مزید خبرں

قلم آ باد کی110سالہ خاتون فوت 

سیاسی و سماجی تنظیموں کا خراج عقیدت 

اشر ف چراغ 
 
کپوارہ//لنگیٹ ماور کے قلم آ باد سے تعلق رکھنے والی110سالہ بزرگ خاتون کا جمعرات کو انتقال ہوا جانہ بیگم زوجہ غلام قادر بٹ کو علاقہ کے لوگ جانہ آ پا کے نام سے پکارتے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 110سال کی عمر میں بھی بغیر کسی سہارے چلتی پھرتی تھیںاور علاقہ بھر کے لوگو ں کی وہ ہر دل عزیز مانی جاتی تھی ۔ان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں کے علاوہ جرنلسٹس فریٹر نٹی کپوارہ ،ہندوارہ نے لواحقین بالخصوص کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار راجہ اکبر سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
 

پلوامہ میں زیارت شریف کی بے حرمتی کی کوشش

ایک شخص سے پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں

شاہد ٹاک
 
پلوامہ// پو ہو پلوامہ کے لوگوں نے کہا ہے کہ کچھ افراد نے یہاں ایک زیارت گاہ کے شیشے توڑے اور پردوں کو پھاڑ ڈالا۔لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیدلطیف الدین انبالی کی زیارت گاہ میں جب اس طرح کی حرکت کی گئی تو انہوں نے ایک شخص کو دبوچ کر کاکہ پورہ پولیس کے حوالے کیا۔لوگوں نے کہا کہ یہ واقع درمیان شب پیش آیا ، جب ایک شخص کو دھر لیا گیا۔مذکورہ شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اسے رسیوں سے جکڑ لیا گیا تھا۔اس پی پلوامہ چندن کوہلی کاکہناہے کہ پولیس مذکورہ شخص سے پوچھ تاچھ کررہی ہے، ابھی تحقیقات ہورہی ہے۔
 
 

ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی صدارت 

میں ڈی ایل آر سی میٹنگ منعقد

کپوارہ //ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کی صدارت میں منعقدہ ڈی ایل آر سی کی ایک میٹنگ میں رواںمالی سال 2018-19کے تحت بنکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کی دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میںایل ڈی ایم کپوارہ ،ایل ڈی او،ڈی ڈی ایم اورنبارڈ کے آفیسران کے علاوہ مختلف بنکوں نیز ضلع اور سیکٹورل آفسیران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے سالانہ کریڈٹ پلان کے تحت بنکوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صد فیصد ہدف حاصل کرنے پر زوردیا۔انہوںنے مختلف مالی اداروں کو سرکاری بہبودی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ عام لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی یقینی بن سکے۔مختلف محکموں پر قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے اقتصادی ترقی کے لئے ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجانا چاہیے۔
 
 

پلوامہ میں آیوشمان بھارت سکیم کی عمل آوری کاجائزہ 

 84000مستفیدین میں سے39000کا اندراج

پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار نے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں پچھلے ایک سال کے دوران آیوشمان بھارت سکیم کی پیش رفت اورحصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سی ایم او پلوامہ نے بتایا کہ 84000مستفیدین میں سے39000مستفیدین کا اندراج کیا گیا ہے جب کہ اب تک 27500گولڈن کارڈس کے لئے منظوری دی گئی ہے۔سکیم کی بلاک سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر تمام مستفیدین کی نشاندہی کرنے اورصدفیصد ہدف حاصل کرنے پر زوردیا ۔مقررہ وقت میں اہداف حاصل کرنے کے لئے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کو مستفیدین کی نشاندہی کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ،ڈسٹرکٹ منیجر سی ایس سی ای گورننس اوردیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔
 

شوپیاں میں زراعت اورباغبانی محکمے کا فیلڈ عملہ 

 تربیتی پروگرام کا اہتمام کیاگیا

شوپیان//کرشی وگیان کیندر شوپیان (سکاسٹ کے) نے منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیان کے میٹنگ ہال میں زراعت اور باغبانی محکمے کے فیلڈ عملے کے لئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔تربیتی پروگرام کے دوران سکاسٹ کشمیر کے سائنسدانوں بشمول ڈاکٹر طارق رسول،ڈاکٹر میر شبیر،ڈاکٹر بلال احمد پنڈت،ڈاکٹر خورشید احمد اور ڈاکٹر مضمل احمد نے میوہ باغات میںسائنسی طریقہ کار استعمال کرنے کے لئے شرکأ کو جانکاری اور تربیت فراہم کی تاکہ فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے اور جراثیم کُش ادویات کا مناسبت استعمال یقینی بنایا جاسکے۔اس موقعہ پر سائنسدانوں نے میوہ باغات کے قیام  اور فصلوں میں اضافہ کے لئے شرکأ کو لازمی مشورے دئیے۔پروگرام میں زراعت اور باغبانی شعبے کے آفیسران کے علاوہ فیلڈ عملہ اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
 
 

محکمہ سیاحت کے  کلینڈر کو جاری کیا 

جموں//گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے محکمہ سیاحت کے وال کلینڈر 2019 اور محکمہ کی ڈائری کو جاری کیا ۔ کلینڈر میں ریاست کے مختلف خطوں کے سیاحتی مقامات کی عکاسی کی گئی ہے ۔ اس موقعہ پر محکمہ کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ 
 

سکھوں کی حفاظت پر  صوبائی کمشنر کابیان حوصلہ افزا

 سرینگر //آل پارٹی سکھ کارڈینیشن کمیٹی نے صوبائی کمشنر بصیر احمد خان کے بیان کی سراہنا کرکے اس کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی مظبوط کرنے کا کہا تھا۔ سکھ کارڈی نیشن کمیٹی اس بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے سرپنچ وپنچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے ۔  
 

زالورہ سوپور میںمفت59ایل پی جی کنکشن تقسیم 

سوپور/غلام محمد/کامراج فاریسٹ ڈویژن کی طرف سے زالورہ بلاک کے تحت آنے والے جنگلاتی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں  میںلون گیس ایجنسی کے ذریعے پردھان منتری اُجولا یوجنا کے تحت 59ایل پی جی گیس کنکشن تقسیم کئے۔ تقریب پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کامراج فاریسٹ ڈویژن محبوب علی ، رینج آفیسر کنڈی ، رہبر جنگلات اور دوسرے فاریسٹ اہلکار موجود تھے۔اس موقعہ پرڈی ایف او کامراج نے روایتی لکڑی کے ایندھن کے بجائے دھویں سے پاک ایل پی جی استعمال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی استعمال کرنے سے خواتین کی صحت پر برا اثر نہیں پڑے گا اوراس سے قدرتی وسائل کا تحفظ بھی ہوگا ۔ 
 

سائنس اور تکنالوجی سے اقوام کی ترقی کی راہ ہموار: ڈاکٹر شیخ عقیل

مدارس دینی تعلیم کیساتھ سائنس و تکنا لو جی سے استفادہ کرے

حیدرآباد// مدارس کو دینی تعلیم کے ساتھ سائنس و تکنا لو جی سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی تر قی کے لئے موثر تعلیم نا گزیر ہے اور سائنس و تکنا لو جی کے ذریعہ قوموں کی تر قی کی راہ ہموار ہو تی ہے۔مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مانو اور این سی پی یو ایل کے اشتراک سے مدارس کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ عقیل احمدنے کہاکہ تدریس ایک فن ہے اور کامیاب معلم بننے کے لئے با صلاحیت ہو نے کے ساتھ تدریس کے فن سے واقفیت  نا گزیر ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ادب کے ساتھ زبان کے فروغ پر بھی پوری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کو دینی تعلیم کے ساتھ سائنس و تکنا لو جی سے استفادہ کرنا چاہئے تا کہ قوم کی تر قی کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو مساجد کے ذریعہ اور گلی کو چوں میں بھی فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر شیخ عقیل احمدنے ادب اطفال کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مقاصد حاصل کرنے کے لئے بدلتی ہوئی صورت ِ حال کے مطابق تدریس ہو نی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اردو طلبہ کے پاس اہلیتی امتحان کامیاب نہ ہونے کے باعث اساتذہ کی جائیدادیں پر نہیں ہورہی ہیں، اس کے لیے اردو یونیورسٹی ریاستی اہلیتی امتحان کی کوچنگ کا نظم کرے تو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اورینٹیشن پروگرام مقامی اساتذہ کے لیے آئندہ دیگر ریاستوں کے اساتذہ کے لیے بھی پروگرام منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم پرویز،شیخ الجامعہ ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کہا کہ عدل،اعتدال اور احسان پر مشتمل معاشرے کی تشکیل کے لئے موـثر تعلیم ناگزیر ہے۔ پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم، ڈائرکٹر(انچارج) ، (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مانو نے خیر مقدمی کلمات پیش کئے اور تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔افتتاحی اجلاس کی کاروائی مصباح انظر ،اسسٹنٹ پروفیسر نے چلائی اور ہدیہ تشکر ڈاکٹر محمد اکبر نے پیش کیا۔
 

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت 

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پدم وبھوشن پروفیسر جے ایس بجاج کی وفات ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر آنجہانی کے پسماندگان کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔ دونوں لیڈران نے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طبی شعبے میں کی گئی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
 

گریز بانڈی پورہ شاہراہ کھلی رکھنے پر سراہنا 

گریز//ارشاد احمد//ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی کاوشوں سے رواں سال برفباری کے پیش نظر گریز ۔بانڈی پورہ شاہراہ کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اہلیان گریز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گریز بانڈی پورہ شاہراہ پر کئی مقامات پر بھاری برفباری ہونے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت تین ماہ کیلئے معطل ہوکر رہ جاتی تھی اور گریز کٹ کررہ جاتا تھا لیکن رواں سال پہلی مرتبہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں داور گریز ڈاک بنگلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شاہد اقبال کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں گریز کے سابقہ رکن اسمبلی پی ڈی پی فقیر محمد،ٹریڈرس سے وابستہ افرادکے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گریز بانڈی پورہ شاہراہ پورے سال قابل کھلی رکھی جائے ۔ضلع انتظامیہ نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے برفباری ہونے کی صورت میں شاہراہ کو فوری طور پر قابل آمدورفت بنانے کیلئے بیکن کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ان کو باضابط شاہراہ کو قابل استعمال بنانے کے لئے کثیر رقم واگزار کی گئی،ساتھ ہی سومو گاڑیاں بھی شاہراہ پر چلنے کے لئے حاصل کی گئی جن کے لئے گریز بانڈی پورہ 300 روپے کرایہ فی سواری مقرر کی گئی اور اس فیصلہ کی لوگوں نے سراہنا کی ہے۔
 
 
 

بونیار اوڑی میں آوارہ کتوں کے حملے میں 4افراد زخمی

ظفر اقبال
 اوڑی//بونیار اوڑی میں آوارہ کتوں کے ایک حملے میں ایک کم عمر اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔جمعرات کو بونیار اوڑی بازار میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک کم عمر لڑکے اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار میں داخل کیا۔زخمی ہوئے افراد کی شناخت عبدالحمید ساکن برنیٹ بونیار،ارسلینہ بانو ساکنہ بٹنگی بونیار،ازہر اور ریاض احمد ساکنان بونیار کے بطور ہوئی۔
 

رسوئی گیس کی ہوم ڈیلیوری ،اننت ناگ میںمتعلقہ افراد پر جرمانہ عائد

اننت ناگ//رسوئی گیس کے لئے مقررہ قیمتوں سے زیادہ دام وصول کرنے کی صارفین کی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے لیگل میٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ کنٹرولر اننت ناگ کی قیادت میں کئی علاقوں میںجاکر رسوئی گیس کی ہوم ڈلیوری گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس دوران پتہ چلا کہ ہوم ڈلیوری کے لئے صارفین سے اضافی طورفی سیلنڈر 30سے70روپے طلب کئے جارہے ہیں۔چنانچہ محکمے کی طرف سے موقعہ پر ہی ہوم ڈلیوری بوائز کے خلاف 12000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ صارفین سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی شکایت کے لئے 18001807114 ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں۔
 

 ترال کے چندری آ رہ نالہ پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ

سرینگر//لالہ گام ترال کے باشندوں نے چندری آ رہ نالہ پر پل کی تعمیر کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سہولت سے درجنوں دیہات کا آ پسی رابط آ سان بن سکتا ہے۔ سی این ایس کے مطابق لالہ گام سب ڈویژ ن ترال کے لوگوںنے چندری آ رہ نالہ پر پل تعمیر کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پل تعمیر ہونے سے لوگوں کا دیر ینہ خواب پورا ہوسکتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے آ ج تک اس معاملے کوکئی مرتبہ مطلع حکام کی نوٹس میںلا یا ہے لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ پل تعمیر کرنے سے لالہ گام علاقہ کارابط ڈادہ سر چندر ی گام،، نائد بھگ، املر اور دیگر دیہات کا زمینی رابط بحا ل ہوسکتا ہے ۔ان علاقوں تک پہنچنے کے لئے اس وقت تیس منٹ لگ جاتے ہیںاور اگر یہ پل تعمیر ہو تا ہے تو یہ سفر صر ف پانچ منٹوں کے اندر پورا ہوسکتاہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پل کو تعمیر کر نے کے احکا مات صادر کئے جائیں۔

 

ہندوارہ آتشزدگی واردات 

 نیشنل کانفرنس کا اظہارِ رنج، بازآبادکاری کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان نے ہندوارہ میں آتشزدگی واردات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے اپیل کی کہ متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین اس واردات میں اپنا سب کچھ کھو بیٹھے ہیں اور ان کی بروقت امداد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھر پور مالی معاونت کریں۔پارٹی کے ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون نے بھی حکومت سے آتشزدگان کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ 
 

سوپور کے لنگو خاندان سے تعزیت پرسی

سرینگر//پیپلز پولٹیکل فرنٹ سرپرست فضل الحق قریشی اورچیئرمین محمد مصدق عادل نے سوپور کی معروف سماجی و دینی شخصیت حاجی عبدالرحیم لنگو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ مصدق عادل نے فرنٹ کے چیف آرگنائزر میر غلام حسن کے ہمراہ مرحوم لنگو کے آبائی گھر واقع سوپور جاکر انکے قرابتداروں سے تعزیت کی۔
 

لداخ خطے میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس

سرینگر //ریاست میں جمعرات کو زلزلہ کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر پیمانے پر4.6تھی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 8بجکر 22منٹ پر وادی کشمیر و لداح کے کئی علاقوں میں درمیانہ زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6درج کی گئی ہے۔اگرچہ یہ زلزلہ چند سیکنڈ کیلئے تھا تاہم لوگوں میں حوف وہراس پھیل گیا زلزلے کا مرکز لداخ تھا۔تاہم زلزلے کی وجہ سے کس بھی جگہ پر کس نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔
 

سنطور ہوٹل ایمپلائز یونین کے انتخابات

 محمد شفیع ڈار صدر اور پیر محمد اسماعیل جنرل سکریٹری منتخب

سرینگر //سنطور ہوٹل ایمپلائز یونین کے انتخاب جمعرات کواسٹنٹ لیبر کمشنر سرینگر کی سربراہی میں منعقد ہوئے۔اس انتخاب میں تمام ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انتخاب کے دوران محمد شفیع ڈاربطور صدر اور پیر محمد اسماعیل بطور جنرل سکریٹری بغیر کسی مقابلے کے منتخب ہوئے ہیں جبکہ فیاض احمد بٹ کو نائب صدر اور حاجی شوکت احمد کچھے کو بطور خزانچی منتخب کیا گیا۔کامیاب قرار دئے گے اْمیداروں کو ملازمین نے مبارک پیش کرتے ہوئے یہ اْمید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں ملازمین کے مسائل او ر مشکلات کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
 

 آفاتِ سماوی سے نمٹنے کی کارروائیاں،بانڈی پورہ میں60لاکھ کا منصوبہ منظور

بانڈی پورہ//ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے آفاتِ سماوی سے نمٹنے کی کارروائیوں کے دوران تحفظاتی سازو سامان کے لئے 60لاکھ روپے کے منصوبے کو منظوری دی ہے ۔ اس کے علاوہ بہترین فیلڈ عملے کو نقد انعام دینے کے منصوبے کو بھی منظوری دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مختلف محکمہ جات کے افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران اس منصوبے کو منظوری دی تاکہ ہنگامے صورتحال کے دوران عوامی خدمات کو بحال کیا جاسکے ۔محکمہ بجلی کے 150 ملازمین ، تعمیرات عامہ کے 210، صحت عامہ کے 559 ، مکنیکل انجینئرنگ کے 39، صحت 60 ، پی ایم جی ایس وائی کے 5 اور محکمہ مال کے 80 ملازمین کی صلاحیت سازی میں اضافے کے لئے 60لاکھ روپے فراہم کئے گئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سب ڈویژن سطحوں پر کمیٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سسٹم قائم کرنے ، آفات سماوی کے دوران محکمہ صحت کو ضروری گاڑیاں دستیاب کرانے اور ایمبولنس گاڑیوں کو متحرک رکھنے کی ہدایت دی ۔ برفباری کی پیشن گوئی کے مد نظر انہوں نے تمام سڑکوں سے برف ہٹانے اور مختلف محکموں کے عملے اور مشینر ی کو تیار ی کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی سی ، اسسٹنٹ کمشنر ریوینو ، ایس ایس پی ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، سی ایم اواور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔
 

عبدالصمد انقلابی پھر پولیس اسٹیشن منتقل

سرینگر //اسلامی تنظیم آزادی چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو سنٹر جیل سرینگرسے پولیس سٹیشن سمبل منتقل کیا گیا ہے جہاںانہوں نے بھوک ہڑتال شروع کی۔مذکورہ لیڈر کے اہل خانہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس افسروں کی طرف سے اُن کو قتل کی دھمکی دینے کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی عمل میں لائیں۔