مختلف اموات پر سروڑی کا اظہار دکھ
کشتواڑ//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے سگدی بھاٹاکے شبیر احمد بھوانی، ثناء اللہ زرگرساکنہ ڈوگا درابشالہ اور رشید نجار ساکنہ کشتواڑکے انتقال پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔سروڑی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی اورباعث دکھ ہے کہ شبیر بھوانی، ثناء اللہ زرگر اور رشیدنجار اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے جوہمیشہ دوسروں کی مددکیلئے پیش پیش رہتے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ مرحومین نے ہمیشہ سماج کے دبے کچلے لوگوں کی مددکیلئے کام کیا اور سماج میں ایک بلندمرتبہ رکھتے تھے۔سروڑی نے غمزدگان کیساتھ اپنی گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرنے نیز غمزدگان کیلئے اللہ تعالیٰ سے صبرِ جمیل کی دعاکی۔غمزدگان کیساتھ اِظہار ہمدردی کرنے والے دیگران میں سینئر پارٹی لیڈر شارق احمد سروڑی، حافظعلی محمد نائیک ،طارق حسین وانی، بدیالال شرما، چوہدری حلیم ، غلام محمد ، قاسم دین، فاروق احمد، شبیر احمد دیو، شبیر احمد لون، عبداللہ ، سومناتھ، راجیندر سنگھ، محمد اقبال کھانڈے، عبدالحمید بھوانی، کیپٹن امرچند، دھونی چند، لطیف شاہ، رشید حسین لون ، ارشدحسین، محراج الدین، بشیر احمد، رفیق شاہ، حاجی محمد شفیع، اختر حسین کھروانی، بشیر احمد، اشرف حسین مٹو، محمد یٰسین، عرفان احمد ، محمد شفیع، زاہد حسین، امتیاز حسین، رگھو ، رام لال، عارف حسین، فاروق احمد، شمس دین، محمد یوسف، غلام محمد مسعودی، روشن لال اور دیگران قابل ذکرہیں۔
کٹرہ سے چرس برآمد ،ایک گرفتار
زاہد ملک
ریاسی //کٹرہ پولیس نے ایک شخض سے10عدد چرس کی چھلیاں برآمد کی ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس نے جے کے بینک اگہاڑ جتوکے قریب ایک ناکہ لگایا اور دوران تلاشی ایک شخض دیویندر شرما ساکنہ گُنی پرتھل تحصیل کٹرہ سے چرس کی 10عدد چھلیاں برآمد کیں۔ مذکورہ شخض ریاسی سے کٹرہ کی طرف یہ ممنوع اشیا غیر قانونی طریقہ سے فروخت کرنے کیلئے آرہا تھا ،کہ پولیس کے شکنجہ میں آگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر04/2019 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،13 مویشی بازیاب،سمگلر گرفتار
رام بن //مویشیوں کی سمگلنگ کی بدعت سے نمٹنے اور مویشی سمگلروں کے ساتھ سختی سے کارروائی کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے رام بن پولیس نے ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال نے زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر رام بن اصغر ملک اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار نے شان پیلس کے نزدیک اچانک ایک ناکہ لگایا ۔دوران چیکنگ اور گاڑیوں کی تلاشی کے پولیس نے ایک گاڑی نمبرJK02AH/5977کو روکا اور اسکی تلاشی کے بعد اس میں مویشی پائے جنھیں غیر قانونی طور سے کشمیر کی جانب لیا جا رہا تھا ۔ٹرک میں لدے ہوئے تمام13 مویشیوں کو باز یاب کیا گیا اور ٹرک کو ضبط کیا گیا اور مشتبہ مویشی سمگلر یعقوب حسین ولد محمد اسلم ساکنہ دیگواڑ ،حویلی ضلع پونچھ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ کرنے کے بعد مشتبہ سمگلر نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کئے بغیرمویشی کشمیر لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 02/19 زیر دفعہ 188 آر پی سی پولیس اسٹیشن رام بن میں درج کیاہے اور معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی۔