مرکز جموں و کشمیر کی ترقی ا ور لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا پابند | مرکزی وزیر مملکت جل شکتی ، قبائلی امور کا پاڈر کے دور دراز علاقوں کا دورہ

 کشتواڑ //جموں و کشمیر یو ٹی میں مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی اور قبائلی امور   بشیشور ٹوڈو نے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا ۔ ضلع کشتواڑ کے دور دراز پاڈر علاقے کا طویل دورہ اور سب ڈویژن پاڈٖر کے گلاب گڑھ میں اسکول اور سیاحت سہولت مرکز میں این ٹی پی ایچ سی کی عمارت کا افتتاح کرنے کے علاوہ وہاں عوامی شکایت کے ازالہ کیمپ کی صدارت کی ۔دورے کے دوران انہوں نے پی آر آئی ، بزرگ شہریوں ، ہمالیائی بدھسٹ سوسائیٹی ، سیاسی جماعتوں کے علاوہ ایس ایچ جی اور یوتھ کلب کے ارکان کے ساتھ ٹی ایف سی گلاب گڑھ پاڈر میں ایک انٹرایکٹو میٹنگ بھی کی ۔ قبل ازیں مرکزی وزیر نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر ( این ٹی پی ایچ سی ) سوہل کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا جسے پی ڈبلیو ڈی ڈویژن پاڈر نے تقریباً 171.45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے اور گلاب گڑھ میں سیاحت سہولت مرکز ( پی ایم ڈی پی ) کے تحت 244.08 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ لیا گیا ہے جو کہ ایجنسی کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تعمیر کیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے پاڈر کے لوگوں کو مبارکباد دی کیونکہ اس سے سوہل اور ملحقہ علاقوں کی طبی امداد میں اضافہ ہو گا اس کے علاوہ ٹی ایف سی گلاب گڑھ بیس کیمپ مچیل ماتا یاترا میں سیاحوں اور یاتریوں ک ضروریات کو پورا کرے گا ۔ دریں اثنا بی ڈی او آفس گلاب گڑھ میں شکایات کے ازالے کے پروگرام کے دوران مرکزی ایم او ایس نے مقامی پی آر آئی کی قیادت میں مختلف وفود کی شکایات سُنیں ۔ وزیر نے ان کی شکایات اور مطالبات کو سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مطالبات کو مرحلہ وار بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔گلاب گڑھ پاڈر میں آؤٹ ریچ کیمپ کے دوران مقامی فنکاروں کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جو کہ پروگرام کی مرکزی توجہ بنے رہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی اور یو ٹی کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی پابند ہے ۔ دریں اثنا مرکزی وزیر نے مقامی مصنوعات اور محکمانہ نمائشوں کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائینہ کیا ۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ، ایس ایس پی کشتواڑ ، ڈی ڈی سی ممبر پاڈر ہری کرشنا ، ڈی ڈی سی ممبر ناگسنی محمد اشرف ، اے ڈی سی کشتواڑ اور دیگر محکموں کے افسران تھے ۔