مزید خبرں

چملواس کے مقام پرفورلین تعمیراتی کمپنیوں کیخلاف مظاہرہ

پولیس کے میڈیااہلکارکے ساتھ ناشائستہ سلوک پرجرنلسٹ ایسوسی ایشن برہم 

محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر چملواس کے نزدیک فورلین شاہراہ تعمیراتی کمپنیوں میں پچھلے کئی مہینوں سے روزگار کے مطالبے کو لیکر مقامی لوگوں نے جمعرات کو شاہراہ پر مقامی لوگوں کے احتجاج کے دوران کوریج کیلئے پہنچے میڈیااہلکاروں کے ساتھ پیس اہلکاروں کی طرف سے دست درازی کی گئی اوران پردھونس دبائوڈالنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق احتجاج کی خبرسنتے ہی مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے  موقعہ پرپہنچے اوراپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے احتجاجی مظاہرے کی عکس بندی کررہے تھے کہ وہاں موجود ایک پولیس اہلکار میڈیا سے وابستہ افراد پر دھونس دباؤ ڈالنیکی کوشش کی اور بلا کسی وجہ کے ان سے الجھ پڑا۔ وہاں موجود میڈیا سے وابستہ نمائندوں نے بتایا کہ سجاد احمد نامی ایک پولیس اہلکار نے ان کے ایک ساتھی اور صدائے کوہسار کے جاوید احمد سوہل کے ساتھ ناشائستہ زبان استعمال کی ،اوراس سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی اور دھکے مارے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے وہ اہلکار میڈیا والوں سے الجھ گیا۔ میڈیااہلکاروں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ پولیس اہلکار محکمہ پولیس کا اہلکار نہیں بلکہ تعمیراتی کمپنی کا ایجنٹ تھا۔ پولیس اہلکار کی طرف سے میڈیا والوں سے  دست درازی اور دھونس کا یہ معاملہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کی طرف سے فوری طور ضلع پولیس حکام کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی ۔ جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کے ضلع صدر محمد تسکین اور تمام ممبران نے بھی ایک زبان ہوکر پولیس کی طرف سے میڈیا کے کام میں بلاوجہ کی دخل اندازی کی مذمت کی ہے اور پولیس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میڈیا سے الجھنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے ضلع اور سب ضلع پولیس حکام کی نوٹس میں یہ مسئلہ لایا اورضابطے کے تحت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
 
 

 کشتواڑکے 376بی ایل اوزکوکٹس فراہم 

کشتواڑ//ضلع الیکشن اتھارٹی کشتواڑ نے بوتھ لیول افسران کوکٹس فراہم کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ یہ کٹ ایک لیدربیگ، رجسٹر،ایک چھاتاوغیرہ  پرمشتمل ہے جو ضلع الیکشن افسرکشتواڑانگریزسنگھ راناکی طرف سے 376 بی ایل اوزکوعطاکی گئی۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں پر نوڈل افسرفارکمیونی کیشن اینڈمنیجمنٹ پلان ڈاکٹرمحسن رضا، ڈپٹی ڈی ای اومسعوداحمدبچو، ای این ٹی انگریزسنگھ کے علاوہ بی ایل اوزموجودتھے۔
 
 
 

بھدرواہ کے نوجوان کے قتل کی مذمت 

سروڑی کاقاتل کی گرفتاری کامطالبہ 

کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے یہاں بھدرواہ کے قلعہ محلہ کے رہائشی نعیم احمد شاہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں ملوثین کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔واضح رہے نعیم احمد شاہ کو رات کے دو بجے نا معلوم بندوق بردار نے اپنا نشانہ بنایا۔سروڑی نے کہا کہ اس طرح کے سانحات کا سلسلہ چناب وادی میں جاری ہے اور ایسے شر پسند عناصر کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہ ہے ۔موصوف نے کہا کہ مقامی عوام اس سلسلہ میں انتظامیہ کا تعاون کرے گی اور پر امن رہے گی ۔انہوں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی کارکنان، سرپنچوں اور ضلع ڈوڈہ کی عوام کو تحفظ یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے گورنر کے مشیر کے وجے کمار اور پولیس انتظام،یہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شر پسند عناصر کو جلدحراست میں لیا جائے ۔نعیم احمد شاہ کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سروڑی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور سوگوار کنبہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔اس سے قبل سروڑی نے جکیاس، باتھری، کاہرہ اور ٹھاٹھری علاقہ جات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عوام کے مسائل کو سماعت کیا اور ازالے کی یقین دہانی کروائی۔
 

پیپلزمومنٹ کی بھدرواہ میں شہری ہلاکت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی مانگ 

کشتواڑ//جموں اینڈکشمیرپیپلزمومنٹ (جے کے پی ایم ) نے بھدرواہ کے محلہ قلعہ کے رہائشی نعیم شاہ کی ہلاکت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جے کے پی ایم کے کوآرڈی نیٹر ڈوڈہ ۔کشتواڑ،ایڈوکیٹ نعیم قاضی نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھدرواہ میں چندشرپسندوں کی طرف سے ایک شخص پرگولی چلاکراسے ہلاک کرنے کی خبرسن کردل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چناب ویلی میں تین مہینوں میں چوتھی تشویشناک ہلاکت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ شرپسندعناصروادی چناب کے پرامن ماحول کوبگاڑنے کے درپہ ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن وامان بگاڑنے کی کوشش کرنے والے عناصرکوآپسی بھائی چارہ قائم رکھ کرمنہ توڑجواب دیں۔
 

ماہ صیام کے دوران ضروری سہولیات دستیاب کرائی جائیں:کانگریس سیوادل

رام بن //کانگریس سیوادل کے رام بن،ڈوڈہ اورکشتواڑاضلاع کے انچارج سنجے منہاس نے ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میںکانگریس سیوادل انچارج ،وادی چناب سنجے منہاس نے رام بن،ڈوڈہ اورکشتواڑکے ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ماہ صیام کے دوران ضلع کے تمام علاقہ جات میںتمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور پانی و بجلی کی سپلائی میں معقولیت لانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بہترسے بہتر انتظام کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ گراں فروشی سے گریز کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھاجائے ۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ بھی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فروخت کریں کیونکہ یہی ایک مہینے آخرت کمانے کاہے جبکہ بقیہ گیارہ مہینے کمانے کیلئے ہیں ۔منہاس نے کہاکہ ہر سال ماہ رمضان میں ایسی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں کہ اشیائے ضروریہ کو اضافی قیمتوں پر فروخت کیاجاتاہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی سہولیات فراہم نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ ڈی سیز کی طرف سے رمضان کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں لیکن ضرورت اس کی بات ہے کہ صارفین کوگراں فروشی سے بچایاجائے اورروزہ داروں کوہر وہ سہولت فراہم کی جائے جوان کی ضرورت ہے ۔
 
 

رام بن میں صارفین دکانداروں کی گراں فروشی سے پریشان 

انتظامیہ پرلوگوں کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑنے کاالزام 

ایم ایم پرویز
 رام بن//ضلع کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اورمحکمہ فوڈسیفٹی کی ڈرگس اینڈفوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی رام بن قصبہ کے بازار میں دکانداروں کی طرف سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے تئیں عدم توجہی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے صارفین کوحالات کے بھروسے پرچھوڑدیاہے۔لوگوں کاکہناہے کہ رام بن میں انتظامیہ اورمتعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی بھی مارکیٹ چیکنگ ماہ رمضان کے پیش نظرنہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دکانداروں کی طرف سے پھلوں،سبزیوں اوردیگرچیزوں کی قیمتوں میں کافی زیادہ اضافہ کردیاگیاہے اورمہنگائی آسمان کوچھورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوسوکھی اورغیرمعیاری سبزیاں ،پھل اوردیگرکھانے پینے کی چیزیں فروخت کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ شاہراہ پرچلائے جارہے ڈھابوں اورہوٹلوں میں غیرمعیاری کھاناصارفین کوکھلایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ مارکیٹ چیکنگ کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھارہاہے جوکہ صارفین کیلئے تشویشناک بات ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے پرزورمانگ کی ہے کہ رام بن میں متواترمارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جائے ۔