مزید خبرں

نئے سال کا آغاز اور شہادت امام حسینؓ 

حریت (گ) کاحیدر پورہ میں سمینار اتوار کو 

سرینگر// حریت(گ) اسلامی کلینڈر کے نئے سال کے آغاز اور شہادت امام حسینؓ کی مناسبت سے23ستمبر10:30بجے حیدرپورہ میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’نقشِ اِلّااللہ بر صحرا نوشت۔۔۔۔ سطرِ عنوانِ نجاتِ ما نوشت‘‘ کا انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ سیمینار کی صدارت سید علی گیلانی کررہے ہیں اور اس میں کئی علمائِ دین،سیاسی راہنما اور دانشور اظہار خیال کریں گے اور فلسفہ شہادت پر قرآن وسنت کی رُو سے روشنی ڈالیں گے۔
 

عالمی شہرت یافتہ سکالر پروفیسر محمد فاروق 

سکائپ پر کشمیر یونیورسٹی میںکل خطبہ دیں گے 

سرینگر// عالمی شہرت یافتہ سکالر پروفیسر محمد فاروق'Quran and Legalism'کے مو ضوع پر خطبہ فرمائیں گے ۔سکائپ پر ان کا خطبہ ہوگا اور اس سلسلے میں کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں انتظام کیا گیا ہے ،ان کا خطبہ سنیچر کو بعد دوپہر2:45 شروع ہوگا۔کشمیر یونیورسٹی نے خواہشمند افراد کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
 

لالبازار کے سرکردہ تاجر کا انتقال

 حاجی محمد یاسین خان نے ڈھارس بندھائی

سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے سرینگر کے سرکرہ تاجر اور آبی گزر میں واقع میسرز کریشن کے مالک امتیاز حسین نحوی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کا ایک وفدحاجی محمد یاسین خان کی قیادت میںلال بازار گیااورمرحوم کے والد محمد حسین نحوی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کو ایک نیک دل اور پاکباز تاجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتیازحسین کی موت سے وہ ایک جگری دوست سے محروم ہوئے۔
 
 

اسلامیہ کالج کی  صفائی مہم اور ریلی

سری نگر//اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس ( آئی سی ایس سی ) سر ی نگر نے کل ماحول کو پاک و صاف رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے سلسلے میں ایک صفائی مہم اور جانکاری ریلی کا اہتمام کیا۔ریلی کا انعقاد این۔ جی۔ او۔فلاح عام ادارہ کے اشتراک سے جڈی بل  سے کیا گیا۔
 

صحرائی کا اظہار تعزیت

سرینگر// چیرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی نے ظفر احمد صوفی باغات برزلہ کے والد علی محمد کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی اور  لواحقین کیساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے کشمیر نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر اور صحافی زاہد مشتاق کی والدہ کی وفات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی جنت نشینی کی دُعا کی۔