مزید خبرں

حضرت شیخ دائودبٹہ مالو صاحبؒ کا عرس 11اپریل کو

علاقہ میں ہنگامی بنیادوں پرسڑکوں کی مرمت کا مطالبہ

سرینگر//حضرت شیخ دائود المعروف بتہ مول صاحب ؒ کا عرس 11 اپریل24رجب المرجب کو شروع ہورہا ہے۔عرس کے ایام کے دوران ان کے آستان عالیہ پر ختمات االمعظمات اور درود و ازکار کی مجالس منعقد ہونگی ۔عرس کے دوران وادی کے اطراف و اکناف سے زایرین کی بھاری شرکت متوقع ہے ۔ادارہ اوقاف مسجد شرف حضرت شیخ دائود ؒ نے ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنر سرینگر سے اپیل کی ہے کہ گرد و پیش کی سڑکوں پرجن پر گہرے کھڈ بنے ہیں ،کی مرمت کی جائے تاکہ زائرین کو تکلیف نہ ہو ۔ادارہ اوقاف نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عرس کے ایام کے دوران علاقہ میں بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔
 

احمد صاحب تاربلی ؒکا عرس

نواکدل میں مجالس آراستہ ہونگی

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ احمد صاحب تاربلی  ؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ان کے آستان عالیہ واقع تاربل نواکدل میںروزنہ صبح ساڑھے7بجے سے ختمات المعظمات اور قرآن خوانی کی مجلس سجادہ نشین فیاض احمد عاصمی کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے ۔اب عرس کی تقریب 13ماہ رجب سنیچر کو صبح ساڑھے7بجے منائی جارہی ہے جبکہ دوسرے روز یکم اپریل کو مولود شریف کی محفل مجلس منعقد ہورہی ہے ۔