چنئی// تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے مرکز اور اس کے اداروں پر گلے میں ہندی تھوپنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کو نیو انڈیا ایشورنس کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے اور ان کی چیئرپرسن نیرجا کپور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اسٹالن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جہاں ہندوستان کا ہر شہری اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے وہیں مرکزی حکومت اور اس کے ادارے ہندی کو دیگر ہندوستانی زبانوں کے مقابلے میں ہر ممکن طریقے سے غیر منصفانہ اور غیر ضروری فائدہ دے رہے ہیں۔