مزید خبرں

گاڑیوں کی عدم دستیابی سے مسافر پریشان 

رمیش کیسر 
 
نوشہرہ//سب ڈویژن نوشہرہ میں مسافر گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پارلیمانی انتخابات 2019کے سلسلہ میں مسافر گاڑیوں کو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو پولنگ اسٹیشنوں تک چھوڑنے کیلئے استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے نوشہر ہ کے مختلف علا قوں کی رابطہ سڑکوں پر مسافروں کو پیدل سفر کرنا پڑا ۔نوشہرہ میں مسافر گاڑیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔لوگوں کو شدید گرمی کے باوجود بھی پیدل سفر کرنا پڑا ۔یاد رہے کہ پارلیمانی نشست جموں پونچھ میں آج پولنگ ہو گئی جس کیلئے چنائوی عملے کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بھیج دیا گیا ہے ۔جبکہ اس سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
 
 

حادثاتی طور پر گولی چلنے سے فوجی اہلکار زخمی 

جاوید اقبال
 
مینڈھر//مینڈھر کے گرسائی علا قہ میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں ڈیوٹی پر تعینات ایک آئی ٹی بی پی کا جوان ساتھ اہلکار کے گرنے کی وجہ سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی کی وجہ سے زخمی ہو گیا ۔اس زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد مذکورہ اہلکار کو فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرسائی پولنگ اسٹیشن کی چیکنگ کیلئے جانے والے اہلکاروں میں سے حوالدار بھولا رام جوکہ 21بٹالین آئی ٹی بی پی سے تعلق رکھتا ہے اچانک گر گیا اور اس کی رائفل سے گولی چل گئی جس سے حوالدار کشن چند ساہو زخمی ہوگیا جس کو فوری طور ساتھیوں نے نزدیکی ہسپتال منتقل کیاتاہم ابتدائی علاج معالجہ کے بعد اس کو راجوری کے آرمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں گرسائی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

کنو یاں میں بجلی کی جنرل لائن کی تبدیلی کا معاملہ 

پونچھ میں سرپنچوں کا احتجاج،ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی اپیل 

حسین محتشم
 
پونچھ//سرپنچ ایسوسی ایشن پونچھ نے کنویاں میں بجلی کی جنرل لائن کی تبدیلی اور متعلقہ آفیسر کی سرپنچ سے بد کلامی کو لے کر سرپنچوں اور پنچوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ڈی کیخلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران سرپنچوں اور پنچوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈ ی ڈی کے جونیئر انجینئر نے کچھ افراد کیساتھ مل کر مقامی لوگوں کے چھتوں پر سے بجلی کی لائن گزاری ہے تاہم اس سلسلہ میں مذکورہ جونیئر آفیسر سے رجوع کر نے پر مبینہ طورپر سرپنچ کیساتھ بد تمیزی کی گئی ۔مظاہرین نے محکمہ بجلی اور مذکورہ آفیسر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کی حفاظت کے سلسلہ میں مذکورہ لائن کو تبدیل کیا جائے جبکہ متعلقہ آفیسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔احتجاج میں محمد لطیف سرپنچ گنڈی، سرفراز احد سرپنچ کنویاں لور، محمد اسلم سرپنچ اپر منگناڑ، آمنہ بیگم سرپن اپر کنویاں، رویندر سنگھ سرپنچ دہگوار ملدیالاں، نائب سرپنچ سنیل کمار، جسپریت کور سرپنچ اجوٹ، سریش شرما سرپنچ جھلاس، عبدالکریم نائب سرپنچ کنویاں اپر، ودیگران بھی موجود تھے ۔