چندہ پورہ میں4قِمار بازدھرلیاگیا
سرینگر //پولیس نے ہارون میں جوے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر 4جواریوں کوگرفتارکرکے دائو پر لگی رقم ضبط کی۔ پولیس نے پبلک گرائونڈ چندپورہ ہارون میں چھاپہ مارا اور جوا کھیلنے میں مصروف 4قمار بازوں کو پکڑ لیا اور 5060روپے اور تاش کے پتے برآمد کئے۔ اس سلسلہ میں پویس تھانہ ہارون میں ایف آئی آر زیر نمبر53/2020درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
شالہ ٹینگ میں چرس برآمد شہری گـرفـتـار
سرینگر//شالہ ٹینگ میں پولیس نے نشیلی ادویات برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پارمپورہ نے شالہ ٹینگ کے نزدیک ایک سیکوٹی زیر نمبرJK15-5187 کو روک لیا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی ممنوعہ نشیلی مادہ300گرام چرس بر آمدکرکے ضبط کیا ۔اس موقعہ پر پولیس نے شیا شاکیل بٹ ساکن ایچ ایم ٹی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اسٹیشن پامپورہ نے اس کے خلاف کیس ایف آئی آرزیر نمبر128/2020 متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔
کرن نگر پولیس تھانہ میں میٹنگ کا انعقاد
دکانداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
سرینگر//کرن نگر پولیس تھانہ میںتاجروں اور دکانداروںکے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کورونا وائرس سے بچائو کی خاطر احتیاطی تدابیر اٹھانے پر بات ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او نے کی۔ انہوںنے کورونا وائرس سے بچاو کی خاطر کئے جارہے اقدامات کے بار ے میں شرکاء کو آگا ہ کیا ۔ میٹنگ میں کرن نگر کے تاجروں ، دوکانداروں کے علاوہ موٹر کار اور موٹر سائیکل فروخت کرنے والے دوکانداروں نے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کا بنیادی مقصد لوگوں کو صحت اور COVID-19کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتا ًجاری کردہ ہدایات کو عملانے پر زور دیا ۔شرکاء سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی طور پرکریں اور سماجی فاصلہ کو معمول بنائیں۔ میٹنگ کے دوران غلط پارکنگ ، دوکانوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا اور ٹریفک جام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران شرکاء نے کئی مسائل پیش کئے جیسے زوزانہ کی بنیاد پر دوکانیں کھولنا، اسٹریٹ لائٹس ٹھیک کرنا اور دیگر محکموں کے ملازمین اور دکانداروں کی جانب سے غلط جگہ پر گاڑیاں کھڑی کرناشامل ہیں۔ میٹنگ میں شریک لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور باقی ماندہ دیگر مسائل کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لائے جائیگا تاکہ ان لوگوں کے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیاجائے۔