مزید خبرں

۔ 152عازمین پر مشتمل 12واں قافلہ 

سفر محمود پر روانہ

نیوز ڈیسک
 
بڈگام//سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق پیر کو152عازمین پر مشتمل 12واں قافلہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر محمود پر روانہ ہوا۔ان میں78مرد اور74خواتین عازمین حج شامل ہیں۔
 

 یاترا کا 15واں دن

۔10,833 نے حاضری دی

نیوز ڈیسک
 
سر ینگر// امر ناتھ یاترا کے15 ویں روز پیر کو10833 یاتریوں نے گپھا میں حاضری دی۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک1,93,545 شردھالوؤں نے شو لنگ کے درشن کئے ہیں۔اس دوران بال تل سونہ مرگ میں کل  بعددوپہر بارشوں کے ساتھ تیز ہوا ئیںچلنے لگیں جس سے درجنوں عارضی خیمے اکھڑ گئے۔کئی خیمے جنہیں لکڑی کے کھمبوں کے سہارے کھڑا کیا گیا تھا، ٹوٹ گئے ۔ ٹاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
 
 

بی ایس ایف کی فائرنگ سانبہ میں درانداز ہلاک 

یو این آئی
 
جموں// ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں پیر کی صبح بی ایس ایف نے پاکستان کے ایک درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر اوٹ پوسٹ کے قریب پیر کی صبح 62 بٹالین سے وابستہ بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان کے ایک 60 سالہ درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ایس ایچ او رام گڑھ نے کہا کہ یہ واقع پیر کی صبح قریب تین بجے پیش آیا۔مہلوک درانداز کی لاش بارڈر اوٹ پوسٹ سانبہ بھی رکھی گئی ہے ۔