سڑک حادثے میں ٹریکٹرڈرائیورلقمہ اجل
راجوری//جمعہ اورسنیچرکی درمیانی شب کوجموں۔راجوری ہائی وے پرپیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ٹریکٹرڈرائیورلقمہ اجل بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹریکٹرزیرنمبری JK11B-716 حادثے کاشکارہواجس کے بعداسے راجوری ہسپتال لایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے ٹریکٹرڈرائیورمحمدپرویزولد منیرحسین ساکن بگنوٹی نوشہرہ کومردہ قراردیا۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
بیلی چرانہ جموں میں انتظامیہ کی انہدامی کاروائی کی مذمت
مسلم بستیوں کواُجاڑنا ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش:مدنی
پونچھ// پونچھ ےوتھ اےنڈ اِنٹی لیکچول فورم نے انتظامیہ کی جانب سے نِکی توی بےلی چرانہ جموں مےں مسلم آبادی کے خلاف کی گئی کاروائی کی شدےد مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں پونچھ یوتھ اینڈ اِنٹی لیکچول فورم کے چئےرمےن خواجہ اعجاز احمد مدنی نے کہا کہ مسلمانان جموں کے خلاف اےسے حربوں کو ہر گز برداشت نہےں کےا جائے گا۔مدنی نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کو تجاوزات ہٹانے کی مہم کی آڑ مےں جموں کی ڈےموگرافی کو تبدےل کرنے کی اےک سازش ہے۔مدنی نے کہا کہ بےلی چرانہ جموں مےں مسلمانوں نے محنت مزدوری کر کے جو مکانات بنائے تھے اُن کو تباہ کرنا نہاےت ہی غلط عمل ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اےک طرف جموں مےونسپلٹی کی جانب سے اُن کے مکانات کے نقشے پاس کئے گئے ہےں اِس کے باوجود بھی اس طرےقے کی کاروائی سے مسلمانوں کے خلاف سازش کی بُو آرہی ہے ۔اُنہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کےا کہ جموں مےں موجود چند انتہا پسند تنظےمےں جموں کے ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کے در پہ ہےں ۔مدنی نے کہا کہ جےسے ہی انتخابات قرےب آتے ہےں تو اِن لوگوں کے پاس الےکشن لڑنے کا واحد اےک ہی راستہ ہوتا ہے اور وہ ہے مسلم مخالف کاروائےاں جو کہ انتہائی قابل مذمت بات ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جموں مےں مقےم گجر بستےوں کو اُجاڑ دےا گےا اور اب بےلی چرانہ مےں بھی وُہی کھےل کھےلا جارہا ہے جس سے حالات بگڑنے کے امکانات ہےں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں مےں امن کے بہت سے اےسے دشمن بےٹھے ہےں جو ےہ نہےں چاہتے کہ مسلمان بھی ےہاں کا حصہ بنے اس لئے انتظامیہ کی مدد سے آئے روز وہ مسلم طبقہ کے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈہ تےار کر کے مےدان مےں آ جاتے ہےں جو کہ امن کے لئے اےک اچھی علامت نہےں ہے۔مدنی نے کہا کہ جموں کی چند بھگوا تنظےموں کو اس بات کی بے حد فکر ہے کہ مسلمان جموں مےں کےوں آباد ہورہے ہےں۔
فوج کے زیراہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
کالابن کی ٹیم نے فائنل میچ جیت کرٹورنامنٹ پرقبضہ کرلیا
راجوری//فوج کے زیراہتمام سموٹ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقادکامقصد نوجوانوں کوہنرکامظاہرہ کرنے کےلئے پلیٹ فارم مہیاکرنااوران کی صلاحیتوں کوصحیح سمت گامزن کرناتھا۔ٹورنامنٹ میں راجوری کے مختلف علاقوں بشمول ٹولی،ہسوٹ، کالابن، نمبل، بانااورموڑا مول کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میںکالابن کی ٹیم نے ٹولی ٹیم کوشکست دی ۔اس دوران مقامی کھیل شائقین نے میچ دیکھے اورفوج کی کاوشوں کوسراہا۔فائنل مقابلہ کی تقریب میں مقامی سرپنچ اوردیگرمعززین نے بھی شرکت کی ۔
خاتون سرپنچ کی جانب سے جشن تقریب کااہتمام
جاوید اقبال
مینڈھر//پنچائتی انتخابات کے بعد سرپنچوں کی جشن تقریبات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اس سلسلہ میںگزشتہ روز ہر موتہ گورسائی کے نئی منتخب شدہ سرپنچ سمینہ تبسم کے والد عارث خان نے اپنی رہائش گاہ پر تقریب کااہتمام کرکے جشن منایا۔اس موقعہ پر سابقہ وزیرو ایم ایل اے سردار رفیق حسین خان مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران عارث خان نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا جبکہ مہمانوں نے خاتون سرپنچ اور اسکے والد کو ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی ۔اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے عارث خان کی دختر کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کیا۔اس دوران جشن تقریب میں علاقہ کے کئی سرپنچ ، پنچ اور معززین بشمول سید نذیر حسین شاہ ، وسیم احمد خان ، چوہدری شوکت حسین ،محمد سیاف خان ،محمد الطاف خان ، چوہدری آفتاب احمد ، ظہیر احمد خان ، چوہدری نزیر احمد ، حاجی محمد حسین کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔اس موقعہ پررفیق خان نے نو منتخب سرپنچ و پنچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے آپ کو ووٹ دیئے ہیں لہذا آپ نے زمینی سطح پر مضبوطی سے کام کرنا ہے تاکہ لوگوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقعہ پر انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے پی ڈی پی کومضبوط کرنے کے لیے ایک جٹ ہو کر کام کرنا ہے تاکہ پارٹی مضبوطی کی طرف گامزن ہو اور آنے والے الیکشن میں کامیابی ملے ۔اس موقعہ پر عارث خان نے بھی تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ سرپنچ عوام کی اُمیدوںپرکھرااترے گی۔
محمد سعید خان کی رحلت پر لواحقین کےساتھ اظہارتعزیت
حسین محتشم
پونچھ//او بی سی کی بہبودکےلئے کام کررہی تنظیم کے ضلع صدر عبدالرشید شاہپوری کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقدکیاگیاجس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈرمحمد سعید خان کے انتقال پر اظہارافسوس اورلواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیاگیا۔اس دوران اجلاس کے شرکاءنے مرحوم کی رحلت پر اظہار افسوس کرنے کے علاوہ ان کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی ۔ اس موقعہ پرعبدالرشید شاہپوری نے کہا کہ مرحوم کے ساتھ ان کے ذاتی مراسم تھے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف ہمیشہ سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہتے تھے اور بڑے جوش وجذبے کے ساتھ عوامی مسائل اُجاگرکرتے تھے۔اس دوران مرحوم کی شخصیت کے اوصاف کاتذکرہ کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ مرحوم ایک ہمدرد اور غریبوں کی غم خواری میں پیش پیش رہناان کے مزاج میں شامل تھا۔انہوں نے کیا موصوف کی رحلت نیشنل کانفرنس جماعت کےلئے عظیم خسارہ ہے۔اس موقع پراسحاق خان ،باغ حسین راٹھور، سہیم جعفر۔فوجی رشید،جاوید ریشی،خورشید شاہ، راجہ شیر خان ،محمد عظیم بجاڑ،سید شکیل شاہ،معروف چوہان،سابقہ سرپنچ سراج دین سابقہ چیرمین قصبہ افضل اعوان،چوہدری محمد شریف کوہلی ودیگران نے شرکت کی۔اس دوران مرحوم کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے۔
محکمہ صحت کی جانب سے سیہڑی چوہانہ میں طبی کیمپ کااہتمام
حسین محتشم+ عشرت بٹ
پونچھ//محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیکل کے زیراہتمام سیڑھی چوہانہ گاﺅںمیں مفت طبی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت انچارج ڈاکٹرمنظوراحمد نے کی۔اس دوران سہڑی خواجہ سہڑی چوہانہ ہاڑی بڈھااور دوردراز علاقوں سے سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی جہاں ان کاماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کر کے انھیں مفت ادویات فراہم کیں۔یہ مفت طبی کیمپ محکمہ اور غیر سرکاری تنظیم احساس فونڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا جہاں لوگوں کو یونانی ادویات کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے پرزوردیا۔اس دوران ڈاکٹروں نے یونانی ادویات کے فوائد بھی بیان کئے۔کیمپ کے دوران ڈاکٹرعبدالجلال،ڈاکٹر امیر حسین،ڈاکٹر ذاکر حسین،ڈاکٹر اشفاق حسین،ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر فضل حسین اور ڈاکٹر ذاکر حسین نے مریضوں کی طبی جانچ کی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور احساس فونڈیشن کے چیرمین کی سراہنا کی جن کی وجہ سے گاوں میں یہ کیمپ منعقد کیاگیاجبکہ احساس فونڈیشن کے چیرمین پرویز ملک آفریدی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ عوام کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتاہوں کہ دوردرازدیہات کے لوگوں کوطبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کس قدرپریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں۔ انہوںنے متعلقہ محکمہ کے افسران اور تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران سرپنچ الحاج محمد اکبر ملک بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پرسرپنچ موصوف نے بہتر انتظامات کےلئے متعلقہمحکمہ کو مبارکباد پیش کی۔
کشمیرمیں شہری ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی پراظہارتشویش
حسین محتشم
پونچھ// پونچھ کے ایک گوجرلیڈروسماجی کارکن چوہدری مختاری کھاری نے مسئلہ کشمیرکے تئیں اقوام متحدہ کی خاموشی پربرہمی کااظہارکیا ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں چوہدری مختارکھاری نے کہاکہ پلوامہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر ہر آدمی خون کے آنسو رو رہا ہے۔ جنت بینظیرکشمیرایک قربان گاہ بن چکی ہے لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ خاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ میں حال ہی میں عام شہریوں کی ہلاکت پر جہاں پوری وادی غم کے ماحول سے گزر رہی ہے وہی پر باشعور اور انسان شناس انسان رنحور ہے اور ہر فرد اقوام متحدہ کی خاموشی پر مایوس ہے ۔کھاری نے کہاکہ کشمیر کو نورہ کشتی کا اکھاڑہ نہیں بنایا جاناچاہیئےاور دونوں ممالک اسلحہ بارود کی لڑائی کو چھوڑ کر بات چیت کیلئے ایک میز پر آئیں تومسائل حل ہوسکتے ہیں۔کبھی سرحد پر کبھی شہری علاقوں میں جو بےگناہ لوگوں کی جان مال کا نقصان ہورہا ہے۔اس پر دونوں ملک رسہ کشی میں مبتلاہیں،اور انہیں بے گناہ لوگوں کی سسکیاں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔نہ ہی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔کھاری نے کہاکہ جھوٹی شان بڑھانے کے لئے لوگوں کی لاشوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کیاجاناچاہیئے۔گزشتہ وقت میں جو سیاسی لیڈران نے غلطیاں کی ہیں انکو ڈرایا نہ جائے۔ورنہ آنے والے وقت میں جو حالات پیدا ہونگے انکو سنبھالنا مشکل ہوگا ۔انہوں نے پلوامہ شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا۔
عرفان احمد نائیک نے کراٹے چیمپئین شپ میں جیتاگولڈ میڈل
بختیار حسین
سرنکوٹ//سرنکوٹ کے پوشانہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے نوجوان عرفان احمد نائیک نے کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے نہ صرف ضلع پونچھ بلکہ پوری ریاست کاسرفخرسے بلندکیاہے۔تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کے طالب علم عرفان احمدنائیک جو ابھی بارہ برس کاہے اورفی الوقت پٹھان کوٹ میں زیر تعلیم ہے نے گزشتہ روز جموں وکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے زیراہتمام کرائے گئے کراٹے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔عرفان نائیک نے ابتدائی تربیت یونائٹیڈ مارشل آرٹس کلب راجوری سے حاصل کی ہے ۔اس سے پہلے عرفان نائیک نے گزشتہ برس اپنے ملک کی طرف سے تھائی لینڈ میں جاکر کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی اس ننھے ستارے کی کامیابی پر والدین کا خوش ہونا فطری عمل ہے لیکن سرنکوٹ تحصیل کی عوام ضلع پونچھ اور ریاست بھر میںعرفان نائیک کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پرخوشی پائی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ کے پوشانہ گاو¿ں تحصیل سرنکوٹ کادوردراز علاقہ ہے اوراس طالب علم کاگولڈ میڈل حاصل کرناباعث فخرہے اوراس کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس ننھے ہیرے کو تراشا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔