پونچھ میں سبز سونے کی بے دریغ کٹائی
حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں کئی مقامات سے سرسبز سونے کی بے دریغ کٹائی کی شکایات سامنے آرہے ہیں جس سے نہ صرف جنگلات میں کمی واقع ہورہی ہے بلکہ اس کا اثر ماحولیات پر پڑ رہاہے ۔شاہپور علاقے میں بھی جنگلات کی کٹائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بھیڑیئے ، خرگوش ، جنگلی مرغے ، لومڑ ، کالا تتر دیگر جانوروں و پرندوں کی نسل متاثر ہورہی ہے ۔مقامی شہری جمال دین نے کہا کہ ضلع پونچھ کے جنگلوں میں سبز سونے کی بے دریغ کٹائی کی جا رہی ہے اور اس کے خلاف محکمہ کے ملازم کچھ نہیں کر رہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ متعلقہ افسران کو بار بار متوجہ کر چکے ہیں لیکن وہ خواب غفلت میں ہیں او ران کی بات سن کر ان سنی کردی جاتی ہے ۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے وزیر چوہدری لعل سنگھ سے اپیل کی کہ وہ شاہپورعلاقہ کی جانب خصوصی توجہ دیںاور جنگلات کو بچایاجائے۔انہوں وزیر موصوف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن اور تجارتی مقاصد کے لئے درختوں کی کٹائی کے سلسلے کو ختم کرنا چاہئے۔
آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج جاری
حسین محتشم
پونچھ//آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا احتجاج لگاتار جاری ہے۔اس دوران ایک بار پھر ان ملازمین نے فوارہ گارڈن پونچھ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کر کے حکومت سے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی۔ان کاکہناتھاکہ وہ کئی عرصہ سے احتجاج کررہی ہیں لیکن حکومت کوٹس سے مس نہیں ہورہی اور آج تک کوئی بھی افسر ان کے پاس نہیں آیا ۔ مقررین نے کہا کہ آنگن واڑی کارکنان اور ہیلپروں نے ہمیشہ لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیئے لیکن حکومتوں نے ان کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی مانگوں کو دہراتے ہوئے پنشن اسکیم لاگو کرنے، سبکدوشی پر چار لاکھ اور ہیلپروں کو دو دو لاکھ روپے دینے و تنخواہوں میں اضافہ کی اپیل کی ۔
موٹرسائیکل کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا زخمی
پرویز خان
منجاکوٹ //منجاکوٹ میں 12سالہ لڑکاموٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہے ۔ محمد شہزاد ولد محمد حنیف سکنہ راجدھانی دھار سڑک کنارے چل رہاتھا جس دوران ایک موٹرسائیکل نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسے مقامی لوگوںنے پولیس کی مدد سے فور ی طور پر پی ایچ سی منجاکوٹ پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ۔مقامی لوگوںنے الزام عائد کیاہے کہ یہ لڑکا ناجائز پارکنگ کی وجہ سے زخمی ہواہے ۔ ان کاکہناہے کہ لوگ اپنی گاڑیوں کو سڑک کنارے کھڑی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو راستہ نہیں ملتا اوروہ سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی زد میں آجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز کئی حادثے اسی وجہ سے پیش آتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
بخاری کا اظہار تعزیت
سرنکوٹ //نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے گزشتہ روز گاڑی کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بننے والے پوٹھہ کے محمد اسلم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم کو ٹکر مارنے پر قانونی کارروائی کی جانی چاہئے اور لواحقین کو انصاف ملناچاہئے ۔
بی ایس ایف کا راجوری میں طبی کیمپ
منیر خان
راجوری //راجوری کے چمبہ گاو¿ں کے ہائی اسکول میں بی ایس ایف کی 163بٹالین نے مفت طبی کیمپ منعقد کرکے لوگوں میں ادویات تقسیم کیں ۔ اس موقعہ پر مردوزن کی بڑی تعداد کیمپ میں چیک اپ کے لئے آئی جنہیں ماہرڈاکٹروں نے طبی جانچ کے بعد مفت ادویات فراہم کیں ۔ طبی کیمپ کا اہتمام شیو آم کمانڈنٹ 163بی ایس ایف کی قیادت میں کیا گےا جبکہ ڈاکٹر سمیش دادرو نے اس موقعہ پرمریضوں کی تشخیص کی ۔ اس موقعہ پر آنکھوں کے امراض کی بھی جانچ کی ۔طبی کیمپ میں 55مرد، 38خواتےن اور71بچوں کی جانچ کے بعد ادویات تقسیم کی گئیں۔
محکمہ فوڈ سیفٹی کے درہ دلیاں اور منگنار میں کیمپ
حسین محتشم
پونچھ// فوڈ سیفٹی آفیسرجاوید اقبال چوہدری نے گاﺅں منگناڑ اور درہ دلیاں کا دورہ کر کے مقامی لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاءکے معیار کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔انہوں نے غذائیت کے ایکٹ ایف بی او اور ایف ایس ایس اے سے لوگوں اور مقامی تاجروں کو روشناس کراتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت دی کہ وہ خرید و فروخت کاریکارڈ مرتب کریں ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس بات کا پور اپور اریکارڈرکھیں کہ کونسی شے کہاںسے خرید ی گئی ہے اور اسے کس کو فروخت کیاجارہاہے ۔اس دوران انہوں نے کہاکہ ایکٹ کی ہر حال میں پاسداری کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کارروائی کاسامناکرناپڑے گا۔
پائپ بجلی لائن سے ٹکراگئی
محکمہ پی ایچ ای کا مزدور شدید زخمی
طارق شال
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے ڈنہ علاقے میں محکمہ پی ایچ ای کی پائپ بچھانے کے دوران ایک مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جسکو ڈاکٹروں نے نازک حالت میں ضلع شفا خانہ راجوری منتقل کیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں محکمہ پی ایچ ای نے پائپ بچھانے کے لئے مزدورکو کام پر لگارکھاتھاجو ایک پائپ اٹھاکر لیجارہاتھا کہ یہ پائپ بجلی کی تار سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے وہ پچاس فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگرا اور شدید زخمی ہوگیا۔اس کی پہچان محمد بشیر ولد سائیں سکنہ ڈنہ کے طور پر ہوئی ہے جس کو فوری طو رپر تھنہ منڈی کے سرکاری ہسپتال لایا گیاجہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعداسے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیا۔
چمبہ گاو¿ں کے لوگ پانی کی بوند بوند کے محتاج
منیر خان
راجوری//راجوری کے پنچ گرائیں بلاک کے کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم ہیںاور لوگوں کو ایک ایک بوند کیلئے ترسناپڑتاہے۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ آزادی سے آج تک کسی نے بھی اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور انہیں پینے کے پانی کی شدید قلت کاسامناہے ۔ چمبہ ، ڈلا، نیاکہ ، ننگال ، پونالی ،پریالی اور کوراپانی کے لوگوں کاکہناہے کہ آج تک محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے پانی کی ایک پائپ تک نہیں بچھائی گئی اور حکومت کو کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا۔ محمد لطیف ، جمال محمد ، فیروز احمد اور زیتون بی نے بتایا کہ چمبہ گاو¿ں کے لوگوں نے آج تک سرکاری مراعات دیکھی تک نہیں اور یہاں لیڈر تبھی آتے ہیں جب الیکشن قریب ہو ۔ انہوں نے کہا کہ گاو¿ں سے کئی بار وفودنے پی ایچ ای افسران سے پانی کی سپلائی فراہم کرنے کی مانگ کی لیکن ہر بار یہی جواب ملاکہ جب پیسہ آئے گاتو ان کو پانی فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گرمیوں میں لوگ کئی کئی کلومیٹر پیدل پانی لینے جاتے ہیں اور دشوارگزار راستے گزر کر پانی سرپر ڈھوکر لاناخواتےن کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں۔ایک خاتون کاکہناہے کہ وہ غریب لوگ ہیں اس لئے کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔ ان کاکہناہے کہ اب انہوںنے تمام تر امیدیں توڑ دی ہیں ۔ مقامی آبادی نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے ان کے علاقے میں پانی کی سپلائی فراہم کروائیں ۔
سرنکوٹ میں این سی کا اجلاس منعقد
بختیار حسین
سرنکوٹ// اقبال نگر سرنکوٹ میں نیشنل کانفرنس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت نائب ضلع صدرحاجی صادق قریشی نے کی ۔اس موقعہ پربلاک صدرحاجی عبدالمجید اور ضلع آرگنائزر او بی سی بھی موجو دتھے ۔ میٹنگ میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیااور مقررین نے مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب سے پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہواہے ۔انہوںنے کہاکہ جہاں امن و قانون کی صورتحال کاسامناہے وہیں دیگر طرح کے مسائل بھی درپیش ہیں جن کو حل کرنے کی خاطر کوئی اقدام نہیں کیاجارہا ۔انہوںنے پارٹی کارکنان پر زور دیاکہ وہ مقامی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنائیں اور آئندہ اسمبلی چناﺅ میں پارٹی لیڈر مشتاق بخاری کو کامیاب کروایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ سرنکوٹ میں تمام پروجیکٹ ٹھپ ہیں اور مشتاق بخاری کے بطور ممبراسمبلی مدت ختم ہونے کے بعد کوئی کام نہیں ہوا۔
سرحدی علاقے میں طبی کیمپ کا اہتمام
جا وید اقبال
مینڈھر// بی ایس ایف کی 200بٹا لین کی جانب سے اچھا د مینڈھر میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتا ح انیتا سنگھ نے کیا۔ اس موقعہ پر ڈی ای جی بی ایس ایف ڈی پی سنگھ، کما نڈنگ افسر 200بی ایس ایف دیپک تیو ری،ڈاکٹررشمیت کو ر، ڈاکٹر شہزاد احمد خان، ڈاکٹر ابراد ، ڈاکٹر امیتاز ، سابقہ سرپنچ حبیب اللہ خان کے علاوہ بھا ری تعداد میں بی ایس ایف کے افسر ان اور معز ز شہر ی مو جو د تھے۔ اس موقعہ پر 400کے قریب مر یضو ں کا معا ئنہ کیا گیا جبکہ 150کے لگ بھگ مو یشو ں کا بھی چیک اپ کیا گیا۔ ڈی ائی جی بی ایس ایف نے بتایاکہ انہوں نے سر حدی علا قہ میں رہنے والی غر یب عوام کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا تا کہ گو لہ با ری سے متا ثرہ لو گ مفت میں ادیا ت حا صل کر سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس کے بعد بھی وہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کےلئے ایسے طبی کیمپو ں کا انعقا د کر تے رہیں گے ۔اس دوران آئی ٹی آئی مینڈھر کے ان طلباءکو ایک ایک بیگ اور الیکٹریشن کا ساما ن مفت میں دیاجنہوںنے حال ہی میں ایک مہینے کی تربیت مکمل کی ہے ۔مقامی لوگوںنے بی ایس ایف یونٹ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے ایسے کیمپ آئندہ بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ انہیں ان سے فائدہ مل سکے ۔مقامی یو نٹ کے کما نڈنگ افسر دیپک تیو ری نے کیمپ میں آنے والے سبھی افراد کاشکریہ اد اکرتے ہوئے ان سے بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی۔
پانی بچاﺅ ۔زندگی بچاﺅ کے موضوع پرسیمینار
مےنڈھر//غیر سرکاری تنظیم ’سوسائٹی برائے سماج سدھار ‘کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری مینڈھر میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر ممتاز احمدبھٹی چیف میڈیکل افیسرپونچھ بطور مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقعہ پر پروفیسر عبد الرﺅف وائس پرنسپل ڈگری کالج مینڈھر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔پروگرام میںڈگری کالج کے طلباکے علاوہ اساتذہ اکرام اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کے لئے ایک انتہائی لازمی جز ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔ان کاکہناتھاکہ پیاس کے دوران اگر انسان کو پانی میسر نہ ہو تو زندگی خطرے سے خالی نہیں رہتی۔ان کاکہناتھاکہ موجودہ دور میں قرہِ ارض پر پانی کی سطح میںبتدریج کمی واقع ہو رہی ہے، زیر زمین آبی زخائر میں پانی کم ہوتا جا رہا ہے اورقدرتی چشمے خشک ہوتے جا رہے ہیں جو کہ سماج کے لئے ایک لمحہ ِفکریہ ہے ۔مقررین نے کہاکہ زمین میں پانی کی کمی کی اصل وجہ آسمانی بارشیں کم ہونا اورزمین پر درختوں کی نایابی ثابت ہوا ہے۔مقررین نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر قرہِ ارض پر صورت ِحال جوں کے توں رہتی ہے تو اغلب ہے کہ مستقبل میں پینے کے پانی کی قلت میںاضافہ ممکن ہو ۔انہوںنے کہا کہ تمام مذاہب خصوصاً دین اسلام میں پانی کے استعمال کی ایک شرعی حد مقرر ہے اور پانی کے ناجائز استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے،آج اگر پوری دنیا ان شرعی احکامات پر عمل کرے تو یقینا رسوائی اور خفت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال کفایت سے کریں اور جس قدر ممکن ہو سکے اپنے مسکن کے گرد اور زرعی زمینوں میں تالاب تعمیر کرکے پانی کا ذخیرہ کریں جو کہ بروقت ضرورت استعمال میں لایا جا سکے۔
تھنہ منڈی میں کھیل مقابلوں کاافتتاح
طارق شا ل
تھنہ منڈی// جموں کشمیر پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت تھنہ منڈی میں کھیل مقابلوں کاافتتاح کیا۔اس دوران پہلے مقابلے میں والی بال میچ کھیلا گیا جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔ والی بال کا فائنل میچ با با سپورٹس کلب تھنہ منڈی اور ہسپلوٹ کلب کے درمیان کھیلا گیاجسے با با سپورٹس کلب تھنہ منڈی نے سخت مقابلہ آرائی کے بعدجیت لیا۔ اس ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں محکمہ پولیس کی طرف سے سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری، ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار، شمشیر، سمیال،شفیع کملاک کے علاوہ مڈل اسکول تھنہ منڈی کا عملہ بھی موجود تھا۔اس دوران کمنٹری کے لیے فرائض سلیم جاوید رینہ اور اشفاق رینہ نے انجام دیئے۔ اس ٹورنا منٹ میں ممبر اسمبلی راجوری ایڈووکیٹ قمر حسین چوہدری بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔اس دوران ان کے ہمراہ محمد اقبال شاہ، عبدالرشید شال، شمشیر لون، شوکت احمد شال، جاوید مرزا،مشتاق چوہدری، لیاقت چوہدری،مختار چوہدری،حاجی لال حسین بھی تھے۔رکن اسمبلی نے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی اوراسکول کے گراﺅنڈکی مرمت کےلئے سی ڈی ایف سے ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کابھی اعلان کیا۔تھنہ منڈی میں پولیس کی طرف سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت والی بال، کبڈی، کھوہ کھوہ ،بیڈ، منٹن، کیرم بورڈ کے مقابلے ہوںگے ۔