مزید خبرں

 معذورین ایکٹ2016 پر عمل درآمد کی جائیسول سوسائٹی فورم 

 
 سرینگر//جموں وکشمیر سول سوسائٹی فورم نے حکومت اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد ایکٹ 2016 کی دفعات پر عمل درآمد کریں اور اسکوترامیم سمیت عملی سطح پر لاگو کرے۔تاکہ مستحقین اور اعانت کے اہل لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے اور ذہنی اذیت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔کیونکہ ایکٹ کے عوامل کی زمینی سطح پر عدم موجودگی سے انکو مشکلات کا سامنا ہے۔ فورم کے چیئرمین عبد القیوم وانی نے کہا کہ ہر سال معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر یہ بھائی بہن یہاں تک کہ بچے سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرتے نظر آتے ہیں جو نہ ہی حکومت کے لئے اور نہ ہی باشعورمعاشرے کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔ وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یہ لوگ برسوں سے اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اورحکام خاموش تماشائی ہیں۔ وانی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر میں معذور افراد کا سروے کریں تاکہ تازہ ترین اعدادوشمار کا پتہ لگایا جاسکے۔وانی نے ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی کہ وہ معذوری ایکٹ کے تحت معذور افراد کے لئے کرایہ میں خصوصی رعایت کا اعلان کریں۔
 
 

حضرت سید میر یعقوب صاحبؒ کا عرس 

سونہ وار میں آستان عالیہ پروقار مجالس کا انعقاد

 
سرینگر//عرس مبارک حضرت میر سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار کے سلسلے میں کل اُن کی زیارت گاہ میں ایک روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا۔ وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں عقیدت مندوں نے اِس تقریب میں شرکت کی۔ نماز ظہر سے قبل مولانا شوکت حسین کینگ قادری نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں حضرت اولیاء کرام کی عظمت اور شان بیان کی۔اُنہوں نے حضرت میر سید یعقوبؒ (خلیفہ حضرت امام اعظم ثانی علامہ بابا داوٗد خاکی )کی پاک سیرت، علمی اور روحانی کمالات اور دین اسلام کی آبیاری کیلئے اُن کی قابل قدر اور ناقابل فراموش خدمات پر روشنی ڈالی۔ مولاناکینگ نے سیرت غوث العظم ؒ پر واعظ تبلیغ فرماتے ہوئے کہا کہ اُنہوں ؒنے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اور اُن کے تاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ خطمات المعظمات، درود و زاکار، مولود خوانی، شب خوانی تقریب کی پیشوائی امام بقعہ عالیہ مولانا ریاض الحق نورآبادی اور الحاج پیرزادہ محمد حسین قادری نے کی۔ جمعیت ہمدانیہ کے جنرل سکریٹری الحاج محمد اشرف عنایتی اور عالم دین مولوی مشتاق احمد خوسپوری اور مولانا محمد نورانی نقشبندی بھی تقریب پر موجود تھے۔ علمائے کرام نے بھی اس بابرکت اور مقدس مجلس میں شرکت کی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرس مبارک پر عقیدت مندوںکو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ حضرت اولیائے کرام کی تعلیم قرآن اور حدیث پر مبنی ہے اور اس پر ہمیں کاربند رہنے کی بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کشمیری کو موجودہ مشکل حالات سے نجات کیلئے دعا بھی کی۔
 

 خانقاہ اکملیہ حول میںآج مجلس منعقد ہوگی

 
سرینگر//اختتام مجلس عرس حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے تناظر میں خانقاہ اکملیہ حول میں تقریب منعقد ہوگی جس میں انجمن حمایت الاسلام کے سرپرست مولانا شوکت حسین کینگ و صدر مولانا خورشید احمد قانونگو قبل از نماز جمعہ ساڑے 12بجے آنجنابؒ کے گراں قدر تجدیدی کارناموں پر سیر حاصل روشنی ڈالینگے۔ 
 
 
 

سکمزکے38ویںیوم تاسیس کا’لوگو ‘ جاری

 
سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ نے 38 واںیوم تاسیس اور تیسرے کنوکیشن کیلئے جمعرا ت کو لاگو جاری کیا۔ سکمز صورہ 5دستمبر کو 38ویں یوم تاسیس اور تیسراسالانہ کنوکیشن ایک ساتھ منا رہا ہے۔ ’لوگو‘سکمز صورہ کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی اور اس کو قابو کرنے میں رول کو اجاگر کرتا ہے۔’’کورونا کو قابو کرنا‘‘ کے نام سے منسوب ’لوگو‘ میں مختلف رنگ سکمز کے مختلف پہلووں کو ظاہر کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر ائے جی آہنگر نے لوگو کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ’’سالانہ دن  اور سالانہ کنوکیشن  2020 ایک ساتھ 5دستمبر کو منارہا ہے اور اس کیلئے ایک خصوصی ’’لوگو ‘‘تیار کیا گیا ہے جو سکمز صورہ کی طاقت اور کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کو ظاہر کرتا ہے‘‘۔لوگو سبز گلوب کے ساتھ شروع ہوتا ہے جو زمین کی عکاسی کرتا ہے اور یہاں ہزاروں سال سے جاری زندگی کی کشمکش کا اظہار ہے۔ سنہرے رنگ کا چنار کا پتہ موسم خزان کی عکاسی کرتا ہے جبکہ سردیاں کشمیر کی خوبصورتی اورسکمزکی 4دہائیوں کی خوبصورتی کو بیان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنا ر کے پتے پر سفید نشان طبی عملہ کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگو کی سنہری بنیاد ادارے کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے جو اس نے پچھلے 4دہائیوں میں دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر پچھلے سال دسمبر میں کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا جس سے نہ صرف ہزاروں لوگوں کی جان گئی ہے، اقتصادیات تباہ، اور تعلیم کا شعبہ اثر انداز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکمز کا پورہ عملہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے  سرگرم ہے۔
 

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایس ڈی اے کی مہم 

نوگام ،شالہ ٹینگ ،پارمپورہ اور بٹہ مالو میں متعدد ڈھانچے منہدم

 
سرینگر// شہر سرینگر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے دوران سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کل نوگام ،شالہ ٹینگ ،پارمپورہ اور بٹہ مالو میں متعدد ڈھانچوں کو ہٹا دیا ۔ سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے ان علاقوں میں ایس ڈی اے کی اراضی پر کچھ لوگوں کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی قبضے کو ہٹا لیا اور یہاں پر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔ایس ڈی اے بیان کے مطابق کچھ افراد نے نوگام میں ’نو کنسٹرکشن زون ‘ میں تعمیرات کھڑا کی تھیں جبکہ شالہ ٹینگ ،بٹہ مالو اور مارمپورہ میں چھاپڑی فروشوں نے قبضہ کرکے غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کئے تھے ۔ انفورسمنٹ ٹیم نے ان مقامات پر اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے پاک کیا ۔ایس ڈی اے نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایس ڈی اے کے تحت آنے والے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کھڑاکرنے سے گریز کریں۔