سرینگر// بھاجپا جنرل سیکریٹری رام مادھو کے بیان ،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نئی دہلی،حریت کانفرنس کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہان ہیں،پر ردعمل طاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر پالیسی میں بے حد ضروری یو ٹرن کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور انکی مرکز میں سرکار نے گزشتہ4برسوں سے قوم اور دنیا کو یہ کہنے میں صرف کیں کہ حریت کشمیر میں کس قدر غیر متعلق ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کشمیر پالیسی سے متعلق پر بے حد ضروری اور جامع یو ٹرن لیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے منگل کو سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر تحریر کیا’’ دنیا اور قوم کو4برسوں تک یہ کہنے میں کہ کشمیر میں حریت کانفرنس غیر متعلق ہے کے مابعد اب بی جے پی اور انکی حکومت نے جامع اور بے حڈ ضروری یو ٹرن لیا‘‘۔