مرحوم مولوی مشتاق احمد کی برسی،میرواعظ منزل پر قرآن خوانی کی مجلس آراستہ

سرینگر// عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام تنظیم کے سرکردہ رہنما اور میرواعظ خاندان کے رکن رکین مرحوم مولوی مشتاق احمد کے ۱۳ویں یوم شہادت کی مناسبت سے تنظیم کے صدر دفتر میرواعظ منزل پر شہید مسجد ، بانی تنظیم شہید ملت اور جملہ شہداء کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ایک نورانی مجلس آراستہ کی گئی جس میں تنظیمی رہنمائوں ، عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ مقامی مساجد کے ائمہ حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر خصوصی دعائیہ مجلس میں سربراہ تنظیم و حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے شہید مسجد کو انکی تنظیمی ، تحریکی اور سماجی خدمات کیلئے زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہیدوں نے اپنا فرض پورا کیا اور من حیث القوم ہم سب پر بھاری ذمہ دارایاں ڈال گئے ۔