مزید خبرں

خطہ چناب میں سوچھ بھارت مہم کے تحت متعدد تقاریب کا اہتمام 

بٹیاس گندو محمد اسحٰق عارف

ڈوڈہ//بی ڈی او جکیاس کرشن کمار رینا کی سرپرستی اور کلدیپ سنگھ جی آر ایس پنچائت بٹیاس کی قیادت میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے سوچھ بھارت مشن کے تحت بٹیاس بازار میں ایک صفائی مہم، ریلی اور جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی معززین اور سیاسی و سماجی کارکنان نے حصہ لیا۔پہلے مرحلہ میں بازار میں صفائی مہم چلائی گئی جب کہ دوسرے مرحلہ میں ایک ریلی اور جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کلدیپ سنگھ کے علاوہ وصیت ٹاک، امریک کمار اور برکت علی بٹ نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنے گھروں، اپنے آس پاس، اپنے بازاروں اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 
 
 

گول 

زاہد بشیر

گول//محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے آج گول ہائر سکینڈری سکول میں سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا یہ اہتمام بی ڈی او گول راجندر سنگھ رینا کی جانب سے ہوا اور اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول ، ایس ڈی پی او گول ،پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مختلف اسکولوں کے بچوں نے مصوری میں بھی حصہ لیا اور بی ڈی او گول نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو صاف رکھیں اور گھر میں بیت الخلاء کا ہونا بھی لازمی ہے اور بے شرم لوگ ہی بیت الخلاء نہیں بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عزت ہے تو سب کچھ ہے آج کے دور میں بھی جب ہم کھلے عام رفاع حاجت کھلے عام کریں گے تو یہ افسوس سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی ہر ایک شخص کی مدد کے لئے تیار ہے لیکن وہ آگے آئیں اور محکمہ ان کے ساتھ ہے ۔اس موقعہ گول میں گاڑیوں میں گائو گائوں جا کر لوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں تک سوچھ بھارت مشن سے متعلق پیغام پہنچایا ۔بی ڈی او گول راجندر سنگھ رینا نے اس موقعہ پرلوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھروں کے آس پاس صفائی رکھیں اور ہمارے گھر صاف ہیں تو پورا بھارت صاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف سے صفائی صحت کا ضامن ہے وہیں دوسری جانب سے یہ نصف ایمان بھی ہے اور سکولی بچوں پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سکول میں ہی نہیں گھروں میں بھی صفائی کا خیال رکھیں اور پالی تھین کا کم استعمال کریں ۔ اس دوران گول و ملحقہ جات میں سومو گاڑیوں میں لوڈ اسپیکر کے ذریعے سوچھ بھارت مشن سے متعلق لوگوں تک پیغام پہنچایا ۔
 
 

رام بن

رام بن //ملک بھر میں جاری گرام سوراج ابھیان کے تحت ضلع رام بن میں 14اپریل سے5مئی تک سوچھ بھارت دوس منایا گیا ۔اس پروگرام کے تحت ڈی سی رام بن طارق حُسین گنائی نے طلاب کی ایک ریلی کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن اور کھڑی سے بدھ کے روز ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ڈی سی کے ہمراہ اے سی ڈی جی ایچ کرائی پاک اور تحصیلدار تابش سلیم ،بی ڈی او جہانگیر احمد اور پرنسپلز، طلاب اور سکول سٹاف تھا۔مقامی انتظامیہ رام بن اور کھاری میں صفائی کو برقرار رکھنے کے اس مہم کو آگے بڑھا رہی ہے۔ان دونوں مقامات پر طلاب نے ایک ریلی نکالی جو مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے انکے سکولوں میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں لوگوں کو صفائی وستھارئی کے بارے میں جانکاری دینے کے مقصد سے نعرے لگائے گئے۔اس موقعہ پر طلاب نے صفائی کی اہمیت پر خطاب کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے اپنے ارد و گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے اس سلسلہ میں جامع بیداری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سماج کے تمام طبقہ کے لوگ اس میں شامل ہو جائیں۔انہوںنے کہا کہ یہ ہماری ذمہ واری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد عوامی جگہوںیعنی کہ سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر مقامات کو صاف رکھیںاور انہیں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کی جگہ سے پاک رکھیں۔انہوں نے سوچھ ابھیان کو دیہی سطح پر فروغ دینے کیلئے کہا کیونکہ دیہات ہماری سوسائٹی کے بنیادی یونٹ ہیں۔انہوں نے طلاب کو اس سلسلہ میں پیغام رسانی کا کام کرنے کو کہا۔ سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے سنا سر،دچھن ،گول، فگو بانہال اور سینا بٹی اُکھڑال میں بھی صفائی مہم منعقد کی ہے،جس میں محکمہ کے ملازمین کے علاوہ آشائوں اور آنگن واڑی ورکروں نے بھی شمولیت کی۔
 
 

کشتواڑ 

کشتواڑ//ضلع میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی ہدایت پر گرام سوراج ابھیان۔2018  کے تحت  سوچھ بھارت دوس منایا گیا ۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع پنچایتی افسر کشتواڑ کی رہنمائی میںمنعقد کی گئی۔اے ڈی سی کشتواڑ کشوری لعل شرما نے بطور مہمان خصوصی پروگرام کی صدارت کی  جبکہ ایس ایس پی ابرار احمد چودھری (کے پی ایس) مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام میں ضلع افسروں ،سیکٹورل افسروں ،دانشوروں ، قلم کاروں، ڈاکٹروں ،این ایس ایس والینٹروں،اُمید گروپ کے خواتین ممبران نے نہایت شوق سے شرکت کی۔سوچھ بھارت دوس منانے کا مقصد  لوگوں کو صحت و صفائی کے عادات پیدا کرنا تاکہ انکے طرز زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔ضلع پنچایت افسر سنیل کمار بھوٹیال نے پروگرام میں شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشتوڑ کو صاف و شفاف اور سر سبز رکھنے پر زور دیا اور اپیل کی کہ کشتواڑ کو مقررہ مدت میں کھلے میں حاجت رفعہ سے پاک قرار دیاجائے۔اس سلسلہ میں  ضلع یوتھ سروسز و سپورٹس افسر دیوان چند ٹھاکور نے شرکا کوسوچھتا کی حلف دلائی ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی کشوری لعل شرما اور ایس ایس پی ابرار احمد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صاف انڈیا مشن کو مکمل کرنے کے لئیلوگوں کو آگے آکر رضاکارانہ طور سے اس مہم میں شامل ہونا چاہیے،تاکہ ایس بی ایم کا نشانہ مقررہ مدت میں حاصل کیا جا سکے۔اس موقعہ پر نیو ڈی سی آفس کمپلیکس کے گرد و نواح میں صفائی مہم شروع کی گئی۔