بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر منگل کے روز وادی کشمیر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی جو کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار رہا۔ آج یعنی بدھ کے روز جموں سرینگر شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیش نظر شاہراہ پر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے اجازت نہیں ہوگی۔ شاہراہ کی یہ ہفتہ وار مرمت ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان پہلے جمعہ کو اور اب بدھ کے روز کی جاتی ہے اور جموں اور سرینگر سے کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم بانہال اورو ادی کشمیر اور جموں سے دوڈہ ا ور کشتواڑ کیلئے مقامی ٹریفک اس پابندی سے مستسنی ہوگا۔