لیفٹنٹ گورنر سے سکمز ڈائریکٹر ملاقی | کورونا کی روکتھام کے بارے جانکاری دی
سری نگر//ڈائریکٹر سکمز اے جی آہنگر نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز سے اِدارے کے کام کاج اور مریضوںکو فراہم کی جارہی صحت سہولیات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے سکمز میں کووِڈ۔19 کی روکتھام سے متعلق تازہ ترین تفصیلات بھی طلب کیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز نے لیفٹننٹ گورنر کو اِدارے کے کام کاج اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سکمز میں کووِڈ۔ 19کے بارے میں کئے جارہے اِقدامات کے بارے میں تفصیلات دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز کو اِدارے میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیابی رکھنے کی ہدایت دی۔
وادی میں بجلی کا بدترین بحران: ساگر | حکومت سپلائی پوزیشن بہتر بنانے میں ناکام
سرینگر//وادی میں جاری بجلی کے بدترین بحران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ عام لوگ اس غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔ بجلی سپلائی کی ابتر صورتحال کے باوجود بھی حکومت سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ عام لوگوں کے مشکلات میں ہر روز ہورہے اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ساگر نے کہا ہے کہ حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے ،عوام کا کوئی پْرسانِ حال نہیں، بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہورہی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار بھی ماند پڑگئی ہے۔ امسال میٹر والے علاقوں میں گاہے بے گاہے ہی بجلی کے درشن ہوتے ہیں جبکہ غیر میٹر شدہ علاقوں کا حال بہت برا ہے۔ بجلی کٹوتی کیلئے کسی بھی شیڈول سے کام نہیں لیا جارہا ہے، بجلی کی آنکھ مچولی 24گھنٹے جاری رہتی ہے۔ 2015سے ہم مسلسل طور پرہر سال یہ سنتے آرہے ہیں کہ اگلے برس سے 24گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی جبکہ حقیقی معنوں میں بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر ہونے کے بجائے بد سے بدتر ہی ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات ہے کہ گذشتہ5سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔
ڈی ڈی سی چنائو کے دوران انجینئر رشید کی گرفتاری معنی خیز: عوامی اتحاد پارٹی
سرینگر //عوامی اتحاد پارٹی نے مرکزی سرکار اور دیگر علاقائی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈی ڈی سی انتخابات کا بگل بچ چکا ہے اور سب سے پہلے شمالی کشمیر میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں تو ایسے میں انجینئر رشید کی رہائی کیلئے کیوں آواز نہیں اٹھائی گئی ۔پارٹی نے اپنے ایک بیان میں بی ڈی سی انتخابات سے جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر مضبوط بنانے کے سرکاری دعوؤں کو حقیقت سے بعید اور غلط قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں ۔ پارٹی کی ترجمان شیبان عشائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’جب ان انتخابات کو پورے شمالی کشمیر میں سب سے آگے کرایا جا رہا ہے، تو ان انتخابات کو کس طرح جائز قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ انجینئر رشید جنہوں نے 2019میں اس پارلیمانی نشست سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اور وہ آج دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ روایتی کھلاڑی جیسے پی اے جی ڈی ، کانگریس اور بی جے پی اور اس کے حلیف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، وہ انجینئر رشید کی نظر بندی سے مبینہ طور پر زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بارہمولہ لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید سب سے آگے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ یہ اچھی طرف سمجھ رہے ہیں انجینئر رشید کو تہاڑ جیل میں سزا کیوں کاٹنی پڑ رہی ہے جبکہ نئی دہلی کے ساتھ مل کر روایتی سیاست دانوں کو ان کے بہی خواہوںنے ایک بار پھر مناسب طریقے سے ایڈجسٹ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان پارٹیوں میں سے کسی نے بھی انجینئر رشید کی بلاجواز نظربند ہونے کی مذمت یا مخالفت کرنے کیلئے ایک لفظ نہیں کہا ہے۔ کئی دہائیوں تک نئی دہلی کی برکت سے کشمیر پر حکمرانی کرنے والے روایتی کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی ان کی رہائی کی خواہش نہیں کی خواہ وہ این سی ، پی ڈی پی ، پی سی ، کانگریس یا سی پی آئی ایم ہو جن کے بارے میں کم سے کم کہنا شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اور پی اے جی ڈی دونوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ان کی مسلسل نظربندی بھارتی جمہوریت کیلئے ایک سوالیہ ہے۔انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بار ان سیاسی جماعتوں سے ضرور پوچھ لیں کہ انہوں نے انجینئر ریشد کی رہائی کیلئے کوئی کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔
نرخ ناموںکی خلاف ورزیاں | پونے 3لاکھ روپے جرمانہ وصول | 106دکانداروں کیخلاف کیس درج
سرینگر//وادی کشمیر میں محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے رواں ماہ کے دوران سرکاری نرخ ناموں کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے پر 2لاکھ 77ہزار250روپے جرمانہ وصول کیا اور 106دکانداروں کیخلاف کیس درج کرلیا۔سرینگر کے34زونوں میں محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی کی قیادت میں مختلف ٹیموں نے1035کاروباری اداروں کامعائنہ کیا اور 211دکانداروں سے ایک لاکھ29ہزار500روپے جرمانہ وصول کیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ قصابوں، فرغ فروشوں،بیکری ،سبزی و میوہ فروشوں سے حاصل کیا گیاجو مقرر کی گئی سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ اس مدت میں اشیائے ضروریہ قانون مجریہ 1955کے تحت50دکانداروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں کیس درج کئے گئے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی گئی جس کے دوران 4ہزار815 دکانوں و تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیااور876دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے 1لاکھ 47ہزار750 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مختلف پولیس تھانوں میں56تاجروں کے خلاف کیس بھی درج کیا گیا۔ مشتاق احمد وانی نے کہا کہ وادی بھر میں رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر13نومبر تک2لاکھ77ہزار250روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 106تاجروں کے خلاف پولیس تھانوں میں مختلف جرائم کے تحت کیس درج کئے گئے اور مارکیٹ چیکنگ کے دوران گلی سڑی سبزی،بیکری،میوہ کو بھی ضائع کیاگیا۔ مشتاق احمد وانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اضافی نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکایت درج کرائے تاکہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں مدد مل سکے ۔ انہوںنے کہاکہ بازاروں کا معائنہ جاری رہے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔س
دفعہ370کی بحالی کیلئے چین سے مدد لینا ملک دشمن سرگرمی: روی شنکر
سرینگر//گپکار عوامی اتحاداعلامیہ کی حمایت پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کانگریس جموں وکشمیر میں دفعہ370 کی بحالی کی حمایت کرتی ہے اور کیا وہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبد اللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بیانات کی حمایت کرتی ہے۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں انسداد بدعنوانی ایکٹ سمیت متعدد مرکزی قوانین پر عمل درآمد کیا ہے۔انہوں نے کہا ’ ہم نے جموں و کشمیر اور لداخ میں مرکزی قوانین نافذ کیے ہیں،وہ جموں و کشمیر میں بدعنوانی کی روک تھام کے قانون سمیت دیگر قوانین کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں چاہتے ہیں تاکہ ان کی بدعنوانی جاری رہے، جو شخص وزیر اعلی رہا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ وہ دفعہ370 کی بحالی کے لئے بھی چین کی مدد لے گا،یہ ملک دشمن سرگرمی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو ملک کو واضح طور پر بتانا چاہئے کہ کیا کانگریس پارٹی جموں و کشمیر میںدفعہ 370 کو اپنی اصل شکل میں بحال کرنا چاہتی ہے اوروہ گپکار منشور کے ایجنڈے سے متفق ہے یا نہیں؟ ادھر بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے گپکار عوامی اتحاد کو ناپاک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد کامقصدپارلیمنٹ میںمنظور کئے گئے قوانین کے نفاذ کی مخالفت کرنا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سمبت پاترا نے کہا کہ گپکار عوامی اتحاد بالکل وہی چاہتا ہے جو پاکستان اور بھارت مخالف ممالک چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر فورم پر گیا ہے اور دفعہ 370 کو ختم کرنے کے خلاف بات کی ،گپکار الائنس بھی یہی کہتا ہے۔
چین اور پاکستان سے پیسے مل رہے ہیں: رینہ
جموں//یو این آئی// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' کو چین اور پاکستان سے پیسے مل رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اتحاد میں شامل جماعتیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کی بولی بول کر جموں و کشمیر کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔رویندر رینہ نے ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہم سب جانتے ہیں کہ گپکار والوں کو چین اور پاکستان سے پیسے مل رہے ہیں، یہ لوگ جموں و کشمیر کے حالات خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں'۔ انہوں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا: 'کانگریس پارٹی نے بھی گپکار گینگ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، یہ گپکار گینگ پاکستان اور چین کے اشاروں پر ناچنے والا گینگ ہے، یہ نہیں چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں انصاف ہو، لوگوں کو حق ملے، یہاں ایمانداری سے کام ہو، یہ جب بھی اقتدار میں رہے ہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو دو دو ہاتھ سے لوٹا ہے، غریبوں کا خون چوسا ہے'۔انہوں نے کہا: 'میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ نے بھارت ماتا کے ساتھ غداری کیوں کی ہے، اس کا آپ کو حساب دینا پڑے گا۔ رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی بی ڈی سی انتخابات میں 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' کو شکست فاش دے گی۔
بھاجپا70نشستیں حاصل کریگی: الطاف ٹھاکر
سید اعجاز
ترال //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا ہے کہ ’’گپکار گینگ ‘‘نے جموں میں ہار مان کر کشمیر میں پارٹی کی مقبولیت سے ڈر کراتحاد قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ کام کیا جو یہاں سیاستدان 70برسوں میں نہیں کر سکے ہیں جس کی بنیاد پر ہم آنے والے انتخابات میں70سے زیادہ نشستوں پرجیت درج کرینگے ۔ترال میں پارٹی کی جانب سے میدان میںکھڑا کئے گئے امیدوار عبدالرشید گوجرکی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد الطاف ٹھاکر نے کہا کہ وہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں پورے 70نشستوں پرکامیابی حاصل کرینگے کیوں کہ لوگ گزشتہ70اور 6سال کا موازنہ کر کے ہمیں کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈون کے دوران ایک بھی ایسا شخص نہیں ہوگا جس تک مفت راشن نہ پہنچا ہوگا ۔انہوں نے کہا آج تک پارٹی کی جانب سے 15سے زیادہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں جو اچھی بات ہے کیوں کہ لوگ جمہوریت پر بھروسہ کر رہے ہیں ۔ترجمان نے بتایا پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے شیڈول طبقے کو نظرانداز کیا ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی نے ترال میں ایس ٹی امیدوار کو میدان میں کھڑا کیا ہے کیوں گوجر بکروال طبقے کا امیدوار ہی اس طبقے کے مشکلات کو حل کر نے کا اہل ہو سکتا ہے ۔
گپکار اتحاد کا مقصد عظیم :ڈاکٹر شنٹی
سید اعجاز
ترال //گپکار اتحاد ایک عظیم مقصد کے لئے قائم کی گیا ہے اورانتخابات میں حصہ لینا ہماری ایک مجبوری ہے ۔ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے ترال کے امیدواراور پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ(شنٹی )نے ترال میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کیا ۔ڈاکٹر شنٹی نے کہاکہ گپکار اعلامیہ کوانتخابات کیلئے نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔انہوں کہا پی ڈی پی نے الیکٹرول پالیٹکس کے لئے اتحاد میں نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کے انسٹچیوٹ کو بچانے کے لئے انتخابات لڑنا ہماری ایک مجبوری بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا مقصد ہے کہ یہاں کے تمام اداروں کوہڑپنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے جس کے خلاف ہم اس وقت میدان میں آئے ۔ڈاکٹر شنٹی نے کہا کہ ان لوگوں کو جواب ہے کہ جویہاں بائیکاٹ کروانے کی کوشش کر رہے۔انہوںنے کہاکہ ترال کے لوگ سیکولر پسند ہیں اور یہاں ہمیشہ سے سکھ ،پنڈت یا مسلمان ہمیشہ سے ایک ساتھ بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں اور مجھے بھروسہ ہے کہ ترال کے لوگ مجھے اپنا ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ۔
پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام نے شیخ پورہ میں چلڈرن ہوم کا جائزہ لیا
بڈگام// پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام راجہ شجاعت علی نے ضلع بڈگام کے شیخ پورہ میں پریشان خواتین اور بچوں کے لئے قائم چلڈرن ہوم کم ون اسٹاپ سنٹر (او ایس سی) کا دورہ کیا۔اس موقع پر مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس ، شبنم کاملی ،سیکریٹری ڈی ایل ایس اے بڈگام تبسم ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر (ڈی ایس ڈبلیو او) ، ڈاکٹر فرحانہ اصغر اور دیگر متعلقہ موجود تھے۔پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سیشن جج راجہ شجاعت علی نے آئی سی پی ایس خصوصا ایم ڈی آئی سی پی اے کی کوششوں اور او ایس سی کے قیام کے لئے ضلعی سوشل ویلفیئر آفس بڈگام کے مساوی تعاون / تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو گھر / او ایس سی کے قیام اور مشاورت کے سیشن کی فراہمی سے حوصلے بلند ہوں گے اور یہاں مقیم متاثرہ افراد میں دیرپا اعتماد پیدا ہوگا۔پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سیشن جج نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر غیر سرکاری تنظیموں کو معاشرتی ناانصافیوں خصوصاً گھریلو زیادتیوں اور اس کی خلاف ورزیوں کے خاتمے میں مدد دی جائے جو اس وقت بڑرہی ہیں۔مشن ڈائریکٹر شبنم کاملی نے کہا کہ بورڈنگ ، رہائش سمیت تمام ضروری دیکھ بال کی فراہمی کے علاوہ قیدیوں کو بھی قابل کونسلروں کے ذریعہ مشاورت کے اجلاسوں کا تصور کیا جائے گا۔انہوںنے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ اس مشن کو ایک چیلنج کے طور پر لیں اور یہ ہماری مخلصانہ خواہش ہوگی اور ان پریشان متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔اس سے قبل ڈی ایس ڈبلیو او ڈاکٹر فرحانہ نے ان بچوں کو او ایس سی کے قیام کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی پی ایس عملہ زمین پر بہت ساری عملی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ضرورت مند بچوں کی بحالی اور بحالی کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔ڈاکٹر اصغر نے وضاحت کی کہ ضلع بڈگام میں 11بچوں کی دیکھ بال کے ادارے قائم ہیں۔ یہامکانات فی الحال 256 بچوں ، 138 مرد اور 118 خواتین کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 56 کفالت کے لئے 500 روپے مہیا کئے گئے ہیں۔
منشیات مخالف مہم | کولگام میں 2افرادچرس کی بھاری مقدارسمیت گرفتار
کولگام//کولگام پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے2افرادکو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے چرس برآمد کیا ہے ۔ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر کی نگرانی میں ایس ایچ اوکولگام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے چولگام کولگام میںغلام محمد لاوے کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اڈھائی کلو چرس کو برآمد کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں غلام محمد لاوے اوراُسکی اہلیہ شمیمہ کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلے میں کولگام تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر280/2020کے تحت کیس درج کرلیا ۔جے کے این ایس
گاندربل،بارہمولہ اوربڈگام سے کئی سیاسی اراکین اپنی پارٹی میں شامل | الطاف بخاری نے خیر مقدم کیا،کہا کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے ہیں
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ضلع نائب صدر گاندربل پیر محمد یوسف شاہ پیر کوایک تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔موصوف واکورہ گاندربل سے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں ۔انہوں نے کنگن سے اپنے قریبی ساتھی محمد یونس کے ہمراہ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، نائب صدر عثمان مجید، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور صوبائی سیکریٹری عبدالرشید ہارون کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پرشاہ نے کہاکہ اپنی پارٹی زمینی سطح پر عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے واضح اور غیر مبہم سماجی ، اقتصادی اور سیاسی ایجنڈے نے اُنہیں متاثر کیا جس کے بعد انہوں نے شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔الطاف بخاری نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ضلع گاندربل اور مضافاتی علاقہ جات میں اُن کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا’’ اپنی پارٹی خاص طور سے اُن لوگوں کے لئے سیاسی پلیٹ فارم ہے جوکہ لوگوں کو کھوکھلے نعروں اور جذباتی سیاست سے بیوقوف بنانے کے بجائے عملی طور کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہمار ا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنا ہے نہ کہ اُنہیں چاند تارے لاکر دینے کے خواب دکھانا‘‘۔اس دوران ضلع بارہمولہ سے معروف سیاسی کارکن ایڈوکیٹ کنیز سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ضلع نائب صدر گاندربل پیر محمد یوسف شاہ پیر کوایک تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔موصوف واکورہ گاندربل سے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں ۔انہوں نے کنگن سے اپنے قریبی ساتھی محمد یونس کے ہمراہ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، نائب صدر عثمان مجید، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور صوبائی سیکریٹری عبدالرشید ہارون کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پرشاہ نے کہاکہ اپنی پارٹی زمینی سطح پر عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے واضح اور غیر مبہم سماجی ، اقتصادی اور سیاسی ایجنڈے نے اُنہیں متاثر کیا جس کے بعد انہوں نے شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔الطاف بخاری نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ضلع گاندربل اور مضافاتی علاقہ جات میں اُن کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا’’ اپنی پارٹی خاص طور سے اُن لوگوں کے لئے سیاسی پلیٹ فارم ہے جوکہ لوگوں کو کھوکھلے نعروں اور جذباتی سیاست سے بیوقوف بنانے کے بجائے عملی طور کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہمار ا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنا ہے نہ کہ اُنہیں چاند تارے لاکر دینے کے خواب دکھانا‘‘۔اس دوران ضلع بارہمولہ سے معروف سیاسی کارکن ایڈوکیٹ کنیز فاطمہ اور بڈگام سے حینہ فاطمہ نے پیر کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اِن کا پارٹی صدر سیؤد محمد الطاف بخاری ، سینئر نائب صدر غلام حسن میر ، ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور ایڈووکیٹ سجاد ابراہیم نے خیر مقدم کیا۔ ایڈوکیٹ فاطمہ کا تعلق سنگھ پورہ بارہمولہ اور حینہ فاطمہ کا تعلق کولتراہ چاڈورہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی لیڈرشپ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر انہوں نے شمولیت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو زمینی سطح پر لے جانے اور لوگوں کی مشکلات ومسائل کا ازالہ کرنے میں تندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔
ایڈیٹرس ایسو سی ایشن کا فاروق جاوید سے اظہار تعزیت
سرینگر/ /جموں وکشمیر ایڈ یٹر س ایسو سی ایشن نے سینئر فوٹو جرنلسٹ فاروق جا وید خان کی والدہ اور شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی بشیر احمد شیخ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ایسو سی ایشن کے صدر رشید راہی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومین کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
سائبر دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی | ایچ ڈی ایف سی بینک کی’ منہ بند رکھو‘ مہم کا آغاز
سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بینک نے پیر کو سائبر دھوکہ دہی اور ان کی روکتھام کے بارے میں آگاہی کے لئے ’’ منہ بند رکھو‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔بینک اگلے 4 ماہ کے دوران اس سلسلے میں ہندوستان بھر میں ایک ہزار ورکشاپ منعقد کرے گی۔کارڈ کی تفصیلات ، سی وی وی کی زائد المعیاد تاریخ کا اشتراک ، او ٹی پی ، نیٹ بینکاری وموبائل بینکنگ ، لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ فون ، ایس ایم ایس ، ای میل اور سوشل میڈیا جیسے آسان اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے عام لوگوں کو اپنے رقومات کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔بینک نے کہا کہ اس مہم کے دوران اس کے بارے میں مزید بات کی جائے گی ۔بینک دھوکہ دہی کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی ہفتہ 2020 کی حمایت کرتا ہے ، جو 15سے21نونومبر تک جاری رہے گا ۔یہ دوسرا سال ہے جب ایچ ڈی ایف سی بینک بین الاقوامی فراڈ آگاہی ہفتہ میں حصہ لے رہا ہے۔’’ منہ بند رکھو‘‘ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ابتدائی طور پر بینک نے شروع کیا تھا اور اب اس میں سائبر دھوکہ دہی کے خلاف جنگ میں توسیع کردی گئی ہے۔اس مہم کا آغاز قومی سائبر سیکیورٹی کے کارڈی نیٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر راجیش پنت اور ایک مجازی پروگرام میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے چیف رسک آفیسر جمی ٹاٹا نے کیا۔ جمی ٹاٹا نے کہا کہ اس نے وباء کے دوران زور پکڑ گیا ہے جبکہ یہ مہم وقت کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ افراد آن لائن بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ’’ایک معاشرتی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ہم باقاعدگی سے پورے ملک میں صارفین اور عام عوام کے لئے محفوظ بینکاری ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے کھاتے یا کارڈ میں کسی بھی مشتبہ لین دین کی اطلاع ملی ہے تو ایچ ڈی ایف سی بینک کا کوئی نمائندہ آپ کو فون نمبر 61607475 پر فون کرے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیشہ اپنے رابطوں کی فہرست میں اپنا علاقائی فون بینکنگ نمبر محفوظ کریں ، جو آپ کے کارڈ کے گم ہونے یا چوری ہونے پر یا آپ کو معاملات میں ہنگامی صورتحال کی صورت میں مدد فراہم کرے گا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے فون بینکاری تک پہنچنے کے لئے آپ 61606161 یا ٹول فری نمبر 18002586161 پر کال کر سکتے ہیں۔
برفباری سے پیداشدہ صورتحال | راحت رسانی کیلئے فوری کام کرنے کی ضرورت: اکبر لون
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے انتظامیہ سے شمالی کشمیر میں برفباری کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور کپوارہ سے اپیل کی کہ وہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ امسال انتظامیہ بروقت کارروائی کرکے عوام کی راحت رسانی کیلئے اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک ذخیرہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگی بنیادوں ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔ محمد اکبر لون نے اس سلسلے میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے بھی رابطہ کیا گیااور راحت رسانی کے اقدامات کی جانکاری حاصل کی۔
مشن فار انٹی گریٹڈ ڈیولپمنٹ ہارٹی کلچر | نوین چودھری نے ایس ایل ای سی میٹنگ میں جائزہ لیا
سرینگر //پرنسپل سیکریٹری محکمہ باغبانی نوین کمار چودھری نے پیر کو مشن فار انٹی گریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر ( ایم آئی ڈی ایچ ) کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میںانٹی گریٹڈ کنٹرول ایٹماسفئیر ( سی اے) سٹورپروجیکٹوں کیلئے سبسڈی کے معاملات سے متعلق مفصل غور و خوض ہوا اور ایک ہی مالک کے حق میں ایک سے زیادہ سیل سٹور کے قیام کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے تمام ضلع افسران کو مثبت طریقہ کار اپنا کر محکمہ کے پاس التوا میں پڑی تمام ادائیگیوں کو واگذار کرنے کی ہدایت دی ۔ اس سے قبل چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم جنہوںنے میٹنگ میں شرکت کی جنہیں محکمہ باغبانی کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیل دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی ایک سونے کی کان ہے جس کو مناسب طریقہ کار ترقی دے کر بروئے کار لانا ہے تا کہ جموں کشمیر میں باغبانی پیداوار کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے افسروں کو لگن اور تندہی سے کام کرنے کی تلقین کی ۔
ٹریڈرس فیڈریشن لیڈر سجاد گل کی نانی کا انتقال | کاروباری اور تجارتی انجمنوں کا اظہار تعزیت
سرینگر// کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک دھڑے کے سنیئر لیڈر سجاد گل کی نانی کے انتقال پر کاروباری اور تجارتی انجمنوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے سجاد گل کی نانی کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی۔انہوں نے مرحومہ کو ایک نیک خاتون قرار دیتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔الائنس کے سنیئر لیڈر حاجی نثار، کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار،سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سیکریٹری ارشد احمد بٹ،پارمپورہ ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے صدر ہلال احمد منڈو،کے ٹی ایم ایف دھڑ کے سنیئر لیڈر نثار شہدار نے بھی مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے سجاد گل کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔