مرحوم مولوی مشتاق احمد کی برسی

سرینگر// عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سرکردہ رہنما ، حریت پسند شخصیت اور میرواعظ خاندان کے رکن رکین شہید مسجد مولوی مشتاق احمد کو ان کی13ویں برسی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیںایک انتہائی مخلص ،بے باک ، دین پسند اور بے لوث شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے کشمیریوں کی رواں تحریک آزادی میں حد درجہ آلام اور مصائب کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے بانی رہنما شہید ملت مولانا محمد فاروق صاحب ؒ کے ہمراہ جیل اور انٹروگیشن کی صعوبتوں کو بھی برداشت کیا اور اس کے باوجود ان کے پایہ استقلال میں کبھی کوئی لغزش نہیں دیکھی گئی ۔ انکے ایصال ثوا ب کیلئے تنظیم کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل راجوری کدل پر 8جون جمعہ کو صبح10:00 بجے قرآن خوانی کی ایک بابرکت مجلس آراستہ ہوگی اور بعد ازاں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پرانہیںاور دوسرے ہزاروں شہدائے کشمیر کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔