مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم

سرینگر// مرکزی الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم4مارچ کو ریاست کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہی ہے،جس کے دوران وہ سیاسی جماعتوں اور سیکورٹی و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم4 مارچ کو  قریب 11 بجکر 45 منٹ  پر سرینگر پہنچے گی اور قریب10سیاسی جماعتوں کے نمائندوں بشمول7 قومی اور3علاقائی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اسی روز تبادلہ خیال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بعد میں وہ ضلع انتخابی افسران،سنیئر سپر انڈنٹز آف پولیس،صوبائی کمشنروں اور انسپکٹر جنرلوں سے بھی ملاقی ہوگی اور انتخابی تیاریوں کے علاوہ ضروری سیکورٹی انتظامات پر ان سے تبادلہ خیال کریں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم نوڈل افسران  کے علاوہ ریاستی چیف سیکریٹری اور پولیس سربراہ کے ساتھ میں میٹنگیں کریں گی،جبکہ واپس دہلی جانے سے قبل پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔