سب انسپکٹر کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // قصبہ تھنہ منڈی کے منظور احمد میر محکمہ پولیس میں 40 سال خدمات انجام دینے کے بعد سب انسپکٹر کے سرکاری عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں ۔ان کی سبکدوشی کے سلسلہ میں پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں پولیس آفیسران نے سبکدوش ہو نے والے سب انسپکٹر کی جانب سے محکمہ میں دی گئی شاندار کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔انھوں نے کہا کہ افسر موصوف کے اپنے کام میں ایمانداری، خلوصِ نیت اور گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ الوداعی تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے پولیس افسر کو روایتی عزت و احترام اور باوقار طریقے سے اعزازی تحائف کے ساتھ رخصت کیا گیا جبکہ ریٹائرڈ پولیس افسر نے بھی اس شاندار الوداعی تقریب اور عزت افزائی کیلئے اپنے تمام اعلیٰ آفیسران اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں ایس ڈی پی او تھنہ منڈی چوہدری عبدالحمید ، ایس ایچ او تھنہ منڈی فرید احمد چوہدری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر کے علاوہ محکمہ پولیس کے کئی سرکردہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔
فائزہ قمر کلثوم محکمہ تعلیم سے سبکدوشی
ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام
حسین محتشم
پونچھ// ہیڈ مسٹر س گورنمنٹ ہائی سکول سرل پونچھ فائزہ قمر کلثوم کی سبکدوشی پر سکول کے عملہ کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت اور تکریم کے ساتھ سبکدوشی حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ،فائزہ قمر کلثوم کی تعلیمی میدان میں ایک درخشاں ستارے کا نام ہے جس نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے اداکئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصوفہ نے بہت عرصہ تک ہیڈ مسٹرس کے عہدے پر بھی فائز رہ کر استاتذہ کی رہنمائی کی۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دوران ماسٹر علی اکبر اورماسٹر محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے اچھے ماہر تعلیم ہی اچھے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔اس موقعہ پر موصوفہ کے شوہرانجینئر محمد رفیق چستی نے سکول کے تمام اساتذہ اور دیگر عملہ کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر فائزہ قمر کلثوم کو ریٹائرڈ منٹ پر تحائف پیش کئے گئے۔