عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بالہ تل بیس کیمپ کا دورہ کیا اورگاندربل ضلع میں جاری امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بالہ تل پہنچ کریاترا کے مختصر ترین راستے سے یاتریوںکیلئے سیکورٹی، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔مرکزی وزیر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ بالہ تل کی بلندیوں پر چھتری پکڑے ہوئے یاتریوں کے انتظامات سمیت حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزیر موصوف کو عہدیداروں نے امرناتھ یاترا اور اس راستے پر یاتریوں کیلئے دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔