوڈہ ایف آئی آر نمبر 34 / 2004 زیردفعہ 8 45 / 7447 آر پی سی میں ملوث ہے ، جو 16سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔ڈوڈہ پولیس نے تمام ذرائع کو متحرک کیا اور مفرور افراد کے لواحقین سے بھی پوچھ گچھ کی اور آخر کار معتبر ذرائع کی اطلاع پر ان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی ڈوڈہ کے ذریعہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس کے بعد مختلف مقامات سے ان کو گرفتار کرنے میں سخت کوششیں کامیاب ہوگئیں۔
کشتواڑ نیشنل کانفرنس نے1931کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
کشتواڑ//امتیاز احمد زرگر جوائنٹ سکریٹری این سی صوبہ جموں کی سربراہی میں نیشنل کانفرنس کشتواڑ کے دفتر میں یوم شہدائے کشمیر منایا گیا۔ 13 جولائی1931کے شہیدوں کو زبردست ا خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پرشبیر احمد کمال ضلع سیکرٹری ، غلام قادر ملک ضلع ترجمان ، مشتاق احمد ہپ ضلع ایڈیشنل سیکرٹری ، سجاد احمد شیخ ڈسٹرکٹ یوتھ صدر ، افتخار حسین شاہ سینئر یوتھ رہنما ، خالد احمد میر سٹی صدر اور دیگر بھی شامل تھے جنھوں نے بات کی۔اس موقع پر ڈی ڈی سی چیرپرسن پوجا ٹھاکر، ذاکر حسین بٹ ڈی ڈی سی ممبر کشتواڑ ، فیصل حسین ڈی ڈی سی ممبر ناگسنی ، کلثوم بیگم ، پیارے لال ، بابو لال ، مشتاق احمد ، سبھاش شرما ، لیاقت حسین و دیگر سرپنچ ، اخلاق بٹ بلاک کے صدر یوتھ ، فاروق احمد بٹ صدر او بی سی ، آصف قاضی ضلع سیکرٹری یوتھ مشتاق کچلو میونسپل کونسلر ، شاہد کریپاک کونسلر ، کفایت حسین ، سجاد گیری ، سجاد خان ، چودھری فردوس و دیگران بھی موجود رہے۔اجلاس شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
ٹھکرائی کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقاتی
علاقہ میں درپیش مشکلات سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو کیاآگاہ
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ ٹھکرائی منتھالہ سے آئے وفد نے علاقہ کے مختلف مسائل کولیکر ضلع ترقیاتی کمشنرسے ملاقات کی۔ بی ڈی سی چیئرمین کی زیر قیادت وفد نے بتایا کہ شنھا منتھالہ سڑک جس میں پلھر ،تلوجی بدھنہ ، شننھا منتھالہ ہے، پر سال 2008 میں میکڈیم بچھایا جانا تھا لیکن ابتک آٹھ بار اسے ٹینڈرکیاگیا لیکن آج تک کام نہیں ہوا۔ اس بار میڑلنگ و دیگر کام اگرچہ ہو چکے تھے اور اس پر صرف میکڈیم بچھایا جانا تھا تاہم نہ ہواجبکہ کیڑیا کیشوان کے دیگر سڑکوں کے بارے میں بھی تفصیلاً ان سے بات کی جسکے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیو انجینئرکو ہدایت دی کی علاقہ میں دوسری سڑکوں پر میکڈیم ڈالنے کے بعد اس سڑک پر میکڈیم بچھایا جائے جبکہ دیگر سڑکوں کی تجدید و مرمت بھی فوری کی جائے گی۔بی ڈی سی چیرمین نے بتایا کہ اگرفوری کام شروع نہ ہوا تو وہ سڑکوں پرآکر احتجاج کرینگے۔
پائپ لائن تو بچھائی گئی لیکن پانی نہیں آیا،لوگ سیخ پا
ہرگڈی میںمحکمہ جل شکتی کے خلاف دفتر کے باہر زودار احتجاج
عاصف بٹ
کشتواڑ//ہرگڑی کے مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف انکے دفتر کے باہرزوردار احتجاج کیا جس دوران مرد و خواتین نے محکمہ کے خلاف جم کرنعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انکے ساتھ ناانصافی ہوررہی ہے۔جہاں ہرگڑی سکیم منظور ہوئی ہے اور علاقہ کیلئے پانی کی پائپیں گھروں تک بچھائی گئی ہیں لیکن آج تک پانی فراہم نہیں کیا گیا۔لوگوں کے مطابق انھیں ماہ جنوری میں پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن سات ماہ کا عرصہ گرجانے کے بعد بھی آج تک پانی دستیاب نہ ہوسکا ۔لوگوں کا سوال ہے کہ اگر ریزروائر مکمل ہے پائپیںبچھائی گئی ہیں، محکمہ نے لاکھوں روپے خرچ کیے لیکن باوجود اسکے کیونکر پانی فرایم نہیں کیاجاتا ہے۔ علاقہ میں ایک ہینڈپمپ موجود ہے وہ بھی ناکارہ ہوچکا ہے۔خواتین نے بتایا ہے کہ وہ تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئیں۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرسے اپیل کی وہ محکمہ کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے جوابدہ بنائے۔
ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 3مثبت معاملات
۔13 مریض صحتیاب ،162626 افراد نے ٹیکے لگائے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے کوڈ 19 کے 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 13 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوڈ جانچ کے دوران تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں میں رکھا گیا ہے۔اس دوران تیرہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 202 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 6755 پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 121 اموات ہوئیں ہیں۔ضلع میں 162626 افراد میں ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
بابا بودھن علی شاہ کی زیارت پرمحبوبہ کی حاضری
چیلنجوںسے نجات، عوام کی خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا کی
جموں//جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی چار روزہ دورہ پر جموں میں ہیں اور منگل کے روز ان کے جموں دورے کا آخری دن تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے جموں میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران سے بھی ملاقات اور اس کے بعدانہوں نے بابا بودھن علی شاہ- ستورای جموں، کی درگاہ پر عقیدت کے پھول چڑھائے۔ انہوں نے درگاہ پر حاضری دی اور جموں و کشمیر کو درپیش چلینجوں سے نجات، عوام کی خوش حالی اور مکمل امن و امان کے لئے دعا کی۔محبوبہ مفتی نے عالم انسانیت کو عالمگیر وبائی بیماری کورونا وائرس سے نجات اور جموں و کشمیر کے عوام کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی چار روزہ دورہ پر جموں میں ہیں اور آج ان کے جموں دورے کا آخری دن تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے جموں میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران سے بھی ملاقات کی۔
گول تتا پانی روڈ پر21سال سے لوگ معاوضہ سے محروم
سرکار نے جلدمعاوضہ نہ دیا تو سڑک بند کرکے احتجاج کریں گے :عوام
زاہدبشیر
گول// ضلع رام بن کے گول علاقہ میں گول تتا پانی روڈ پر گزشتہ21سال سے عوام معاوضہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ نیشنل کانفرنس کے دورِ حکومت میں لوگوں نے اپنی زرعی اراضی سڑک کے لئے دی تھی اور اُس وقت اس سڑک پر نبارڈ نے تعمیر ی کام کیا تھا اور بعد میں یہ محکمہ تعمیرات ِ عامہ کے حوالہ کی گئی اور لوگوںنے کئی مرتبہ اس اراضی کے کاغذات کی خاطر محکمہ مال کے دفتروں کے چکر کاٹے یہاں تک کہ لوگوں نے اس پر اپنی جیبوں سے بھی پیسہ خرچ کیا لیکن اس کے با وجود یہاں کے لوگوں کومعاوضہ نہیں دیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ21سال سے یہاں پر عوام معاوضہ کی مانگ کر رہے ہیں یہ ایک بہت زیادہ مدت ہے لیکن سرکار اور انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کے معاوضہ کی خاطرلوگوں نے کئی مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے دفتر ، سکریٹریٹ اور گول تحصیل دفتر کے چکر کاٹے اور وفود کی شکل میں آفیسران سے بھی ملاقاتیں کیں اور جہاں سے ان لوگوں کو یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور وہ یقین دہانیوں آج بھی یہاں کی عوام کی کانوں میں گونج رہی ہیں لیکن یہ حقیقت میں سچ نہیں ہوئے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن گول میں اُس کے بعد بہت سارے نئے روڈ بھی نکالے گئے جن کا معاوضہ سرکار نے چند سالوںکے اندر اندر مکمل طور پر دے دیا لیکن اس سڑک پر جن لوگوں کی اراضی گئی ہے وہ آج بھی اِس امید میں بیٹھے ہیں کہ انہیں معاوضہ ملے گا ۔ یہاں تک کہ ہر آنے والے الیکشن میں لیڈران یہ وعدے کر چکے ہیں کہ اس سڑک کا معاوضہ حکومت وجود میں آنے کے بعد دیا جائے گا لیکن کئی حکومتیں گئیں اور کئی آئیں لیکن اس سڑک کا معاوضہ ابھی بھی نہیں آیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار سے سترہ سال کا معاوضہ بحساب فصل، پھل اور پھلدار درختان کے ساتھ لینے کے لئے ہمیں کوٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور کیاجا رہاہے ۔ اب یہاں کے لوگوں نے من بنا لیاہے کہ جلد اس سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اس کو مکمل طور پر بند کریں دیں گے اور جب تک نہ اس سڑک کا مکمل معاوضہ دیں گے تب تک اس سڑک کو کھولا نہیں جائے گا ۔
عالمی یوم آبادی ،پیپر بیگ ڈے پر تقاریب کا اہتمام
جموں // گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ گراؤنڈ میںعالمی یوم آبادی اور عالمی پیپر بیگ کے دن کی مناسبت سے تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد ہوا۔یہ پروگرام کالج کے پرنسپل ، ڈاکٹر ایس پی سرسوت کی نگرانی اور این ایس ایس پروگرام آفیسرز ، ڈاکٹر محمد مجید (سربراہ شعبہ اردو) ، ڈاکٹر گرپریت کور (اسسٹنٹ پروفیسر ، کیمسٹری) اور ڈاکٹر پرویز احمد (اسسٹنٹ پروفیسر ، حیوانیات) کی نگرانی میں ہوا۔ان تقریبات میںبالترتیب 300 کے قریب رضاکاروں ن حصہ لیا۔ پوسٹر بنانے کے مقابلے ، معلوماتی اور آگاہی ویڈیو بانٹنے جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔این ایس ایس رضاکاروں نے کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران اموات کی شرح میں اضافے اور کاغذی تھیلیوں کے استعمال کے پیشہ ورانہ مواقع جیسے موضوعات پر متعدد گفتگو کی۔ یہ بات چیت این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر گورپریت کور کی نگرانی میں سسکو وییکس میٹنگ ایپ پر ہوئی۔
اکھرال میں طلباء کیلئے مصوری مقابلہ منعقد
رام بن// فوج نے ضلع رام بن کے اکھرال میں ایک ’’ پینٹنگ مقابلہ ‘‘ منعقد کرنے کا اقدام اٹھایا۔23 لڑکیوں اور 20 لڑکوں سمیت 43 طلباء نے سخت کوویڈ پروٹوکول کے درمیان مصوری کے فن میں اپنی صلاحیتوں کی نمائش کی۔ مقابلہ نیشنلزم اور ماحولیات کے موضوع پر مبنی تھا۔بچوں کی بنائی گئی پینٹنگز نے بگڑتے ماحول کی طرف حب الوطنی اور دیکھ بھال کے جذبے کی عکاسی کی اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں قابل تعریف اور قابل تعریف تھیں۔
محکمہ اطلاعات کا کووڈ مناسب طرز عمل پر بیداری پروگرام منعقد
جموں //محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) جموں کے ثقافتی شعبے نے انٹرنل کوالٹی انشورنس سیل ، آئی کیو اے سی اور گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کے اشتراک سے جی ڈی سی نوشہرہ میں ’’کووڈ مناسب طرز عمل' کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔میزبان کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار شرما مہمان خصوصی تھے اور انفارمیشن آفیسر اشو تھاپا مہمان خصوصی تھے۔بیداری پروگرام میں 10 طلباء نے حصہ لیا جس میں کاجل سوڈان نے پہلی ، سنجنا شرما نے دوسری اور تیا سوری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اس کے علاوہ راہول بھاردواج اور ایشا شرما کو تسلی کے انعامات کے لئے منتخب کیا گیا۔اس موضوع پر گانوں اور رنگوں پر مشتمل میوزیکل پروگرام بنی شاہ ، موہندر پنچیروی ، بلبیر سنگھ سمیت ڈی آئی پی آر جموں کے کلچرل ونگ کے فنکاروں نے پیش کیا۔ یہ کارروائی سریش شرما ، سینئر ثقافتی معاون اور ڈرامہ انسٹرکٹر وجے آنند نے کی۔اپنے خطاب میں کالج پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار شرما نے کووڈ مناسب طرز عمل پر آگاہی پروگراموں کے انعقاد کے لئے محکمہ اطلاعات کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر22ہزار کا جرمانہ
رام بن میں2968 ٹیکے لگائے گئے ، 1691 نمونے جمع
رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیارات میں معائنہ کے دوران کل 21ہزار800 روپے بطور جرمانہ وصول کئے۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرہ ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ منگل کے روز ضلع رام بن میں 296868 افراد کو پہلا اور دوسرا کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق ، محکمہ صحت نے 1691 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 467 آر ٹی-پی سی آر اور 1224 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع میں وقفہ ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 2968 افراد کو کوڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔
بارش سے متاثرہ تاجروں کو معاوضہ دیاجائے :اعجاز کاظمی
جموں//اپنی ٹریڈ یونین ریاستی صدر اعجاز کاظمی نے لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین جن میں عام لوگ اور تاجر طبقہ شامل ہے، کو معقول معاوضہ دیاجائے جن کولاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے تاجر طبقہ کو بھاری نقصان ہواہے، سیلابی پانی دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز کے اندر داخل ہوگیا اور بڑی تباہی مچائی۔یہاں جاری ایک بیان میں کاظمی نے انتظامیہ سے کہاکہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور متاثرین کو معقول معاوضہ دیاجائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ متعدد دکانداروں جن میں الیکٹریکل سٹور، گروسری دکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، تاجر طبقہ کویڈ بھران کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہے اور پچھلے ایک سال کے زائد عرصہ سے کوئی کمائی نہ ہوئی ہے۔ اس لئے مصیبت کی اِس گھڑی میں حکومت کی طرف سے اِن متاثرہ تاجروں کی مدد ناگزیر ہے۔