تھنہ منڈی // جماعت اہل سنت صوبہ جموں ( رجسٹرڈ ) اکائی تھنہ منڈی کے بینر تلے حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی کی نگرانی میں مدرسہ فیضان غریب نواز کے سالانہ جلسہ دستار بندی کے موقع پر حنفیہ جامع مسجد تھنہ منڈی ہسپلوٹ میں ایک عظیم الشان جلسہ بنام’ عشقِ مصطفی ‘کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر طریقت سید عنایت حسین شاہ بخاری نے کی۔حنفیہ جامع مسجد سے متصل دارالعلوم فیضان غریب نواز سے درجہ حفظ میں فارغ ہونے والے دو حفاظ کرام کے سروں پر علمائے کرام و مشائخ عظام کے مقدس ہاتھوں سے دستار تکمیل حفظ قرآن کا تاج سجایا گیا۔ اس موقع پر وادی کشمیر سے مبلغ اسلام، واعظ شیریں بیاں فضیلتہ الشیخ الحاج مولانا عبدالرشید داؤدی، خطیب پونچھ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی اور مشہور ومعروف روحانی شخصیت مولانا عبدالوحید قادری ناگور شریف راجستھان کے خصوصی بیانات ہوئے۔ تلاوت کلام الٰہی کے بعد حاجی افضل ضیاء نے رسولﷺکے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کرکے جلسہ کی کاروائی کا آغاز کیا۔ علماء کرام نے اپنے چشم کشا خطاب میں کہا کہ تعلیم دنیا کی عظیم نعمت ہے اور سماج میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور برائیوں کی روک تھام کیلئے قرآنی تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے کہ جس سے سماج کو صاف وشفاف معاشرہ بنانے میں مدد مل سکے گی۔ علماء کرام نے اپنے بیانات میں کہا کہ صاف شفاف معاشرے کا تصور اور امن و خوشحالی کا پیغام ان ہی مدارس اسلامیہ سے ممکن ہے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دور حاضرہ میں مدارس اسلامیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔حفاظ کرام کی خلعت و دستار بندی بدست پیر طریقت سید عنایت حسین شاہ بخاری اور الحاج شیخ عبدالرشید داؤدی عمل میں لائی گئی۔ اس اہم اجلاس میں علماء کرام مشائخ عظام طلبہ اور عامہ المسلمین نے بلا تفریق رنگ ونسل کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریاست و بیرون ریاست سے کئی مقتدر علماء کرام جن میں بطور خاص مولانا ڈاکٹر امجد اقبال ناگور شریف راجستھان، مولانا مدثر حسین قادری پونچھ، مولانا عبدالرزاق نعیمی پونچھ ، مولانا محمد فاروق نعیمی صدر انجمن علماء اہلسنت راجوری، مولانا حافظ محمد اشرف پونچھ، مولانا عبدالرزاق پونچھ، مولانا محمد فرید اشرفی، مولانا قاری محمد محمود رضا پونچھ، مولانا اشفاق نعیمی پونچھ، مولانا مستحسن رضا درہال، مولانا سید محمد عارف شاہ ، مولانا سید اطہر حسین شاہ، مولانا حافظ محمد اسحاق خان، مولانا مقصود حسین، مولانا شوکت حسین، حافظ شفاعت احمد عطاری قادری، مولانا جاوید رضآ، مولانا جاوید القادری، مولانا زاہد حسین، مولانا الطاف حسین، حافظ محمد فاروق، حافظ محمد الطاف، مولانا الطاف حسین، حافظ عبدالمجید، حافظ رفیق القادری، مولانا مفتی ارشاد احمد، مولانا مفتی شفیق احمد، مولانا حافظ شبیر عطاری، مولانا حافظ ریاض القادری، مولانا شفیق احمد ، مولانا حافظ اشتیاق القادری، حافظ جنید احمد، مولانا حافظ شفاعت حسین، مولانا خالد محمود، مولانا مفتی گلفراز اور صاحب حافظ نصیر احمد منگوٹہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں وادی کشمیر اور اضلاع راجوری پونچھ سے علماء کرام و مشائخ اور ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید و عاشقان مصطفی،مولانا محمد نصیر علیمی اور مولانا محمد اسلم رضاء اس مجلس میں جوق در جوق شریک ہوئے۔ مدرسہ فیضان غریب کے مہتمم اور حنفیہ جامع مسجد ہسپلوٹ کے امام و خطیب حافظ محمد نسیم رضا کی محنت ، اخلاص اور کانفرنس کے شاندار انعقاد پر علماء نے انھیں مبارکباد پیش کی اور خوب سراہا گیا۔ حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی نے آنے والے تمام مہمانوں اور جماعت اہل سنت اکائی تھنہ منڈی کے جملہ ارکان وممبران ، معاونین و اراکین کمیٹی اور تھنہ منڈی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سید عنایت حسین شاہ بخاری اور صوفی عبدالوحید قادری کی پوری دنیا میں آپسی بھائی چارہ اور بحالی امن کیلئے رقت آمیز دعا پر اس عظیم الشان کانفرنس کا اختتام ہوا۔