نیوز ڈیسک
سر ینگر//مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے کمار بھلہ نے یوٹیوںکے چیف سیکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی تقسیم اور سمارٹ میٹرنگ کی نجکاری کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ یو ٹی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ شروع میں بجلی کی وزارت کی طرف سے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی گئی جس میں بجلی کی تقسیم کی نجکاری اور یو ٹیز میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا حیثیت کو دکھایا گیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموں و کشمیر یو ٹی میں 63,844 سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں اور جولائی تک 1.15 لاکھ میٹروں کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا کیونکہ پورے یو ٹی میں نصب کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ چھ لاکھ میٹرز کیلئے درخواست ( آر ایف پی ) یکم جنوری 2022 کو شایع ہوئی تھی جسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی ۔ اسی طرح ری ویمیڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم ( آر ڈی ایس ایس ) کے رہنما خطوط کے مطابق بقیہ 14.95 لاکھ میٹر کیلئے پروجیکٹ کی تجویز تیار کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے بتایا کہ مرحلہ اوّل کے تحت ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں ایڈوائیزری کو اجاگر کیا گیا ہے جس میں ہیومن ریسورسپالیسی اور ایمپلائی ہینڈ بُک کمپنڈیم ، اوقات اور غیر محدود توانائی کی طلب کی پیشن گوئی کے ساتھ ساتھ کیپیکس کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا ہے دو ڈسکام کی شیٹ ، جموں ، کشمیر اور لداخ کے درمیان مشترکہ وسائل کا اشتراک اور قانونی تعمیل اور مستقبل کیلئے اختیارات کے ساتھ ساتھ ہر آپشن کے فوائد اور نقصانات اس کے علاوہ بیلنس کھولنا بھی شامل ہے ۔اس دوران یہ بھی بتایا گیا کہ سٹیج 1 کی تکمیل کے بعد مرحلہII شروع کیا جائے گا ۔