موسمی حالات کے پیش نظربنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی مانگ
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھرکے حلقہ پنچائت چک بنولہ کے سرپنچ ایڈوکیٹ اکبر حسین نے حکومت سے موسمی حالات کے پیش نظرمینڈھرکے دیہی علاقوں میں تیل خاکہ، رسوئی گیس ،راشن ،بجلی ودیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں مینڈھرکے حلقہ پنچائت چک بنولہ کے سرپنچ ایڈوکیٹ اکبر حسین نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی سردی کا اثر بھی ہے جسکے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میںبارش سے ہوا ہے ۔ سردی کی اس لہر میں صاحب ِ استطاعت افراد پر کوئی اثر نہیں ہے کیوں کہ اُنکے پاس سرد اور گرم موسم سے نپٹنے کے لیئے اسباب موجود ہوتے انھیں کسی بھی موسم کی سردی یا گرمی متاثر نہیں کر سکتی ہے ۔ جبکہ خطہ پیر پنجال میں غریب عوام کے پاس تیل خاکی ، رسوئی گیس اور ایشائِ خردنیاور ادویات کی عدم دستیابی سے عوام سخت پریشان ہیں ۔جسکا کوئی پیشگی بندوبست نہ کیا گیاہے ۔ انھوں نے گورنر انتظامیہ کو اپیل کی کہ وہ ریاست کے عوام کوبروقت تمام سہولیات مہیا کروانے اور عوام تک پہنچانے کا معقول بندوبست کرائیں ۔
رام مندرکی تعمیرسے متعلق فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت
جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھرپیر پنجال عوامی پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے رام مندر کی تعمیر کے سلسلہ میں دیئے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں مینڈھرپیرپنچال عوامی پارٹی کے ریاستی سیکرٹری مشتاق احمد فانی نے کہاکہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ خودکوکشمیری لوگوں کا قائد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اکثر بیانات میں موقعہ پرستی کی تاک میں رہتے ہیں کہ کب کو ن سا بیان دیا جائے جس سے کہ اقتدار بحال رہے اور ریاست کے عوام کا استحصال کیا جا سکے ۔اپنے اسی رویہ کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے یہ بیان دیا جسے ہندو توا کو تقویت ملی۔ اگر اس بیان بازی کے فورًابعد بابری مسجد کے بجائے رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ عدالت عالیہ دیتی ہے تو اسکے ذمہ دار فاروق عبداللہ ہوں گے اور 1992جیسے حالات پیدا ہونے پر بھی وہی ملک میں پیداتمام پیدا شدہ فسادات کے ذمہ دار ہوں گے ۔جسے ملک کے بالخصوص مسلمان اور بالعموم ہندو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ فانی نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی الیکشن میں وہ فاروق عبداللہ کی بار بار اسلام دشمنی میں دیئے گئے بیانات کا منہ توڑ جواب دیں اور مرکزی حکومت اس بھڑکائو بھاشن سے غلط فیصلہ نہ لے جسے 1992کا سانحہ دوبارہ دہرایا جا ئے اور ملک کا سیکولر چہرہ بد نما نہ ہو اور ملک میں امن امان اور بھائی چارہ کو کوئی زک نہ پہنچے ۔اسی ضمن میں انھوں نے ملک کے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں آگے آکر ایسے شخص کے بارے میں لائحہ عامہ تیار کریں تاکہ مذہب سے علی الاعلان کھلواڑکرنے کی جرات کوئی بھی نہ کرے ۔
کانگریس کارکنوں کے این سی میں شمولیت کادعویٰ بے بنیاد:بشارت راتھر
راجوری//کانگریس نے کوٹرنکہ میںنیشنل کانفرنس کے ماہانہ اجلا س میں کانگریس کے متعددکارکنان کی نیشنل کانفرنس کے دعوے کومستردکرتے ہوئے اسے بے بنیادقراردیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میںکانگریس کے سینئرنائب بلاک صدر بدھل بشارت راتھر نے سوشل میڈیا و اخبارات میں شائع ہوئی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیاہے جس میں کانگریس کارکنان کی این سی میں شمولیت کادعویٰ کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ کوٹرنکہ بدھل میں کانگریس کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے میں کانگریس کے سینئر لیڈرمحمد اقبال ملک ہمہ تن مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزجن افرادنے این سی میں شمولیت اختیارکی تھی ان کاکانگریس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔بشارت راتھر نے کہاکہ کانگریس ریاستی عوام کی پہلی پسنداورریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی یقینی بنانے کی اہل جماعت ہے اورکانگریس ملک کی ایک ایسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں آپسی بھائی چارے،امن اورتعمیروترقی کیلئے پچھلے ستربرسوں کے دوران تاریخی کام انجام دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں جب بھی کانگریس اقتدارکاحصہ رہی تواس نے عوام کی بہبودکیلئے بے شماراقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ہی ایک ایسی جماعت ہے جوریاست کے تینوں خطوں کی یکساں تعمیروترقی یقینی بنانے کی بھرپوراہلیت رکھتی ہے۔بشارت راتھر نے مرکزاورریاست کی سابقہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کی کارکردگی پربرہمی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چاربرسوں میں لوگوں کومشکلات کاہی سامناکرناپڑا۔بشارت راتھر نے کہاکہ کانگریس ریاست کی تعمیروترقی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام طبقوں اورفرقوں کے ساتھ انصاف کرتی ہے۔انہوں نے بھاجپا جس نے سال 2014میں جموں صوبہ سے25نشستیں حاصل کی تھیں اور مرکز میں ان کی واضح اکثریت کیساتھ حکومت آئی تھی ،نہ صرف ریاست بلکہ مرکزمیں بھاجپاعوام کے مسائل کاازالہ کرنے میں ناکام رہی ۔
رہبرکھیل اساتذہ کی فہرست شائع نہ ہونے پراُمیدواربرہم
حتمی سلیکشن لسٹ جلدازجلدجاری کرنے کاپرزورمطالبہ کیا
جاوید اقبال
مینڈھر//رہبر کھیل اساتذہ کی حتمی فہرست جاری نہ کرنے پراُمیدواروں نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز و سپورٹس افسر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ قبل انٹرویو منعقد گئے تھے لیکن اس وقت تک متعلقہ افسر نے لسٹ نہیں نکالی ہے جبکہ تربیت یافتہ نوجوان بے روزگار بیٹھے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے کئی اضلاع کی فہرست شائع ہو چکی ہے لیکن ضلع پونچھ کی فہرست اس وقت تک شائع نہیں ہوئی اس کی وجہ کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز و سپورٹس آفیسر جو کہ ضلع راجوری و پونچھ دونوں اضلاع کی سربراہی کر رہے ہیں نے اس وقت تک کسی بھی ضلع کی فہرست جاری نہیں کی ۔امیدواروں کا کہنا تھا کہ و ہ کبھی راجوری میں بیٹھتے ہیں اور کبھی پونچھ میں لیکن نا جانے اس وقت تک کسی بھی ضلع کی فہرست شائع نہیں کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کئی اضلاع کی فہرستیں جاری ہو چکی ہیں اور ضلع پونچھ کی فہرست کس دفتر کی دھول چاٹ رہی ہے؟۔پانچ مہینوں سے اُمیدوار فہرست کا انتظار کر رہے ہیں۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور رہبر کھیل اساتذہ کی فہرست جاری کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ خود مداخلت کرکے لسٹ کو شائع کروانے میں اپنا اہم رول ادا کریں تاکہ نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
برائون شوگرضبط،سمگلرگرفتار
بختیار حسین
سرنکوٹ// منشیات مخالف مہم کو عمل میں لاتے ہوئے سرنکوٹ پولیس نے پوٹھہ کے مقام پر ناکہ لگا کر تلاشی کاروائی کے دوران براؤن شوگر کا ایک پیکٹ ضبط کیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیق نے ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض احمد، اور ایس ایچ او سرنکوٹ جاوید ملک کی ہدایت پر معہ پولیس پارٹی پوٹھہ کے مقام پر ناکہ لگا کر تلاشی کاروائی عمل میں لایااوردوران تلاشی براؤن شوگرکاایک پیکٹ ضبط کیا۔پولیس نے پوٹھہ کے مقام پر ایک مشتبہ کار زیر نمبر JK12-9650 کو روک کر تلاشی کی اور گاڑی کے ڈرائیور عمران امین ولد محمد امین ساکن لسانہ تحصیل سرنکوٹ کے قبضہ سے براؤن شوگر کا ایک پیکٹ ضبط کیا اور منشیات فروش نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔اس ضمن میں پولیس نے کیس زیر نمبر 4/2019 زیر دفعات 8/20/21 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
راجوری میں پلاسٹک کی چیزوں کے استعمال پرقدغن
سرکیولرجاری،محکمہ پنچایت کوعمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت
نیوز ڈیسک
راجوری//حکام نے ضلع راجوری میں محکمہ پنچایت کوہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پلاسٹک مصنوعات کواستعمال میں نہ لائیں اورپلاسٹک سے بنی چیزوں کے استعمال پرمکمل طورسے پابندی عائدکردی ہے۔اس سلسلے میں ضلع پنچایت افسرراجوری نے ایک سرکیولرزیرنمبری DRS/2018-19/44/IEC/5297-5305جاری کیاہے جس میںمحکمہ پنچایت کوکہاگیاہے کہ وہ دفاترمیں پلاسٹ کی بوتلوں،کپوں،پلیٹوں اورگلاسوں کااستعمال نہ کرے۔اس سلسلے میں ضلع پنچایت افسر عبدالخبیرنے کہاکہ ہم نے تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران کوہدایات دے دی ہیں کہ وہ سرکیولرکی عمل آوری کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ہدایات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ سرکاری میٹنگوں میں کم ازکم فلیس اوربینرس وہورڈنگس کااستعمال کیاجائے اورزوردیاگیاہے کہ وہ کپڑے سے بنے بینراستعمال کریں۔
کمپیوٹرآپریٹروں کوتعینات کیا جائے
آدھار ایسوسی ایشن کامطالبہ
حسین محتشم
پونچھ // پونچھ میں آدھار کارڈ بنانے کے لئے درجنوں کمپیوٹر میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو تعینات کیا گیاتھاجنھوں نے گائوں گائوں اورگھر گھر جا کرآدھار کارڈوں کو آن لائن کیا لیکن اچانک ان لڑکوں کومتعلقہ محکمہ حکام نے کام سے نکال دیا ہے۔ ،انہوں نے کہاکہ ہم نے آدھار کارڈ کمپنی کے ساتھ بھی رابطہ کیا ہے لیکن وہاں سے بھی کوئی مناسب جواب نہ ملا اگر عنقریب اس مسئلے پر سرکار نے کوئی مناسب جواب نہ دیا اور ہماری مانگوں کو پورا نہ کیاگیا تو ہم بڑے پیمانے پر ریاستی سطح پر احتجاج کریں گے۔اسی سلسلہ میں آدھار کارڈ ایسوسی ایشن پونچھ نے ایک پریس بیان میںحکام سے مانگ کی ہے کہ کمپیوٹرآپریریٹوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔