علی محمد ساگر کا اظہار تشکر
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے اُنے تمام حضرات کا ذاتی طور پر اظہار تشکر ادا کیا جنہوں نے ان کے بہنوئی خواجہ غلام نبی گنائی آف اردو باذار فتح کدل کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کی مجلس میں شرکت کی۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق نائب صدر عمر عبداللہ ، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال و تما م پارٹی لیڈران، ضلع صدر بلاک صدور و محلہ صدور صاحبان یوتھ اور خواتین ونگ کے عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ الحاج پیرزادہ سید محمد شفع قریشی الحاج سید محمد حسین قادری، نعت خوان رفیق احمد زرگر خصوصاََ سید صاحبزادہ مجتبیٰ جنہوں نے مرحوم کی ناز جنازہ پڑھائی اور الحاج طاہر احمد رفیقی جنہوں نے اجتماعی فاتحہ خوانی کی پیشوائی کی اس کے ساتھ ساتھ علاقہ اردو بازار ، شاہ محلہ ، نوابازار کا بھی علی محمد ساگر نے شکریہ ادا کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سنٹر ل عزیز احمد کو صدمہ
والدہ انتقا ل کرگئی، سماجی ، سیا سی شخصیات کا اظہار تعزیت
سرینگر //ڈو یژ نل کمشنر کشمیر کے آ فس میں اسسٹنٹ کمشنر سنٹر ل کے عہد ے پر تعینات عزیز احمد ( کے اے ایس) آ فیسر کی والدہ کے انتقا ل پر سماجی اور سیا سی شخصیات کے علاوہ انتظا میہ کے اعلیٰ افسران نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عزیز احمد کی والدہ دو روز تک صدر سپتا ل میں زیر علاج رہنے کے بعد اس دنیا سے رحلت کر گئیں۔موصو فہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی سماجی، سیا سی، مذ ہبی ،صحا فتی حلقوں کے علاوہ انتظا میہ کے اعلیٰ آ فسران نے عزیز احمد کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی ۔ مرحومہ کو آ بائی قبرستان واقع وانی یار صفا کد ل میں سپر د لحد کیا گیا جہاں لوگوں کی ایک بڑ ی تعداد ان کے نماز ہ جنازہ میں شریک ہو ئی ۔ تعزیت کر نے والوںنے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران خصوصاً اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔
سماجی کارکن محمد شفیع صدیقی (گول مارکیٹ ) فوت
سرینگر//معروف دینی و سماجی شخصیت محمد شفیع صدیقی (گول مارکیٹ ) کے انتقال پر مسجد شریف سید کرم شاہ ؒ گول مارکیٹ کے امام و خطیب مولوی محمد یاسین کاشفی نے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصا مرحوم کے فرزند نجیب احمد صدیقی کے ساتھ ساتھ مشتاق احمد شاہ اور ڈاکٹر ضیا کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے ۔