رمیش کیسر
نوشہرہ //محکمہ صحت کی جانب سے نوشہرہ سب ڈویژن میں مزدور طبقہ کیلئے ایک مہم شروع کی گئی جس کے تحت مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ چیف میڈیکل آفیسر راجوری کی جانب سے جاری شدہ ہدایت کے مطابق سب ڈویژن میں جھو نپڑوں میں رہائش پذیر مزدور طبقہ کیلئے ایک خصوصی ٹیکہ مہم چلائی گئی جس کے تحت مہاجر مزدور طبقہ کے بچوں و دیگر افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔شعبہ نے بتایا کہ بلاک میڈیکل آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اقبال ملک نے اس مہم کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی اور منگل کو سب ڈویژن کی کچی آبادیوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایک خصوصی مہم چلائی گئی ۔اس مہم کے دوران مکینوں کو مختلف بیماریوں سے متعلق جانکاری اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا ۔