مزید خبرں

ٹیلی ویژن،ریڈیو ،تھیٹر سے وابستہ پیشہ و روںکی فاروق خان سے ملاقات

درپیش مسائل کے ازالے کیلئے مطالبات کی یاداشتیں پیش

سرینگر// ٹیلی ویژن ، ڈرامہ اور میڈیا پیشہ ور اَفراد کی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے متعدد وفود نے یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی۔وفود کی سربراہی انجمنوں کے نامور فنکاروں ، گلوکاروں اور صحافیوں نے کی اور اپنے مطالبات پیش کئے۔کشمیر جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے نے اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کی جن میں ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم پوسٹ گریجویٹس کو مختلف سرکاری محکموں کی ترقی ، بیداری اور پروموشنل سکیموں پر پروموشنل فلموں کی الاٹمنٹ میں ترجیح دینا شامل ہے۔ایسوسی ایشن نے میڈیا سیکٹر کے لئے لیبر قوانین کے نفاذ کے علاوہ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی خالی اسامیوں کو تیزتربنیاد پر پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔مشہور ٹیلی ویژن فنکارضمیر عشائی اور جی ایم وانی کی سربراہی میں ٹیلی ویژن پروفیشنلز یونائیٹڈ فورم کے ایک اوروفد نے دوردرشن سری نگراورجموں میں ڈرامہ ،موسیقی اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کا مسئلہ اُٹھایا۔منظور احمد میر کی قیادت میں جموں و کشمیر تھیٹر مومنٹ نے جموں و کشمیر کے تھیٹر برادری کی شکایات کا ازالہ کرنے میں مشیر کی مداخلت طلب کی۔اسی طرح ظہور زیدی کی سربراہی میں دوردرشن آرٹسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفدنے ایسوسی ایشن کے متعددمسائل کے ازالے کے لئے حکومت اور اس کے بعد مداخلت پر تبادلہ خیال کیا۔معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر وحید جیلانی کی قیادت میں کشمیر میوزک کلب کے ایک اور وفد نے وادی کشمیر کے گلوکار اور میوزک برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اسی طرح معروف ٹی وی آرٹسٹ طارق جاوید کی سربراہی میں دُور درشن اور ریڈیو پرفارمنگ آرٹسٹس اور فری لانس پروڈیوسرس اور ڈائریکٹرس ایسوسی ایشن کی ایک وفد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور فنکاروں ، پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کے پیشہ ورانہ کاموں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔گلزار احمد گنائی کی قیادت میں کشمیر گلوکارسوسائٹی کے ایک نمائندے نے بھی مشیر موصوف کو سوسائٹی سے متعلق اپنے مختلف امور اُٹھائے۔براڈ کاسٹ اکوپمنٹ ہولڈرس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے رئیس احمد میر کی سربراہی میں پوسٹ پروڈکشن ورک کا معاملہ اُٹھایا اور مطالبہ کیا کہ یہ پیشہ ور افراد کو الاٹ کیا جائے۔جاوید اے خان کی قیادت میں یوتھ میڈیا فیڈریشن کے ایک وفدنے دیگر امور کے علاوہ تفریحی ، ثقافت اور ورثہ کے موضوعات پر ڈی ڈی کا￿شرکے سافٹ ویئر کی بحالی کے لئے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا۔
 
 

جموں کشمیرسے باہر کی جیلوں میں نظربندوں کو رہاکیاجائے:التجا مفتی

سری نگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے گزشتہ برس پانچ اگست کو جب ریاست کاخصوصی درجہ ختم کیا گیا،کے بعدگرفتار کئے گئے تمام افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔التجا مفتی جو اپنی والدہ کے ٹوئٹر ہینڈل پرگزشتہ سال20ستمبر سے پیغامات جاری کرتی ہیں ،نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ’’ان گنت افراد‘‘کی حراست کا معاملہ اُٹھایا۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال5اگست کوسابق ریاست جموں کشمیر کاخصوصی درجہ ختم کرکے اِسے دومرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔ التجا مفتی نے لکھا،’’مجھے اَن گنت افراد جنہیں غیرقانونی طور حراست میں لیکرجموں کشمیرسے باہر کی جیلوں میں بند رکھا گیاہے،کے کنبوں نے بتایا کہ قیدیوں کو رہا کرنے کے حکومت کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں۔یہ لوگ گزشتہ سال اگست سے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔‘‘اپنے پہلے پوسٹ  میںمرکزی وزارت داخلہ اور جموں کشمیرکے لیفٹینٹ گورنرکو ٹیگ کرکے انہوں نے پوچھا کہ حکومت ہند کوانہیں رہا کرنے میں ابھی کتناوقت درکار ہوگا۔ایک اورٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان لوگوں کو قانونی چارہ جوئی یاان سے ملاقات کرنے کیلئے مالی استطاعت نہیں ہے ۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں  وادی کشمیرسے تعلق رکھنے والے چودہ افراد کا بھی حوالہ دیاہے ۔
 
 
 

بڈگام میںبی ایس ایف اہلکار ریچھ کے حملے میںزخمی

ارشاداحمد

سرینگر// بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور بی ایس ایف اہلکار ریچھ کے حملے میں زخمی ہوا۔اطلاعات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی رہائش گاہ پراچانک ریچھ نمودار ہوااوراُس نے حفاظت پر مامور بی ایس ایف اہلکارکودبوچ لیا۔راجندرسنگھ راوت نامی اس اہلکار کو دیگر ساتھیوں نے ریچھ کے چنگل سے آزاد کیااور اُسے فوری طور سب ضلع اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیاجہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی رہائش گاہ پر اچانک ریچھ نے نمودار ہوکر ڈیوٹی پر ماموربی ایس اہلکار پر حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا۔
 
 
 
 

راجوری پراسرار دھماکہ

تفتیش کے دوران ایک شخص گرفتار

راجوری//راجوری میں جموں و کشمیر پولیس نے پراسرار دھماکہ کے معاملے کو حل کیا ہے جو راجوری کے گاوں مائرہ چوکیاں کے ایک علاقے میں پیش ا?یا جس میں مکانات کے احاطے میں کھڑی کچھ گاڑیوں کو نقصانات ہواتھا۔سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس راجوری چندن کوہلی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ 5 اور 6ستمبر کی درمیانی شب  سشیل کمارولد سوم راج کے گھر اور تین کاروںو سکوٹی کو نقصان پہنچا۔بیان کے مطابق ’’دھماکے کے فوراً بعد ، پولیس کی فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام مطلوبہ نمونے اکٹھے کئے گئے جبکہ دھماکے کی جگہ کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا اور ایس پی راجوری لیاقت علی کی نگرانی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر سریندر کھڈیار اور ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی،ایڈیشنل ایس پی راجوری نے اس کیس میں جمع ہونے والے تمام شواہد کی تفتیش اور جانچ پڑتال شروع کی ‘‘۔ ایس ایس پی راجوری نے بتایا کہ مقدمہ ایف ا?ئی ا?ر نمبر 460/20 انڈر / ایس ایس 7/27 ا?ئی پی سی ، 4/5 پولیس تھانہ راجوری میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کا مزید کہنا تھاکہ تفتیش کے دوران علاقے سے چند مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا جس کے دوران پولیس انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک عبد الخالق ولد احمد دین ساکن مائرہ نگروٹا سے پوچھ تاچھ کی جو پیشہ سے ایک پلمبر ہے۔ جب اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو پولیس کوکچھ شواہد میں کامیابی ملی جیسے دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر ، بال بیرنگ وغیرہ جو دھماکے میں استعمال ہوئے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق’’مذکورہ شخص نے پوچھ گچھ کے دوران اقرار جرم کیااور پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ اس نے خود دھماکہ خیز مواد تیار کیا تھا اور بعد میں اسے گھر کے پارکنگ ایریا میں لگایا تھا جہاں دھماکہ ہوا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مالی معاملات پرمشتعل ملزم نے اس دھماکے کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ان کاکہناتھا’’ہم اس کیس کی مزید تفتیش کر رہے ہیں لیکن اس میں عسکریت پسندوں کو ملوث نہیں پایاگیا‘‘۔
 
 
 

وادی میں کولڈ اسٹوروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی کوششیں جاری

رواں برس میوہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش1.70میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی

سرینگر//محکمہ باغبانی کا کہنا ہے کہ سرکار کشمیر وادی میں سی اے سٹوروں کی صلاحیت کو بڑھائو دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اُمید ہے کہ سال رواں کے آخر تک کشمیر میں کولڈ سٹوروں میں میوہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.70 میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی ۔باغبانی شعبہ کے ساتھ منسلک اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر وادی میں اس شعبہ کو بڑھائو دینے کیلئے سنجیدہ ہے ۔سی اے سٹور مالکان ، اپیل گرورس اور فروٹ گرورس ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کے ساتھ منعقد ہونے والی اس کا میٹنگ کا مقصد ایک دوسرے کے مابین گریڈ نیٹ ورک میں مضبوطی پیدا کرنا تھا۔ ڈائریکٹر نے اس دوران فیصلہ لیا کہ کلسٹر نقطہ نظر کو تشکیل دیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سی اے سٹوروں کی گرفت کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش اور مواقع کو بروکار لا رہا ہے تاکہ اس صنعت میں مزید اضافہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ ای ایم سی سکیم کے تحت حال ہی میں مرکزی سرکار نے سی اے سٹوروں کی ایک بڑی تعداد کو منظوری دی ہے ۔انہوں نے سی اے سٹور مالکان سے تاکید کی کہ وہ آنے والے سیزن میں فروٹ گرورس کو بہترین خدمات فراہم کریں اور کاشتکاروں کو بلا معاوضہ مظاہرے فراہم کریں ۔محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں اس وقت مختلف تاجر کافی تعداد میں کولڈ سٹور قائم کر رہے ہیںجن کی صلاحیت تقریبا1.17لاکھ میٹر ٹن ہے اور امکان ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ بڑھ کر 1.70میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی تاہم کشمیر وادی میں ابھی تک 4لاکھ میٹرک ٹن میوہ کو زخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔اعجاز احمد بٹ نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے منظور ہوئے 11کلسٹروں میں سے 1کلسٹر ضلع شوپیاں میں بھی سینٹر سپانسر سکیم کے تحت منظور ہوا ہے او ر اس کلسٹر سے کسانوں کو ایڈوانس ٹکنالجی دستیاب ہو گی اور قومی اور بین الاقومی سطح پر مصنوع کی مارکٹنگ میں بھی آسانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کلسٹر اپروچ سے باغبانی کی صنعت میں انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی ذاتی کوششوں سے جموں وکشمیر کے وسطی علاقوں میں باغبانی شعبے کو فروغ دینے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کے ساتھ چیف ہاٹیکلچر افسر شوپیاں اور دیگر افسران بھی شامل تھے ۔
 
 

 درماندہ  4,34,561شہری واپس جموں کشمیر لائے گئے

جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 4,34,561شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے934مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 144کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 4,34,561شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر پرعمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 12 ستمبرسے13 ستمبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے3123  درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ1123 مسافر آج 123ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 123ریل گاڑیوں میں یوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے112,530درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
 
 

MANUمیں داخلے

 ہال ٹکٹ 20ستمبر سے دستیاب 

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔اہل درخواست گذار طلبہ 20 ستمبر سے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت  انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن میں اور آف لائن لیا جائے گا۔ صبح کا امتحان صبح 9:30 تا 11:30 بجے دن تک ہو گا جبکہ دوپہر میں 2:30 بجے دن تا 4:30 بجے شام تک امتحان لیا جائے گا۔ ہر طالب علم کو امتحانی مرکز پر ’’خود کو کویڈ نہ ہونے کا ڈیکلیریشن ‘‘ فارم جو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا کی خانہ پُری کرتے ہوئے امتحانی مرکز پر داخل کرنا ہوگا۔
 
 

ڈوروکے نوجوان کا صدابند پیغام وائرل

جنگجو صفوں میں شامل ہونے کا اعلان  

اننت ناگ//عارف بلوچ//ڈوروکے لاپتہ ہوئے نوجوان کاصدابندپیغام سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ہوا ہے جس میں نوجوان نے جنگجو صفوں میں شامل ہونے کی اطلاع دی ہے۔20برس کا یاسراحمد وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکن وانگنڈڈوروگزشتہ روز پراسرار طور لاپتہ ہوگیا۔اہلخانہ نے نوجوان کو گھر واپس آنے کی اپیل ایک ویڈیو میں کی تھی  جس کے بعد اتوار کوسماجی رابطہ گاہوں پر ایک صدابند پیغام وائرل ہوگیاجس میں نوجوان نے اپنے آپ کو یاسر احمد وانی بتاتے ہوئے کہا کہ اُس نے جنگجو صفوں میں شمولیت کی ہے۔پولیس کے مطابق وہ صدابند ی کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سیلف ہیلپ گروپ بحال کئے جائیں:اپنی پارٹی

 
جموں//اپنی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ سیلف ہیلپ گروپ تحلیل کر نے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ نوجوانوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سیکریٹری وجے بقایانے کہاکہ سیلف ہلپ گروپ سے وابستہ انجینئروں کو سرکاری پروجیکٹوں میں شامل کیاجانا چاہئے جیسا کہ پہلے ہوتا تھا تاکہ وہ روزگار کما سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انجینئرز سرکاری نوکریاں نہیں مانگ رہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بے روزگار انجینئر جموں وکشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا اہم حصہ بن گئے تھے اور اُن کے کی ستائش بھی ہوئی لیکن اب اِ ن گروپوں کا تحلیل کردینا بلاجواز ہے۔پارٹی کے صوبائی صدر منجیت سنگھ نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ اِس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے جس سے بے روزگار انجینئربری طرح متاثر ہوئے ہیں جن کی روزی روٹی چھین گئی ہے۔ انہوں نے کہا’’اِن سیلف ہلپ گروپوں کو بحال کیاجانا چاہئے۔ وہ 30فیصد شیئرکی بنیاد پر معیاری اور بروقت پروجیکٹوں کی تکمیل میں حکومت کے سپورٹ سسٹم تھے ‘‘۔
 
 
 

مغربی بنگال اُردو اکادمی کی طرف سے شعراء کو ایوارڈ

 
سرینگر//مغربی بنگال اُردو اکادمی نے شعراء کی ادبی خدمات کے اعتراف میں2017اور 2018کیلئے قومی اور ریاستی سطح پر انعامات دینے کا اعلان کیاہے۔ واضح رہے کہ فروری2020میں ’بیاد غالب‘ کے موقعہ پر ’غالب ایوارڈ‘ کا اعلان کیاگیا تھا۔ اس سلسلے میں’غالب ایوارڈ‘ کا بھی اعلان کرتی ہے۔پروفیسر قدوس جاوید جموں(2017)اور پروفیسر ابوالکلام قاسمی علی گڑھ (2018)کواقبال سمنان ایواڑ، پروفیسر شمیم حنفی دہلی کو غالب ایوارڈ(2020)، انیس رفیع، کولکتہ(2017) اور پروفیسر صغیر افراہیم ، علی گڑھ (2018)کو مغربی بنگال اردو اکادمی ایواڑ ، احمد جاوید ،پٹنہ اور میم افضل دہلی کو مولانا عبدالزاق ملیح آبادی ایوارڈ، فیروز عابد کولکتہ اور عرفان بنارسی کولکتہ کو پرویز شاہدی ایوارڈ، ڈاکٹر امین عامر کولکتہ اور ڈاکٹر حسین احمد زاہدی کولکتہ کو شانتی رنجن بھٹاچاریہ ایوارڈ ، ڈاکٹر یاسمین اختر کولکتہ اور ڈاکٹر دیباہاشمی کولکتہ کو رابعہ سلطانہ ایوارڑ، سفیر الدین کمال کولکتہ اور انجمن عظیم آبادی کولکتہ کو شاکر کلکتوی ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔ 
 
 

لار گاندربل میں غیر قانونی لکڑی ضبط، دوافراد گرفتار

 
گاندربل//ارشاد احمد//قصبہ لار گاندربل کے گوری ونہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی ضبط کرکے دوافراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔لار تھانہ کے ایس ایچ او ارشد سلفی کی قیادت میں گوری ونہ میں دوران شب چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی ضبط کی گئی جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں دو افرادمظفر احمد خان ساکن وائل وڑر گوٹلی باغ،ظہور احمد خان ساکن لار گاندربل کو گرفتار کیا ہے۔
 
 
 
 
 

پلوامہ کے نوجوان کا شعری مجموعہ جاری

 
پلوامہ/سید اعجاز//پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک18سالہ طالب علم نے اپنا شعری مجموعہ’’دی میڈنائٹ سائلنس‘‘کو جاری کیا ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم اچھن پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصنف فہیم الاسلام نے77صفحات پر اس کتاب میں مختلف موضوعات پر شاعری کی ہے۔اس کتاب کو وولر پبلشنگ ہاؤس نے شائع کیا ہے جو کہ آن لائن دستیاب ہے۔
 

منور آباد ٹریڈرس ایسوسی ایشن  کا اظہار تعزیت  

 
سرینگر//منور آباد ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک ساتھی تاجرفیاض احمد لون کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومکی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ایسو سی ایشن نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور صبر کی تلقین کی۔