وجے کمارآج عوامی مشکلات سُنیں گے
سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار 19 ستمبر کو جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں عوامی مشکلات سُننے کیلئے دستیاب رہیں گے۔ مشیر موصوف کیساتھ ملاقات کے خواہش مند عوامی وفود ، آرگنائزیشنز اور انفرادری طور پر صُبح9 بجکر45 منٹ سے10 بجکر 45 منٹ تک ملاقات کر کے اپنی مشکلات پیش کرسکتے ہیں۔
نمایش گاہ میں کھادی نمائش شروع
سرینگر//کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی طرف سے نمائش گاہ سرینگر میں کل سے ایک ماہ طویل قومی سطح کی نمائش شروع ہوئی جس میں کھادی مصنوعات سے متعلق 200 سٹال لگائے گئے ہیں ۔ بورڈ کے سیکرٹری نے بتایا کہ اس نمائش کی بدولت نہ صرف کھادی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ ابھرتے ہوئے صنعتکاروں کو بھی اپنی مصنوعات کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں معیاری مصنوعات رکھی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2017-18 میں بورڈ نے 2024 یونٹوں کو مالی معاونت فراہم کی جبکہ 13230 افراد کو وزیر اعظم روز گار پروگرام کے تحت روز گار فراہم کیا گیا ۔ اس موقعہ پر صنعت و حرفت محکمے کے مختلف افسران بھی موجود تھے ۔
فریڈم پارٹی کا خراج
سرینگر// ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے اعجاز احمد ڈار کو اُن کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اعجاز ڈار کو ہمیشہ جاری تحریک مزاحمت کے بانیوں کے طور پر یاد کیا جائے گا اور انہوں نے، قوم کی طویل نیند توڑنے کیلئے جس پامردی اور جرأٗت کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔