محاذ آزادی کا اظہار تعزیت
سرینگر// محاذ آزادی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی، صدر محاز سید الطاف اندرابی اور دیگر جملہ عہدیداراں و ارکان شوریٰ اورترجمان اعلیٰ محمد یوسف گلکار نے محاذکے بانی رہنما حاجی عبدلرحمان صوفی کے براد صوفی علی محمد برزلہ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ھے۔مرحوم صوفی علی محمد ایک مخلص اورخاموشی طبیعت والے شخص تھے اورانکا پورا گھرانہ تحریکی سرگرمیوَں کا مرکز رہاہے۔ان کی اجتماعی دعائیہ تقریب اتوار انکے مسکن واقع باغات راوتھ پورہ بنڈ منعقد ہوگی۔
جڈی بل میں سکمز کا مفت طبی کیمپ
سرینگر// شیر کشمیر میڈیکل انسٹچوٹ کی جانب سے سرینگر کے شعیہ آبادی والے علاقے میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ مفت طبی کیمپ اختتام پزیر ہوا۔ ڈائر ایکٹر ڈاکٹر عمر شاہ کی ہدایت پر جڈی بل میں گزشتہ کئی روز سے محرم الحرام کے سلسلے میں جاری مفت طبی کیمپ جمعہ کواختتام پزیر ہوا جس میںعزاداروں کی ایک بڑی تعداد کی مرہم پٹی کرنے کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی سہولیات بھی ادارے کی جانب سے دستیاب رکھیں گئیں ۔ سکمز کے نان گیزٹیڈ ائمپلائز یونین (نگوا) کے صدر اشتیاق بیگ کیمپ اور انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے۔