ثانی ٔ زہرا فائونڈیشن سرنکوٹ مینڈھر کی تشکیل
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سرنکوٹ //ملت جعفریہ سرنکوٹ و مینڈھر کا ایک اجلاس امام بارگاہ سرنکوٹ میں زیر صدارت سید منظور حسین جعفری منعقد ہواجس میں غورو غوض کے بعد ثانی ٔ زہرا فائونڈیشن سرنکوٹ مینڈھر کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اتفاق رائے سے ڈاکٹر سید بشارت حسین شیرازی کوثانی ٔ زہرا فائونڈیشن کا صدر نامزد کیا ۔اس دوران دیگر عہدیداران کی نامزدگی بھی عمل میں لائی گئی ۔ بیان کے مطابق سید منظور حسین گورسائی کو سینئر نائب صدر ، سید سفیر حسین گورسائی ، سید عباس حسین پوٹھہ اور سید تصدق حسین اڈاری گورسائی کو نائب صدور ، ماسٹر سید عظمت حسین شاہ سانگلہ کو جنرل سیکریٹری ،سید امتیاز حسین سلواہ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، سید مظہر حسین سنئی کو چیف آرگنائزر ، سید عباس نقوی ڈھیر گورسائی ، حاجی سید سجاد حسین اڈاری گورسائی ، سید اعجاز علی سرنکوٹ اور سید معروف حسین سلواہ کو آرگنائزر ،ماسٹر سید سجاد کلر کٹل ، ماسٹر سید نظار شاہ سرنکوٹ ، جعفر حسین شاہ ڈھاراں گورسائی اور سید یاسر شاہ گوہلد کو خازن ، سید ارشد حسین نقوی گورسائی نالہ کو سینئر پبلسٹی سیکریٹری اور سید ارادت علی سرنکوٹ کو پبلسٹی سیکریٹری بنایاگیا ۔ اجلاس میں یہ طے پایاگیاکہ مولاناسید صفدر حسین فائونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ رہیںگے ۔ اس دوران مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی گئی ۔
کالج میں عربی شعبہ قائم کرنے پر اظہار تشکر
طارق شال
تھنہ منڈی // ڈگری کالج تھنہ منڈی میں عربی مضمون متعارف کر نے پر تھنہ منڈی عوام نے سرکار کا شکریہ ادا کیاہے۔ تھنہ منڈی کی عوام بالخصوص بیوپار منڈل اراکین، سیاسی ،سماجی، دینی، ادبی اور غیر سرکاری تنظیموں کے اراکین نے گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں عربی مضمون متعارف کرائے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عربی کے شعبے کی تعلیم کیلئے حکومت نے پہلے ہی اسسٹنٹ پروفیسروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جو ایک تاریخی اقدام ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی طر ف سے کشمیری مضمون بھی متعارف کروایاگیاہے جو ایک اہم فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ راجوری پونچھ میں کشمیری زبان بولنے والے لوگ آباد ہیں جن کو اس سے فائدہ ہوگا۔
اعجاز کی ڈی سی تعیناتی کا خیر مقدم
جا وید قبال
مینڈھر// دھرانہ مینڈھر سے تعلق رکھنے والے نو جوا ن آئی اے ایس افسر محمد اعجا ز کی ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ کے طور پر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقامی لوگوںنے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہو ں نے خو شی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر مسرور ہیں کہ علا قہ کے ایک نو اجو ان افسر کی ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ کے طور پر تعیناتی ہوئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جیسے ہی جی اے ڈی سے جیسے ہی اعجا ز کی پو نچھ تعینا تی کا حکم نا مہ جا ری ہوا تو مینڈھر کے تمام لو گو ں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو مبا رک با د پیش کر تے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ پو نچھ ضلع میں بھی تعمیر و تر قی کے کام کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ خا ص کردھر انہ علا قہ کے لو گ بہت زیادہ خوش ہوئے اور انہیں اعجاز سے بہت زیادہ امیدیں ہیں ۔مقامی شہریوں حاجی محمد شارق خان، محمد عبا رت خان، جا وید احمد خان، حا جی شبیر خان اور شکیل احمد وغیرہ نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ اعجاز کی تعیناتی کے بعد ان کے تمام مسائل حل ہوںگے ۔
راجہ عباس خان کیساتھ اظہار ہمدردی
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مینڈھر//پیر پنجال عوامی پارٹی کے سر پرست اعلیٰ ایڈووکیٹ راجہ محمد عباس خان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر پونچھ کی کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے افسوس کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں سید صادق حسین شاہ صدر انجمن کاظمیہ گوہلد، سید تعظیم کاظمی ، جاوید اقبال خان ، ناظم علی منہاس ،طارق خان ، چوہدری محمد یونس چوہان صدر پیر پنجال عوامی پارٹی ، مشتاق احمد فانی ریاستی سیکریٹری پیر پنجال عوامی پارٹی ، چوہدری محمد شفیع کھٹانہ ضلع صدر پونچھ، چوہدری عبدالرحمٰن ضلع جنرل سیکریٹری پونچھ،راجہ محمد اشرف خان بلاک صدر ننگالی ، چوہدری محمد افضل ضلع نائب صدر پونچھ ، چوہدری محمد ایوب ممبر پیر پنجال عوامی پارٹی ،یاسر عرفات یوتھ لیڈر پیر پنجال عوامی پارٹی، چوہدری عبدالمجید صدر کسان مزدور یونین مینڈھر ، ایڈووکیٹ محمد معروف خان سینئر لیڈر پی ڈی پی، سردار وسیم احمد خان سینئر لیڈر پی ڈی پی،سردار ندیم احمد خان سینئرلیڈر پی ڈی پی، سکندر حسین نیشنل کانفرنس لیڈر، محمد یونس ڈار صدر کشمیری یوناٹیڈ فرنٹ وغیرہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ہے ۔انہوںنے مرحومہ کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
قاسم علی تنظیم المومنین منڈی کے عبوری صدر نامزد
عشرت بٹ
منڈی// تنظیم المومنین منڈی کا ایک اجلاس امامیہ پارک منڈی میں منعقدہو ا۔اس موقعہ پر اتفاق رائے سے قاسم علی باگن کو تنظیم المومنین کا ایک سال کیلئے عبوری صدر بنایاگیا۔میٹنگ کی صدارت تنظیم المومنین کے سرپرست اعلیٰ غلام احمد بانڈے نے کی۔اس موقعہ پر قاسم علی باگن نے کہا کہ وہ سرپرستان قوم اور تنظیم المومنین کے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں ایک مرتبہ پھر اعتماد کر کے تنظیم کا صدر نامزد کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریںگے اوردین اسلام کی بقا اور مشنِ رسول خداؐ اور مشنِ امام حسین ؑکی پاسداری کوشاں رہیںگے۔اس موقعہ پر ماسٹر غلام نقی وار، نثار حسین بانڈے، سید قلب عباس موسوی، فدا حسین باگن، نثار حسین باگن ،ماسٹر علی رضا بانڈے، کفایت حسین باگن ،اعجاز حسین باگن ،تنظیم المومنین کے سابق صدر نجم الحسن وار، سابق صدر فدا حسین بانڈے ،شبیہ الحسن وار وغیرہ بھی موجودتھے ۔
پونچھ راولاکوٹ تجارت
۔1کروڑ73لاکھ کاکاروبار ہوا
حسین محتشم
پونچھ//پاکستان اور ہندوستان کے درمیان چکانداباغ کے راستہ سے تجارت کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھوارکے روز چکانداباغ کے راستہ سے پونچھ اور راولاکوٹ کے بیچ تجارت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس مرتبہ کل ایک کروڑ تہتر لاکھ اور پچاس ہزار روپے کا کاروبار ہوا۔ چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹر سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کیلئے اس بار کل 29 ٹرکوں میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے کیلے، جیرا، املی، جڑی بوٹیاں اور انار روانہ کئے گئے۔وہیں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے اس بار 06 ٹرکوں کے ذریعہ ترسٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے کے بادام، کافی اور جڑی بوٹیاں آئیں۔ ٹریڈ سنٹر انتظامیہ کی طرف سے کسٹوڈین تنویر احمد جبکہ پاکستان کی طرف سے ٹی ایف او نعیم احمد موجود رہے۔ کراس ایل او سی ٹریڈ یونین پونچھ نے دونوں حکومتوں سے حد متارکہ پر جلد از جلد دونوں ملکوں کے تاجروں کی میٹنگ منعقد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لین دین کے معاملات کا حل نکالاجاسکے۔
پرنسپل گرلز ہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ اعزاز سے سرفراز
بختیارحسین
سرنکوٹ //لیکچرار ڈے پر جموں میں منعقدہ پروگرام کے دوران گرلزہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ کے پرنسپل سید افتخار حسین شاہ کو بارہویں کلاس کے بہترین نتائج پر اعزازسے نوازاگیا ۔ ونٹر زون میں راجوری پونچھ میں یہ سکول اول پوزیشن پر آیاہے جبکہ ضلع پونچھ میں سمر زون اور ونٹر زون میں اس کی تمام تر سرکاری اداروںمیں بہترین پوزیشن رہی ہے ۔لیکچرار ڈے پر سکول کے پرنسپل کو حکام کی طرف سے اعزاز سے نوازاگیا ۔