مزید خبرں

 فلسفہ شہادت اور واقعہ کربلا

۔10محرم کونرورہ میں میرواعظ کا خطاب ہوگا  

سرینگر//علاقہ عیدگاہ الم صاحب نرورہ کے عوام اور آستان عالیہ الم صاحب نرورہ کی دعوت پر حسب معمول قدیم 10؍ محرم الحرام مطابق 21 ستمبربعد دوپہرساڑھے3بجے سے تا نماز عصر میرواعظ عمر فاروق عاشورہ محرم کی مناسبت سے وعظ و تبلیغ فرمائیں گے ۔ اس موقعہ پر میرواعظ جناب امام عالی مقام سیدنا حسین ؓ اور آپ کے جانثار رفقاء شہدائے کرب و بلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسفہ شہادت اور واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔ آستان عالیہ الم صاحب نرورہ کی انتظامیہ میں حاضرین ، سامعین اور زائرین کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔
 
 

سکمز کامفت طبی کیمپ قائم

سرینگر// ڈائر ایکٹر شیر کشمیر میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر ڈاکٹر عمر شاہ کی ہدایت پر جڈی بل میں7محرم سے ایک مفت طبی کیمپ لگایا گیا ہے جو 10محرم تک جاری رہے گا۔کیمپ میں عزاداروں کے لئے بہتر طبی سہولیات دستیاب رکھئے گئے ۔
 
 

شہدائے کربلا کی قربانیاں اور عصر حاضر میں ملت کی ذمہ داریاں

 شمس واری میں مولانا خورشید احمد قانونگوکا خطاب

سرینگر// آج شب عاشورہ کے سلسلے میں میر سید محمد ہمدانی شمس واری خانقاہ معلی میں بعد مغرب تا عشاء ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں صدر انجمن حمایت اسلام مولانا خورشید احمد قانون گو حضرت امام حسین ؓ اورشہدا ء کربلا کے ؑطیم قربانیوں اور عصر حاضر میں ملت پر ذمہ داریوں کے موضوع پر بیان کریں گے اور جمعہ کو یوم عاشورہ پر خانقاہ اکملیہ حول میں ایسی ہی مجلس ہوگی۔
 

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار

کے وِجے کمارکی لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی 

سری نگر//گورنر کے صلاح کار کے وِجے کمار نے کل یہاںچرچ لین سری نگر میں گورنرس گریوینس سیل کے تحت منعقد کئے گئے ایک عوامی دربار کے دورا ن مختلف وفود اور لوگوں کے مسائل اور مطالبات سنے ۔کیمپ کے دوران 20وفود اور 27افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے یہ مطالبات غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے کئی مسائل موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی۔کے وِجے کمار نے لوگوں سے کہا کہ اُن کے معاملات کو حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ہدایات جار ی کئے ہیں۔
 

 ہر منگل کو 

عوامی شکایات سُنیں گے

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار جے کے گورنرس گریوینس سیل سرینگر میں اب بُدھ کے بجائے منگل کو ہی لوگوں کے مسائل سُنیں گے۔اس حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مشیر موصوف گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں بُدھ کے بجائے اب منگل کو ہی صُبح10 بجے سے12 بجے تک عوامی شکایات سُنیں گے۔عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر منگلوار کو جے کے جی جی سی میں مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مطالبات اور مسائل درج کرواسکتے ہیں۔